Tag: پاک بحریہ

  • شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے

    شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے

    شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

    شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود مہمان خصوصی تھے۔

    ریئر ایڈمرل اظہر محمود پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مزار اقبال پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔

    مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے تھے، ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    قائم مقام صدر یوسف گیلانی نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اُن کے فلسفے اور افکار نے ایک آزاد ملک کے قیام کی راہ ہموار کی، آیئے اپنے عزم کی تجدید کریں اور پاکستان کے اتحاد، امن اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔

     وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور ایک بلند پایہ شخصیت تھے، اُن کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا اور مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کرکے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیا، آیئے عہد کریں کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید و عزم سے آگے بڑھیں گے۔

     

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا، ایرانی ماہی گیروں نے مدد کی درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی ماہی گیرکشتی ال محمدی کی جانب سے پاک بحریہ کے جہاز کو ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی، ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

    ایرانی کشتی نے ماہی گیروں کی کشتی کے انجن خراب ہونے کی بھی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کےعملے نے فوری طبی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے انجن کی مرمت کی۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آپریشن پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر باقاعدگی سے تعینات ہے۔

  • پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 26 ملین  ڈالر کی منشیات برآمد

    پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

    پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 26 ملین ڈالر کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس ون ففٹی کے ساتھ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کشتی سے ایک اعشاریہ تین ٹن حشیش برآمد کرلی ، ضبط منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت چھبیس ملین ڈالر ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ آپریشن میں پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نےحصہ لیا جبکہ مشترکہ آپریشن میں امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیرئیر یوایس ایس ابراھم لنکن نے مدد کی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امریکی کوسٹ گارڈ اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں نے بھی مدد فراہم کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کا مقصد قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔

  • پاک بحریہ کے لئے بڑا دن : پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین  فلیٹ میں شامل

    پاک بحریہ کے لئے بڑا دن : پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین فلیٹ میں شامل

    اسلام آباد : یوم دفاع کے دن 2 نئے جنگی بحری جہازوں پی این ایس بابراورپی این ایس حنین کو پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    بابراورپی این ایس حنین کی انڈکشن تقریب کے مہمان خصوصی صدر آصف زرداری تھے، تقریب میں پی این ایس بابراورپی این ایس حنین کو پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ شامل کیا گیا۔

    پاک بحریہ میں دو نئے سٹیٹ آف دی آرٹ بحری جہاز شامل کر لیے گئے، نئے انڈکٹ کیے جانے والے بحری جہازوں میں برادر ملک ترکیہ کے تعاون سے بنایا گیا مِلجم کلاس کارویٹ پی این ایس بابر اور رومانیہ میں بنایا گیا یرموک کلاس آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین شامل ہیں۔

    پی این ایس بابر

    پی این ایس بابر پاکستان اور ترکیہ کے اشتراک سے استنبول نیول شپ یارڈ میں تیار کیا گیا، اس کی کمیشننگ ستمبر 2023 کو ترکیہ میں ہوئی۔ پی این ایس بابر اسٹیلتھ خصوصیات کے ساتھ جدید ترین ہتھیاروں اور آلات حرب سے لیس کثیرالمقاصد کارویٹ ہے۔

    بابر کلاس جہاز بیک وقت سطح آب،زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    پاکستان اور ترکیہ کے مابین ٹیکنالوجی آف ٹرانسفر کے معاہدے کے تحت چارمِلجم کلاس کارویٹس میں سے بالترتیب دو جہاز استنبول اور دو کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جائیں گے، اس کلاس کے دیگر تین جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر بھی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

    پی این ایس حنین

    پی این ایس حنین کی تعمیر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ میں کی گئی، اس جہاز کی کمیشننگ کی تقریب رواں برس جولائی میں رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔

    یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک سمندر میں متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    یرموک کلاس کے چاروں جہازوں کو اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب کیا گیا ہے، اس ٹائپ کے پہلے دو جہاز پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ یرموک کلاس کا چوتھا اور آخری جہاز پی این ایس یمامہ رواں برس فروری میں لانچنگ کے بعد تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

    پی این ایس حنین سمیت یرموک کلاس کے تمام جہاز سطح اور فضا میں جنگ کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں۔

    پاکستان بحریہ میں ان دو ٹائپ کے جہازوں کی شمولیت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگ میل ہے، ان جہازوں کی شمولیت سے بحر ہند میں پاک بحریہ کی علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔

    پاک بحریہ جو ملکی بحری حدود اور وسائل کے تحفظ کی ضامن ہے اس کے بحری بیڑے میں جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، دونوں اقسام کے جہازوں کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کے فلیٹ میں کثیر جہتی آئے گی۔

  • یومِ دفاع پر 2 نئے جنگی جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے

    یومِ دفاع پر 2 نئے جنگی جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے

    اسلام آباد : یوم دفاع پر دو نئے جنگی جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت شمولیت ہوگی۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے پیش نظر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی شمولیت ہوگی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں2بڑی شمولیت کی جائیں گی، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت فلیٹ میں شامل کیا جائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ میں تیار پہلاملجم/بابرکلاس جہازپی این ایس بابرباضابطہ طورپرپاک بحریہ کا حصہ بنے گا جبکہ رومانیہ میں تیار تیسراآف شورپٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس بابر،حنین کی شمولیت تقریب کےمہمان خصوصی صدرآصف زرداری ہوں گے۔

    پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020 کو ہوا تھا، پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کولانچ کیا گیا اور کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی، ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاکستان بحریہ میں شامل کئے جارہے ہیں۔

    پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہازاستنبول اور2کراچی میں تیارکئےجارہےہیں، بابر کلاس کے3دیگرجہازپی این ایس بدر،طارق اور خیبر تیاری کے مراحل میں ہیں ، بابرکلاس جہاز بیک وقت سطح آب،زیرآب،فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 2888ٹن بابر کلاس جہاز سے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذریعے ہدف کونشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    پاک بحریہ کیلئے تیسرا یرموک کلاس او پی وی 2600 بھی رومانیہ کےگالاٹی شپ یارڈمیں تیارکیاگیا، یرموک کلاس کےپہلے2جہازوں کے مقابلےمیں آخری 2اوپی ویز2600ٹن ڈسپلیسمنٹ کےحامل ہیں۔

    یرموک کلاس جہازوں کوخوبیوں کی بدولت پاک نیوی میں گائیڈڈمیزائل کورویٹس کادرجہ حاصل ہے، حنین سمیت یرموک کلاس کےتمام جہازسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں۔

    98 میٹرطویل پی این ایس حنین کی رفتار 24 ناٹس کے لگ بھگ ہے،ا ورٹیکل لانچنگ سسٹم کی مددسےحنین سطح سےفضامیں ہدف کو نشانہ بنانے والےمیزائل داغ سکتا ہے جبکہ 76ایم ایم مین گن کےساتھ پی این ایس حنین پر 20 ایم ایم کی دو سیکنڈر گنز بھی نصب ہیں۔

    یرموک کلاس کے چاروں جہازوں کو اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب کیا گیا ہے، یرموک،تبوک کے بعد پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ کی قوت واستعدادکارمیں اضافہ ہو گا۔

    یرموک کلاس کاچوتھا،آخری جہازپی این ایس یمامہ فروری میں لانچنگ کےبعدتکمیل کےمراحل سےگزررہاہے، بابرکلاس جہازپاک ترک دفاعی تعاون کا مظہر ہیں اوردونوں ممالک میں دفاعی پارٹنرشپ کا ثبوت ہیں۔

  • پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ

    پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز ایف این سکس کا کامیاب تجربہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نےایف این سکس میزائلزکی فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ کمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نوازتقریب کے مہمان خصوصی تھے،گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پرآپریشنل تیاری پرمکمل اطمینان کااظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بحریہ دشمن کوجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

  • پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

    راولپنڈی : پاک بحریہ نے مشق سی سپارک کے اختتام پر فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا ، جو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کامشق سی سپارک 2024کےاختتام پرشمالی بحیرہ عرب میں فائرپاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے بحری جہاز نے میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا لائیو میزائل فائرنگ کاکامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کامنہ بولتاثبوت ہے۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمدفیصل عباس نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئےہمہ وقت تیار ہے۔

    پاک بحریہ کامشق سی سپارک کےاختتام پرفائرپاورکا کامیاب مظاہرہ
    پاک بحریہ کےبحری جہازنےٹارگٹس کوکامیابی سےنشانہ بنایا،آئی ایس پی آر پاک بحریہ کا مشق سی سپارک دوہزار چوبیس کے اختتام پر فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ۔۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک بحریہ کے بحری جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سےنشانہ بنایا۔۔ جو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

  • پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

    پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

    کراچی : پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، ہنگورکلاس آبدوزیں جدیدترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سےلیس کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے پاک بحریہ کی چھٹی ہنگورکلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈاینڈاانجینئرنگ ورکس میں ہوا۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کےمہمان خصوصی تھے، ہنگورکلاس آبدوزیں جدیدترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نے آبدوزتیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    قومی جہاز اورآبدوزسازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ جدیدآبدوزکی تیاری میں وزارت دفاعی پیداوار،پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

    ہنگورکلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔

  • مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال،  پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

    مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال، پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

    اسلام آباد : مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پرباقاعدگی سے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

    پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئےکمبائنڈ میری ٹائم فورسز کےتحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقراررکھنے کے حوالے سےاپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

  • پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا

    پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا

    اسلام آباد : پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا ، پاکستان کوملنے والی ہنگور کلاس سب میرینز ائیر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں آئندہ برس سے ہنگورکلاس آبدوزوں کی شمولیت کا آغاز ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ ہنگور کلاس سب میرین چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن میں تیار کی جا رہی ہے۔

    پہلی ہنگور کلاس آبدوز اگلےبرس لانچنگ اورسی ٹرائلزمکمل ہونےکےبعدپاک بحریہ میں شامل ہوگی جبکہ 7دیگر ہنگور کلاس آبدوز یکے بعد دیگرے پاکستان نیوی میں شامل ہوں گی۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری کیلئے 2015 میں معاہدہ ہوا تھا ، جس کے تحت 4 ہنگور کلاس آبدوزیں چین اور 4 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کی جا رہی ہیں۔

    ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری پاکستان کی تاریخ کے بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک ہے ، پاکستان کوملنے والی ہنگور کلاس سب میرینز ائیر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہیں۔