Tag: پاک بحریہ

  • مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول کیڈٹس تعینات

    مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول کیڈٹس تعینات

    کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں، اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد تھے۔

    اعزازی گارڈ میں دو دستے شامل تھے جن میں ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل تھا جب کہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل تھا۔

    پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر نبیل نے سر انجام دیے، پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو گارڈ کا معائنہ کروایا گیا اور گارڈ قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ تعیناتی کا حکم دیا۔

  • بلوچستان :بحریہ کے تحت ساحلی علاقوں میں یوم آزادی کی تقاریب

    بلوچستان :بحریہ کے تحت ساحلی علاقوں میں یوم آزادی کی تقاریب

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر انتظام بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اورماڑہ کے میونسپل کمیٹی آفس میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

    پاک بحریہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر اورماڑہ کی مقامی ٹیموں اور پاک بحریہ کی ٹیم کے مابین دوستانہ فٹ بال میچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی مکران بیس میں مقامی طلبا کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں شریک مقامی طلبا کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے ائیر ڈسپلے اور تحائف تقسیم کیے گئے۔گوادر،جیونی،پسنی اور تربت کے اسکولوں میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

    گوادر اور اورماڑہ کے ماہی گیروں کے لیے پاک بحریہ کے زیر اہتمام سبز ہلالی پرچموں سے سجی بوٹ ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

     

  • ملکی بحری حدودکےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے‘ وزیراعظم نوازشریف

    ملکی بحری حدودکےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے‘ وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کاکہناہےکہ ملکی بحریہ حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف سے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ نے ملاقات کی۔ایڈمرل محمدذکااللہ نےوزیراعظم نوازشریف کوپیشہ ورانہ امورسےآگاہ کیا۔

    اس موقع پروزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ ملکی بحری حدود کےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے،انہوں نےکہاکہ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ استعداد مزیدبڑھانےکےلیےاقدامات کررہی ہے۔


    پاک فضائیہ نےہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا‘ وزیراعظم


    یاد رہےکہ دو روزقبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نےملاقات کی تھی۔

    اس موقع پروزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےفضائی حدود کےتحفظ کےلیے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئےکہاتھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات


    واضح رہےکہ تین روز قبل وزیراعظم نواز شریف سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی تھی،اس موقع پر سعودی عرب کےوزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے،امام کعبہ نےگرم جوشی سےاستقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاتھا۔

  • بحریہ آڈیٹوریم میں اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

    بحریہ آڈیٹوریم میں اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

    کراچی: پاک بحریہ کے 92 افسران کو اعزازات تفویض کیے گئے جبکہ 10 سے زائد سویلینز کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے افسران اورسیلرزکو اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، یہ تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد کی گئی، اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ تھے.

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے 10 کموڈورز کو ستارہ امتیازملٹری سےنوازا گیا ہے، تمغہ امتیازحاصل کرنے والوں میں 15 افسران شامل ہیں.

    اہم بات یہ ہے کہ تمغہ امتیازملٹری حاصل کرنے والوں میں خاتون آفیسربھی شامل ہیں،جبکہ ایک افسر، اور 4 جوانوں کوتمغہ بسالت سےبھی نوازا گیا ہے.

    اس کے علاوہ پاک بحریہ کے 16 سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کوتمغہ خدمت کلاس اول دیا گیا ہے، 17 افسران کو تمغہ خدمت کلاس دوئم سےنوازا گیا ہے.

    30 افسران کو تمغہ خدمت کلاس سوئم سےنوازاگیا ہے،10 سے زائد سویلینز کو بھی مختلف اعزازات تفویض کئےگئے ہیں۔

    پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بحریہ ایک باہمت اور پرعزم فورس ہے.

  • پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیری کام کا آغاز کردیا گیا ہے،
    فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے۔

    کیل لیئنگ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے کہا کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے.

    پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے،سی پیک سے پاکستان علاقائی اقتصادی حب میں بدل جائے گا، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    شپ یارڈ معیارکو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملک میں نئے شپ یارڈز قائم کرنےکے لئے کام کیاجارہا ہے۔

    اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گذشتہ روز پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی تقریب معنقد کی گئی.

    اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ایس ایس جی فورس کی مہارت، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.

  • امن مشیقں، پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کا باعث ہیں، ایڈمرل ذکاءاللہ

    امن مشیقں، پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کا باعث ہیں، ایڈمرل ذکاءاللہ

    کراچی : ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ امن کی مشقوں میں شمولیت قابلِ تعریف ہے اور ایسی مشقیں پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے پاک بحریہ کی مشقِ امن 2017 آج تیسرے روز بھی جاری ہے اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نےمختلف ملکوں کے بحری جہازوں کا دورہ کیا اور مشقوں میں مصروف جوانوں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی۔

    پاک بحریہ ترجمان کے مطابق کراچی پاک نیوی کے سربراہ نے پاک بحریہ کی مشقِ امن کے دورے کے تیسرے روز مختلف ملکوں کے بحری جہازوں کا معائنہ کیا اور روس، انڈونیشیا و ترکی کے بحری جہازوں پر بھی گئے جہاں انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکاءاللہ کو مختلف آپریشنز پر بریفنگ بھی دی گئی انہوں نے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سےملاقات کی اور مشقوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پر مختلف ممالک کے بحری بیڑوں نے فوجی مشقوں کا مظاہرہ کیا جس میں جوانوں اور افسران نے اپنی مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا جس پر سربراہ پاک نیوی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی ساحلی سرحدوں کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دے گی۔

  • پاک بحریہ نے 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

    پاک بحریہ نے 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

    کراچی : پاک بحریہ کے جوانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے، اورماڑہ کے قریب اٹھارہ مچھیروں کو سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہونے سے بچا لیا۔

    تفصیالات کے مطابق پاکستانی پانیوں کے نگہبان پاک بحریہ کے جوانوں نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کرکے اٹھارہ ماہی گیروں کوڈونے سے بچا لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مچھیروں کی کشتی کوحادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی اور تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    الرحمن نامی کشتی پچیس دسمبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، بچائے جانے مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

  • پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    کراچی : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز اَصلت سے داغا گیا،میزائل نے 100 فیصد درستی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے لائیو میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    مزید پڑھیں : گوادربندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس تیار

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے پاک بحریہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ تیار ہیں،  لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری و دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • علم سب سے موثر اور کارگر ہتھیار ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ

    علم سب سے موثر اور کارگر ہتھیار ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ

    کراچی : پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں جامعات کے لئےاسٹریجک نیٹ ورکنگ کو سرکاری و نجی اداروں تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے والی جامعات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

    سربراہ بحریہ کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سب سے موثر اور کار گر ہتھیار علم ہے جس کے ذریعے زمین فلک و سمندر تو کیا خلاء بھی مسخر کیے جا سکتے ہیں انسانوں نے چاند پر قدم رکھا اور اگلا قدم خلاء میں موجود سیارے ہیں۔

    یہ علم ہی ہے جس کی بدولت طب، سائینس اور دیگر ٹیکنالوجیز میں ترقی نے انسانی زندگی کو سہل اور با مقصد بنایا تا ہم اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوئے جس پر نظر کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہتی ہے جس کے لیے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جدید علمی درسگاہیں قائم کی ہیں جن سے ہزاروں طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کراچی میں قائم بحریہ یونیورسٹی کے کانوکیشن میں مختلف شعبہ جات کےآٹھ سو چھیاسی طلبہ کوڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب رکھی گئی تھی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تھے۔

  • یمن، پاک بحریہ کی ٹاسک فورس نے 41 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

    یمن، پاک بحریہ کی ٹاسک فورس نے 41 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

    عدن : پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شمشیر نے گلف آف عدن میں ڈوبنے والی ایک کشتی میں سوار 41 افراد کو بچالیا جب کہ 19 افراد کی تلاش جاری ہے، کشتی میں 60 افراد سوار تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 میں تعینات ہے جس کی قیادت کموڈور شعیب کررہے ہیں یہ فورس گلف آف عدن میں بحری قذاقی کے خلاف سرگرادں ہے جس نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 41 قیمتی جانوں کا بچالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے معمول کے گشت کے دوران پاک بحریہ کے پی این ایس شمشیر کو اطلاع ملی کہ گلف آعدن میں ایک مسافر جہاز ڈوب رہا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک نیوی نے امدادی کرتے ہوئے کشتی میں سوار 41 افراد کو دوبنے سے بچالیا جب کہ دیگر 19 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    واضح رہے ان افراد کو سوکوٹرا آئز لینڈسے 30 ناٹیکل مائل شمالی مغرب میں بچایا گیا اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی پی این ایس شمشیر نے کی۔