Tag: پاک بحریہ

  • ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں آج پاک بحریہ میں شامل ہو جائیں گے

    ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں آج پاک بحریہ میں شامل ہو جائیں گے

    پاک بحریہ میں ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں نامی جہازوں کی شمولیت کی تقریب آج منعقد ہوگی، دونوں جہاز 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس چین میں تیار کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے 054 ایلفا کلاس کے جہاز وں کی تعداد 4 ہو جائے گی، 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس چین میں تیار کیے گئے ہیں، اس سے قبل طغرل اور تیمور بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہی۔

    پاک بحریہ میں جہازوں کی شمولیت کی تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی ہوں گے، طغرل کلاس فریگیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائِل فریگیٹس ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فریگیٹس بیک وقت سطح آب، زیرِ آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ لو ریڈار آبزروبیلیٹی کے باعث دشمن کے لیے زیادہ مہلک ہیں۔

    ورٹیکل میزائِل لانچنگ سسٹم سے لیس ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس بنیادی طور پر کثیرالمقاصد جہاز ہیں، ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس جدید ترین حربی ساز و سامان اور سینسرز سے لیس ہیں، طغرل پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے سی ایم 302 میزائل نصب کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل بھی موجود ہیں، جدید اینٹی سب میرین وارفیئر، کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کئی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔

    134 میٹر طویل، 42 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کی رفتار 27 ناٹس تک ہے، اس پر اینٹی سب میرین وار فیئر کے لیے نائن زی ای سی ہیلی کاپٹر متعین ہوں گے۔

    چینی ماہرین کے مطابق طغرل کلاس فریگیٹس جنگی صلاحیتوں کے باعث اپنے مدمقابل جہازوں سے کہیں آگے ہیں، پاکستان نے 2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی خریداری کے لیے آرڈر دیا تھا۔

    پاک بحریہ چین سے معاہدے کے تحت 8 جدید ترین ڈیزل الیکٹرک ہنگور کلاس آبدوز بھی حاصل کر رہی ہے۔

  • سمندری طوفان : پاک بحریہ  نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بچالیا

    سمندری طوفان : پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بچالیا

    کراچی : پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی میرینز نے کریکس ایریامیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پاک بحریہ کےغوطہ خوروں نےسمندر میں پھنسےماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہی گیر ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، پاکستان نیوی کےجوان مختلف علاقوں سے لوگوں کےبروقت انخلا کیلئے مصروف عمل ہیں۔

    پاک بحریہ کاجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے جہازوں کی کھلے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، پاک بحریہ کی جانب سے 64 ماہی گیروں کوسمندر سے ریسکیو کیا جاچکاہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کاجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹربھی معلومات دےرہاہے اور ہیڈکوارٹرزکمانڈرکراچی کےزیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے کثیر القومی مشق کموڈو-23 میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہاز کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، باہمی تعاون کا فروغ اور پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کے مابین تعاون کے نئے مواقع کاجائزہ لینا تھا، مکاسر پہنچنے پر انڈونیشین بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق انڈونیشین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، علاقائی امن اور بحری سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے انڈونیشیا کے عوام کے لیے بالعموم اور انڈونیشین بحریہ کے لیے بالخصوص نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں، پی این ایس ٹیپو سلطان نے مکاسر میں بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں شرکت کی جس کا مشاہدہ انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورسز کے کمانڈر نے کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جہاز کے افسران اور عملے نے مختلف کانفرنسز، سیمینارز، نالج شیئرنگ سیشنز اور سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    بندرگاہ کی سرگرمیوں کی تکمیل پر پی این ایس ٹیپو سلطان نے آسٹریلیا، برونائی، چین، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، فلپائن، روس، سنگاپور، تھائی لینڈ، امریکہ اور ویتنام کے جہازوں کے ہمراہ سمندر میں سرچ اینڈ ریسیکو اور میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز مشقوں میں حصہ لیا۔

     پاک بحریہ کے جہاز ٹیپو سلطان کے دورہ انڈونیشیا نے مختلف بحری ممالک کے مابین بحری تعاون کو فروغ دینے اور انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مجودہ دوستی کو مظبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا.

  • چین میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا

    چین میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا

    کراچی : پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا، پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اورسینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔

    کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے پی این ایس شاہجہاں کاپرتپاک استقبال کیا، کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور جہاز کی کمشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آمدسےقبل پی این ایس شاہجہاں نےسری لنکا کی بندرگاہ کولمبوکابھی دورہ کیا، جہاں جہازکےکمانڈنگ آفیسر نےسری لنکاکے اعلیٰ سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کےجہازکےساتھ مشترکہ میری ٹائم مشق میں حصہ لیا، پی این ایس شاہ جہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

  • پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت کارروائی ،  6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

    پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت کارروائی ، 6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

    کراچی : پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے چھ ماہی گیروں کو بچالیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے پاک بحریہ کے جہاز کو سمندر میں پھنسی الزوبیرنامی کشتی کی جانب سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جس پر پاک بحریہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو تلاش کیااور فنی خرابی دورکی۔

    پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے کشتی میں پھنسے چھ ماہی گیروں کو طبی امداد بھی فراہم کی، پاک بحریہ کاسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

    گذشتہ سال کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساغر کو حادثہ پیش آیا تھا ، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی، پاک بحریہ نے کشتی الٹنے کی اطلاع ملنے پر بروقت امدادی کاروائی کرکے کشتی میں سوار 10 میں سے 9 افراد کو بچالیا ہے، جبکہ ایک ماہی گیر ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔

  • چین میں تیار کیے جانے والے 2 جدید جنگی بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    چین میں تیار کیے جانے والے 2 جدید جنگی بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    اسلام آباد : چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے تعمیر کردہ دو جدید جنگی بحری جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی پُروقار کمشننگ تقریب چین کے ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ شنگھائی میں منعقد کی گئی۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور روایتی کمانڈ اسکرولز جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کی حوالے کیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ دونوں جہازجدیدترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سےلیس ہیں اور دونوں جہازہرقسم کےجنگی حالات میں مؤثر کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحرنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی کمشننگ پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا آغازہے جو اعتماد، احترام اور باہمی تعاون کے ستونوں پر مضبوطی سے قائم ہے اور یہ ہمارے دفاعی تعاون سے ظاہر ہے۔

    امیر البحر نے مزید کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے پاک بحریہ نے اپنی قوت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

    مہمان خصوصی نے واضع کیاکہ ٹائپ A/P-054 راجیکٹ کی تکمیل سمندری خطرات کا جواب دینے اور خطے کے امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

    نیول چیف نے وبائی چیلنجز کے باوجود منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے BOMETEC، SASTIND، چینی بحریہ،ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ اور CSTC سمیت بحری جہازوں کی تعمیر میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

    چین میں تعینات پاکستان کے سفیر اور ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ کے حکام سمیت اعلیٰ سول اورعسکری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

    پاکستان اور چین کے درمیان پاک بحریہ کے لیے چارملٹی رول فریگیٹس (ٹائپ A/P-054 ) کی تعمیر کا معاہدہ 2018 میں ہوا تھا جس کے تحت پہلے دو بحری جہازپی این ایس طغرل اورپی این ایس تیمور 2022 میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوئے۔

    ان جہازوں کی تعمیر جدید اسٹیلتھ ڈیزائن پرکی گئی ہے جس میں سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے بیک وقت متعدد بحری آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

    4000 ٹن وزنی یہ جہاز تکنیکی طور پر جدید اور انتہائی قابل پلیٹ فارم ہیں جن میں سطح سے سطح، زمین پر حملہ، سطح سے ہوا اور زیر آب حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کی وسیع صلاحیت موجود ہے، یہ بحری جہازسمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیٹرنس اور خطے میں خطرات سے بچاؤ کے لیے کردار ادا کریں گے۔

  • پاک بحریہ  کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی ایئرڈیفنس یونٹس نے رات کے اندھیرے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کونشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال مارچ میں ہی پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2022 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا ، پاک بحریہ کی جانب سے بحری جہاز, آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اورزیر آب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائر کئے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

    پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

    کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران280 کلو کرسٹل آئس ضبط کرلی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباََ 4 ارب سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز نے آپریشن کے دوران280 کلو کرسٹل آئس ضبط کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ضبط کی جانیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 4ارب سے زائد ہے۔

    گرفتار اسمگلرز اورضبط کی جانیوالی منشیات مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    منشیات اسمگلنگ کیخلاف آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے مقامی ڈیزائن شدہ پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز

    پاکستان نے مقامی طور پر جہازوں کی تعمیر کے پروجیکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    اس حوالے سے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ کی تعمیر کے آغاز کی تقریب کا کراچی شپ یارڈ میں انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کی گئی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز باعث فخر ہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں ابھرتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال سے آگاہ ہے اور کسی بھی قسم کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے بحری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

     مقامی طور پر گن بوٹ کو ڈیزائن کرنے کے تاریخی سنگ میل پر مہمان خصوصی نے وزارت دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور جہاز سازی میں مہارت حاصل کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کی تجدید کی۔

     قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ایم ڈی ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے کراچی شپ یارڈ کی دفاعی جہاز سازی میں خود انحصاری کے حوالے سے حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کے مقررہ اہداف سے مکمل ہم آہنگ ہونے پر روشنی ڈالی۔

     انہوں نے کراچی شپ یارڈ میں جاری دیگر منصوبوں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا- مقامی طور پر ڈیزائن کی گئی گن بوٹ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوگی۔

    تقریب میں پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے حکام نے شرکت کی۔

  • پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

    پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

    اسلام آباد : پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا کہ تقریب کاانعقاد رومانیہ کےڈیمن شپ یارڈمیں ہوا، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ یہ جہازجدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

    جہازوں کی شمولیت سےسمندری امورکےتحفظ کیلئےپاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

    اس موقع پر نیول چیف نےبحری امن واستحکام کےحوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

    نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک بحریہ کوجدیدٹیکنالوجی کی فراہمی پرشپ یارڈانتظامیہ کی بھی تعریف کی۔