Tag: پاک بحریہ کے سربراہ

  • پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کی مسلح افواج کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

    پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کی مسلح افواج کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کوترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز "لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ کی مسلح افواج کے اعلیٰ ترین اعزاز "لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ترک افواج کے ساتھ بحری تعاون، دفاعی شراکت داری اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، یہ اعزاز ترکیہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران دیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر انہوں نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ بحری تعاون، دفاعی اشتراک، مشترکہ مشقوں اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دورہ ترکیہ کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترک نیوی فلیٹ سے بھی اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف دفاعی پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

    ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے تحت چلنے والے ملجم پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گولچک نیول بیس پر ترک آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

    نیول چیف نے اپنے دورے کے دوران ترک بحری جہاز سمیت متعدد نیول تنصیبات کا معائنہ کیا اور ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں مددگار ہوگا۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر  سے الگ الگ ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملائیشیا کا دورہ کیا، منسٹری آف ڈیفنس ملائیشیا آمد پر ملائیشیا کے نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منسٹری آف ڈیفنس آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو اعزازی گارڈ نے سلامی پیش کی، ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ امیر البحر نے ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں سربراہان نے پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقاداور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا۔

    سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

    نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر کا شکریہ ادا کیا، ملائیشیا کے نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    مزید پڑھیں : آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ سربراہ سے ملاقات

    نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیف شو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی تھی ، جس میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔

    ایڈمرل ظفر محمود نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی تھی ، جس پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستانی نیوی کے کردار کی تعریف کی۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایئر چیف کو اعزازی سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد دونوں سربراہان میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکااللہ نے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی بطور ایئر چیف قابل قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اُسے جدید ترین آلات سے لیس ایئر فورس بنانے میں ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کردار مثالی رہا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا ایڈمرل محمد ذکااللہ اور پاک بحریہ کے مثالی تعاون کا شکریہ اور پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔