Tag: پاک بحریہ

  • میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردارادا کر رہے ہیں، نیول چیف

    میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردارادا کر رہے ہیں، نیول چیف

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو 1ہزارکلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ میری ٹائم ڈے 2019 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرسال 26 ستمبرکو میری ٹائم کاعالمی دن منایا جاتا ہے، آج کا موضع میری ٹائم میں خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو 1ہزار کلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے، سی پیک سے پاکستان میں میری ٹائم سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ خواتین کی میری ٹائم میں دلچسپی فوائد کے لیے مددگارہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹرمیں خواتین کی خدمات کو بروئےکارنہیں لایا گیا، پاک بحریہ خواتین کو بااختیار بنانے کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں، بحریہ یونیورسٹی میں ماسٹر، گریجویٹ پروگرام کا آغازہوچکا ہے۔

  • آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،عثمان بزدار

    آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر 1965 کو بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاک بحریہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے دشمن پر بہادری کی دھاک بٹھائی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک بحریہ نے سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئےدشمن کو شکست دی۔

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

  • پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی

    پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی

    اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی نئی ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکیومنٹری آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپورعکاسی کرتی ہے، پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کے مظاہرے اس ڈاکیومنٹری کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شان دار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کا دن یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    آج پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے، بحریہ مکمل طور پر چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوز کا سراغ لگا کر اس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔

  • 8 ستمبر کو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، نیول چیف

    8 ستمبر کو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، نیول چیف

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم بحریہ پرنیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر افسران، جوانوں کےغیرمعمولی حوصلے وشجاعت کی یاد دلاتا ہے، 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن سومنات جس جرأت ودلیری سے انجام دیا گیا وہ باعث فخر ہے، 8 ستمبرکو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کوتباہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آب دوزغازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایا رہا، آب دوزغازی نے سمندر پر بالادستی قائم کیے رکھی۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ عصر حاضرمیں میری ٹائم سیکٹرکومتعدد چیلنجز، دہشت گردی کا سامنا ہے، عالمی بحری افواج سے مل کرعالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنا رہے ہیں۔

    نیول چیف نے کہا کہ بحریہ مکمل چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوزکا سراغ لگا کراس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور سی پیک معاشی فوائد کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے۔

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

  • ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    کراچی : جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنے نام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔

    غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔

    معرکہ’’دوارکا‘‘میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے، سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملوں سے دشمن کے اوسان خطا ہوگئے، یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔

  • نیول چیف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس

    نیول چیف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس

    اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کی زیر صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔

    کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کشمیر اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

    اس سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا تھا، نیول چیف نے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا تھا۔

    نیول چیف نے یو اے وی لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا، نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    اسلام آباد: چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چائنہ نے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، چینی جنرل نے خطے میں امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

    اس سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا تھا، نیول چیف نے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا تھا۔

    نیول چیف نے یو اے وی لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا، نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • نیول چیف کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    نیول چیف کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا، انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مذکورہ سینٹر تربیت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی جدید تربیت بھی فراہم کرے گا، سینٹر میں دوست ممالک کے اہلکار بھی تربیت حاصل کرسکیں گے۔ سینٹر کے قیام سے انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں اضافہ ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے یو اے وی لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا، نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    نیول چیف نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ کی کینیا کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ کی کینیا کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا کے ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر کینیا پہنچے جہاں انہوں نے ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

    ڈیفنس ہیڈکوارٹرز دورے کے موقع پر کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی کے کمانڈر نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیاجبکہ مہمان کو  گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری سے مشترکہ ملاقات کی جس مین باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

    کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

  • نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ نیول فورسز یونٹ اورگن ٹاؤٹ نیول بیس بھی گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ کا دورہ کیا۔

    ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ آمد پر چیئرمین شپ یارڈ نے نیول چیف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ نیول چیف کو شپ بلڈنگ یارڈ میں جہازوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف نے نیول فورسز یونٹ اورگن ٹاؤٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا اور ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دورے کے اختتام پر نیول چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں مممالک میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان باالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔