Tag: پاک بحریہ

  • پاک بحریہ کے بیڑے میں ‘نیا اے ٹی آر 77 طیارہ’ شامل کرلیا گیا

    پاک بحریہ کے بیڑے میں ‘نیا اے ٹی آر 77 طیارہ’ شامل کرلیا گیا

    کراچی: پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اے ٹی آر طیارے کو شامل کرلیا گیا ، نیا اے ٹی آر77طیارہ جدیدترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) پاک بحریہ میں نئے اےٹی آرطیارے کی شمولیت کی کراچی میں تقریب ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضامہمان خصوصی تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیا اے ٹی آر 77 طیارہ جدیدترین آلات اورہتھیاروں سےلیس ہے، نئےطیارےکی شمولیت سےپاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزیدبہتری آئے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل ندیم رضا نے بحیرہ ہند میں تبدیل ہوتی اسٹریٹجک صورتحال پرروشنی ڈالی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحر ہند کے خطے میں جیو اسٹریٹجک ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے طاقتور بحری افواج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

    انہوں نے مضبوط بحری دفاع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی میری ٹائم سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور واضح کیا کہ پاک بحریہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔

  • یوم دفاع : ‘پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’

    یوم دفاع : ‘پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی، یہ دن شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

    نیول چیف نے زور دیا کہ پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز، جوان اور سویلینز ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

  • چین کے تعاون سے تیار کردہ  ‘ پی این ایس تیمور’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    چین کے تعاون سے تیار کردہ ‘ پی این ایس تیمور’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    کراچی : چین کے تعاون سے تیار کردہ ‘دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور ‘ پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیوی ڈاکیارڈ میں تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل امجدنیازی تھے، پی این ایس تیمور کو چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

    مہمان خصوصی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے کہا کہ بحرہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں، پی این ایس تیمور سمندری حدود اورمفادات کا دفاع موثر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرزسےلیس کثیر المقاصدجہازہے، اس طرز کے مزید 2جہازتکمیل کے مراحل میں ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑےمیں شامل ہوا ہے۔

  • بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں

    بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں

    کراچی: سیلاب سے متاثر ہونے والے صوبہ بلوچستان میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کو کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، بے گھر ہونے والے افراد کے لیے بیلہ میں ٹینٹ ولیج قائم کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ولیج کا قیام پاک بحریہ، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ٹینٹ ولیج کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ  تقریب

    پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی رومانیہ میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی، جہاز جدیدترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ اسٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کےڈیمن شپ یارڈمیں منعقد ہوئی، رومانیہ میں پاکستان کےسفیر ظفر اقبال تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

    پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز جدیدترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سےلیس ہو گا ، دوجہاز پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پہلے ہی بیڑے میں شامل ہوچکے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ مہمان خصوصی نے بحری امن کےحوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کو سراہا۔

    پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

  • پاک بحریہ کے افسران اور سویلینز کے لیے عسکری ایوارڈز

    پاک بحریہ کے افسران اور سویلینز کے لیے عسکری ایوارڈز

    کراچی: پاک بحریہ کے متعدد افسران کو مختلف عسکری ایوارڈز سے نوازا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ 7 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 7 فسران کو تمغہ امتیاز ملٹری تفویض کیا گیا، 2 افسران کو جرات و بہادری کے اعتراف پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

    ترجمان کے مطابق تقریب میں 4 افسران اور سیلرز کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 28 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کیا گیا۔

    50 افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستاٸشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • پاک بحریہ نے 10ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی

    پاک بحریہ نے 10ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے 10ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی، اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک اردن کے پاس تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے دسویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔

    ترجمان نے بتایا کہ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی اور پاک بحریہ کے کموڈور احمد حسین کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کے نئے کمانڈر تعینات کردیئے گئے۔

    پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک اردن کے پاس تھی ، کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔

    کموڈور احمد حسین نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

    ترجمان کے مطابق تقریب میں پاکستان اور اردن کے سفیروں سمیت دیگر ممالک کی سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • دشمن کے عزائم سمندر برد ، پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا

    دشمن کے عزائم سمندر برد ، پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا

    راولپنڈی: پاک بحریہ نے دشمن کی چال ناکام بناتے ہوئے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا، اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو سمندری محاذ پر ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے جدید بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا، کلوری کلاس کی بھارتی آبدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اینٹی سب میرین وارفیئریونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا، گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا بھارتی بحریہ نےآبدوز مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کی اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی ماحول اورپاک بحریہ کی مشق سی سپارک 22 میں یہ اہم واقعہ ہے ، بھارتی آبدوز جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے آئی تھی۔

    انھوں نے بتایا کہ پاک بحریہ نےمشقوں میں سخت نگرانی اورچوکنا رہنے کے طریقےکااطلاق کیا ، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے آبدوزروکی ، یونٹ نےیکم مارچ کوجدید ترین ہندوستانی آبدوز کلوری کوروکا اور ٹریک کیا، حالیہ واقعہ گزشتہ پانچ سالوں میں چوتھا سراغ ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی آبدوزروکناسمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔

    اس حوالے سے کموڈور(ر)سیدعبیداللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبدوزنے چوتھی باربھارتی آبدوز کا سراغ لگایا، سول یہ ہےکہ بھارتی آبدوز پاکستانی حدود میں کیاکررہی تھی۔

    سید عبیداللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے یونٹ نے بھارتی آبدوزکو واپس جانے پرمجبور کردیا، آبدوزپکڑی گئی تو وہ بھاگ نہیں سکتی ایک بٹن کی دوری پر ہوتی ہے، بھارتی آبدوز کا پکڑے جانا بھارت کی نااہلی اور کمزوری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

    اس سے قبل مارچ 2019 میں پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگاکر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

  • چین میں تیار کیے جانے والے ‘پی این ایس طغرل’ کی پاک بحریہ کے بیڑے میں  شمولیت

    چین میں تیار کیے جانے والے ‘پی این ایس طغرل’ کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت

    کراچی : چین میں تیار کیے جانے والے پی این ایس طغرل اور دس سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیے گئے ، جس سے پاک بحریہ کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی تھے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    مہمان خصوصی پی این ایس طغرل کی کمانڈ سکرول اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے کاغذات کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے، جو تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فئیر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔

    ترجمان نے بتایا پی این ایس طغرل کی شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    تقریب میں 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز بھی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے۔

    پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے بھی لیس ہے، اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

    پی این ایس طغرل کثیر الجہتی مشن کی صلاحیت کا حامل فریگیٹ ہے پاک بحریہ کی بحری دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے فلیٹ کی بنیاد بنے گا۔

  • پاک بحریہ کا بارش وسیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    پاک بحریہ کا بارش وسیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    کوئٹہ: پاک بحریہ کا بارش وسیلاب سےمتاثرہ بلوچستان کےعلاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے  جبکہ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کا بارش وسیلاب سےمتاثرہ بلوچستان کےعلاقوں میں ریلیف آپریشن کیا ، آپریشن میں خوراک، پینے کا پانی اوردیگرضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا گیا۔

    پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کومیڈیکل کیمپ میں علاج،ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کےجوانوں نےلوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ مختلف علاقوں میں کھڑاپانی نکالنےمیں بھی مقامی افرادکی مددکی گئی، پاک بحریہ عوام کو ہر ممکن مددفراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

    خیال رہے بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال، گوادر، تربت، اوماڑہ، چمن، کیچ اور پشین میں کچے مکانات گرگئے، جب کہ رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں۔

    شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہیں، مختلف علاقوں کا کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

    بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر پاک فوج بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہے، پاک فوج کی جانب سے گوادر،پسنی اور تربت میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔