Tag: پاک بحریہ

  • پاک بحریہ میں عالمی دن برائے ہائیڈرو گرافی منایا گیا

    پاک بحریہ میں عالمی دن برائے ہائیڈرو گرافی منایا گیا

    کراچی : پاک بحریہ میں گزشتہ روز ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن منایا گیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے عالمی دن برائے ہائیڈروگرافی جوش اور اس عزم کے ساتھ منایا کہ بلو اکانومی اور قومی ترقی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا جائے، ہر سال دنیا بھر میں عالمی دن برائے ہائیڈروگرافی21جون کو منایا جاتا ہے ۔

    اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کی توجہ ہائیڈروگرافی کی اہمیت کی طرف مر کوز کروانا اور دنیا بھر میں کھلے سمندروں، بندرگاہوں اور دیگر محفوظ سمندری علاقوں میں محفوظ نیوی گیشن سے متعلق کیے گئے کاموں کو سراہنا ہے۔

    اس سال ہائیڈرو گرافی کے دن کے لئے منتخب کردہ موضوع”Hydrographic Information Driving Marine Knowledge ” ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میر ی ٹائم سیکٹر میں معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

    بحری وسائل کی تلاش کے ضمن میں ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں کی افادیت ایک عالمی مسلمہ حقیقت ہے، پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈیپارٹمنٹ مطلوبہ سمندری معلومات اور ڈیجیٹل چارٹس فراہم کرتا ہے تا کہ پاکستانی بحری خطے کو جہاز رانی کے لیے محفوظ بنایا جائے۔

  • نیول چیف سے کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی ملاقات

    نیول چیف سے کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی ملاقات

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کمانڈر یو ایس نیو سینٹ، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی ملاقات ہوئی۔ نیول چیف نے امن مشق 19 میں شرکت پر کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کمانڈر یو ایس نیو سینٹ، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون اور بحر ہند میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ نیول چیف نے امن مشق 19 میں شرکت پر کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا شکریہ ادا کیا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا حصہ ہے، پاک بحریہ ٹاسک فورس 150 کی 11 بار کمانڈ کر چکی ہے جبکہ پاک بحریہ ٹاسک فورس 151 کی 8 بار کمانڈ کر چکی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس 150 کی موجودہ کمانڈ پاک بحریہ کے پاس ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز نیول چیف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں۔ بحری وسائل استعمال کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

  • پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں: نیول چیف

    پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں: نیول چیف

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں نیول چیف نے پاکستان بحریہ سے متعلق وژن پر روشنی ڈالی اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے آگاہی دی۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ہمیں من حیث القوم استفادے کی ضرورت ہے، وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں۔ بحری وسائل استعمال کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

    نیول چیف نے کورس کے شرکا کو تاکید کی کہ وہ اپنے مستقبل کی حکمت عملی کے لیے رہنمائی اسلام اور نظریہ پاکستان سے حاصل کریں۔ ’آفیسرز کو چاہیئے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ علم کو قرآن و سنت کی روشنی میں بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں‘۔

  • سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، نیول چیف

    سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، نیول چیف

    اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےسمندروں کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہم سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اقوام عالم کے ساتھ آج سمندروں کا عالمی دن منا رہی ہے، سمندروں کے عالمی دن کے لیے اقوام متحدہ کا منتخب موضوع "صنف اورسمندر ” ہے۔

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سمندروں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا سمندروں سے جڑی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے، سمندری وسا ئل کے دیرپا استعمال اور بقا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ نے کہا دن کو منانے کا مقصداس شعبےمیں خواتین کےکردارکی حوصلہ افزائی ، سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انسانی سرگرمیوں کے سمندر  پراثرات سےعالمی برادری کوروشناس کرانا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا سمندری وسائل کے دیرپا استعمال کےفروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ساحل کی صفائی، سمندری وسائل سے آگاہی کے لیے واک اورسیمینارزکیے جارہے ہیں جبکہ سمندر اور سمندری وسائل سے آگاہی کے لیے پاک بحریہ نے مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی ہے۔

    خیال رہے سمندروں کاعالمی دن 1992 میں ریوڈی جینرو میں ہونے والی زمین کے نام سے منعقد کی جانے والی کانفرنس سے منانے کا آغاز ہوا جبکہ یہ دن اقوام متحدہ کے تحت 2008 سے ہرسال سمندر کے تحفظ کا شعوراجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا جہاں رائل بحرین نیول فورسز کے حکام نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر رائل بحرین نیول فورسز کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    پی این ایس خیبر کے دورے کے موقع پر بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ اور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین سے ملاقات کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرۂ عرب میں سیکورٹی پٹرول کا پھر آغاز کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر خصوصی دورے پرعمان پہنچ گیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس خیبر ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول پر شمالی بحیرۂ عرب میں تعینات ہے جو عالمی تجارت کے لیے بحری راستے کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس خیبر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

    یاد رہے کہ 2 مئی کو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا تھا، یہ جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے سلسلے میں خلیج عرب اور شمالی بحیرۂ عرب میں سیکورٹی آپریشنز پر مامور ہے۔

  • پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ

    پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ

    اسلام آباد : پاک بحریہ کےلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ کی گئی ، پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں  پہلے جہاز کی شمولیت رواں سال کے آخر تک ،دوسرا جہاز 2020 کے وسط تک متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کےلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ کر دی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ( پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ نے کہا کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں، پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک جبکہ دوسرا جہاز 2020 کے وسط تک متوقع ہے۔

    ترجمان پاک کا کہنا تھا ان جہازوں کے پاک بحریہ کا حصہ بننے سےپاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے بحر ہند میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔

    مہمان خصوصی نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر خصوصی دورے پرعمان پہنچ گیا

    پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر خصوصی دورے پرعمان پہنچ گیا

    اسلام آباد:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا، پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پی این ایس شمشیر کا استقبال کیا ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے سلسلے میں خلیج عرب اور شمالی بحر عرب میں سکیورٹی آپریشنز پر مامور ہے۔جمعرات کو مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کے دورے پر پہنچا ہے ۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کا مقصد بحری تجارتی راہداریوں کو قومی اور عالمی تجارت کیلئے محفوظ اور پر امن بنانا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مطابق سلطان قابوس آمد پر پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پی این ایس شمشیر کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سید بن سلطان بیس کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی۔ جہاں دونوں اعلیٰ افسران نے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سلطان آرمڈ فورسز کے آفیسرز جوانوں نے پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر اور رائل نیوی آف عمان کے جہاز النصیر نے مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔

    اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کا مقصد بحری تجارتی راہداریوں کو قومی اور عالمی تجارت کیلئے محفوظ اور پر امن بنانا ہے۔

  • پاک بحریہ کی منوڑہ کے ساحل پر صفائی و شجر کاری مہم

    پاک بحریہ کی منوڑہ کے ساحل پر صفائی و شجر کاری مہم

    کراچی: پاک بحریہ کی جانب سے تفریحی مقام منوڑہ کے ساحل پر صفائی اور شجر کاری مہم چلائی گئی، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے منوڑہ کے ساحل پر صفائی اور شجر کاری مہم چلائی، مہم کے دوران ساحل سے کچرا اٹھایا گیا اور شجر کاری کی گئی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ صفائی مہم میں ڈاؤ میڈیکل یونی ورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی شرکت، مہم کا مقصد شجر کاری اور صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہم کے دوران ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز

    کموڈور وقار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے پوری ساحلی پٹی پر جنگلات کے احیا کا بیڑا اٹھایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں جنگلات کا انتہائی اہم کردار ہے، آبی ماحول کے تحفظ میں بھی جنگلات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساحلی علاقوں میں شجر کاری مہم 2019 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اب تک 4 ملین مینگرووز کے پودے اگا چکی ہے۔

  • سربراہ پاک بحریہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ

    سربراہ پاک بحریہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ

    بیجنگ: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے دوران نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا۔ نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس پر موجود مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس دوران نیول چیف نے شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں نیول چیف نے چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں کے دوران پاک بحریہ کے چین میں جاری پروجیکٹس اور مزید باہمی اشتراک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے چین کے ان اداروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔

    خیال رہے کہ نیول چیف آج کل چین کے دورہ پر ہیں جہاں 2 روز قبل انہوں نے چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کی، تقریب میں نیول چیف نے ہائی لیول سمپوزیم میں خصوصی خطاب بھی کیا تھا۔

  • سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت

    سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کی، انہوں نے چین کی بحریہ کے 70 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کی 70 سالہ تقریبات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی جہاں انہوں نے ہائی لیول سمپوزیم میں خصوصی خطاب کیا۔

    ترجمان کے مطابق امیر البحر نے ہائی لیول سمپوزیم میں جاپان، ایران، جبوتی، مراکش اور پولینڈ کی بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ خطاب کے دوران نیول چیف نے چین کی بحریہ کے 70 سال اور قدیم چینی تہذیب کے 5 ہزار سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے عالمی امن و استحکام کے لیے اور انٹرنیشنل سمپوزیم کے ذریعے باہمی بحری اشتراک میں چین کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سی ایم ایف اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے تحت بحری امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر چائنیز نیول چیف نے خصوصی طور پر پاک بحریہ کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ نیول چیف نے چیئرمین سی ایس آئی سی ہوون منگ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔