Tag: پاک بحریہ

  • پاک بحریہ کے 2 افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    پاک بحریہ کے 2 افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے 2افسران کی ریئرایڈمرل کےعہدے پرترقی دے دی گئی ،افسران پاک بحریہ میں اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے 2 افسران کی ریئرایڈمرل کےعہدے پرترقی دے دی گئی ، افسران میں ریئرایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے1992 میں کمیشن حاصل کیا اور نیوی وارکالج لاہوراوراین ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق افسران پاک بحریہ میں اہم ذمےداریاں انجام دے چکے ہیں، ریئرایڈمرل فیصل امین وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ ڈی جی جوائنٹ کنٹونمنٹ گوادرتعینات ہیں۔

    گذشتہ سال نومبر میں پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کورئیر ایڈمرل کے عہدےپر ترقی دے دی گئی تھی۔

    رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج ‏لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔

  • پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار جہاز کی لانچنگ

    پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار جہاز کی لانچنگ

    کراچی: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی، جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔

    چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جا چکا ہے۔

    اس موقع پر کموڈر راشد محمود شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جہاں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، گھانا کی بندرگاہ تیما آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے گھانا کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، میڈیکل کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا، دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

  • پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس یونٹس نے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، میزائلرزمین سے فضا میں مار کر سکتے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ میزائلزنےاہداف کوکامیابی سےنشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے میزائلز فائرنگ کامشاہدہ کیا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور تیاریوں کا ثبوت ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے میزائلز ،تارپیڈوزفائرنگ کامشاہدہ کیا۔

  • نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان کا کویت کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان کا کویت کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کویت کا سرکاری دورہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، نیول چیف کی کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار سے متعلق آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • پاکستان میں تعمیر کردہ سب سے بڑا بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    پاکستان میں تعمیر کردہ سب سے بڑا بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    کراچی: پاکستان میں تعمیر کردہ سب سے بڑے  بحری جہاز کولاچی کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا، جہاز جدید مشینری، آلات ، ہتھیاروں سے لیس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس ایس کولاچی کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیردفاع پرویزخٹک ، چین کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔

    میری ٹائم پٹرول ویسل کو کراچی شپ یارڈمیں تعمیر کیاگیا اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےلئےپی ایم ایس ایس کولاچی بنایا گیا ہے۔

    کولاچی پاکستان میں تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑا پی ایم ایس اے جہاز ہے اور جدید مشینری، آلات ، ہتھیاروں سے لیس ہے۔

    ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ریئرایڈمرل محمد شعیب ہلال کا کہنا تھا کہ منصوبے کو وفاقی حکومت کیجانب سے منظور کیا گیا تھا، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

    وزیردفاع پرویز خٹک نےپی ایم ایس اے کو جہاز کی تاریخی شمولیت پر مبارکباد دی اور جہاز کے مختلف حصوں کادورہ کیا ، اس موقع پر جہاز اور عملے کے معیار اور صلاحیتوں کو سراہا۔

  • پاک بحریہ کا  قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش

    پاک بحریہ کا قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا، پاک بحریہ کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پرخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کی، 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاہین آفریدی نے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

    وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا کی۔

  • پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق

    پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق

    کراچی: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دو طرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا، مشق کا مقصد دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دو طرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا، مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج میں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔

    مشق میں بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ایئر فورس کے جہاز شرکت کریں گے، روایتی و غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد ہوگا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق نسیم البحر مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

  • سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں

    سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ امریکا جاری ہے جہاں انہوں نے انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی، اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔

    سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سمپوزیم میں میری ٹائم چیلنجز اور عالمی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک بحریہ کی امریکا کے سیکریٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وار فیئر اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • پاک بحریہ کے 3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    پاک بحریہ کے 3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    کراچی: پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، تینوں افسران کوکمانڈ ،اسٹاف کی اہم ذمہ داریوں کاوسیع تجربہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں افسران کوکمانڈ ،اسٹاف کی اہم ذمہ داریوں کاوسیع تجربہ ہے، وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹس تعینات ہیں، وائس ایڈمرل نویداشرف اسوقت کمانڈرپاکستان فلیٹ کے عہدے پر جبکہ وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔

    گذشتہ ماہ ائیر کموڈور محمد اکرام الحق نور کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ‏دی گئی تھی ، ائیر وائس مارشل محمد اکرام الحق نور نے فروری 1989 میں پاک فضائیہ کی ایڈمنسٹریشن برانچ ‏میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک ایڈ منسٹریشن ونگ کی کمانڈ کی۔ ‏

    ڈائیریکٹر ایڈمن کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے علاوہ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ‏میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ایڈمنسٹریشن) کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ ‏

    وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں جبکہ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے ‏اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔