Tag: پاک بحریہ

  • پاک بحریہ کا  کراچی اور بدین کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    کراچی : پاک بحریہ کی بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، متاثرین میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گیے جبکہ سیکڑوں افراد کی طبی مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے کراچی اوربدین کےمتاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نےبدین میں ایل بی اوڈی نہرکےشگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا، یونس آباد،ناظم آباد،سرجانی میں تیار کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کئے گئے جبکہ سرجانی،یاروخان گوٹھ،یوسف گوٹھ اورخمیسوگوٹھ میں اشیائےخورونوش کی تقسیم کی۔

    بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزیدڈاکٹرزاور طبی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ، موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نےبدین میں سیکڑوں افراد کی طبی مدد کی اور بدین میں ریلیف کیمپوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔

    مزید پؑڑھیں: پاک فضائیہ بھی کراچی میں بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش

    یاد رہے ایئر چیف کی ہدایت پر پاک فضائیہ کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ضرورت مندخاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان دیا جارہا ہے، جس میں آٹا،چاول، دالیں، گھی اور چینی ودیگر چیزیں راشن میں شامل ہیں۔

    پہلے مرحلے میں پی اے ایف مسرور اور فیصل بیس کے اطراف راشن تقسیم کیا گیا جبکہ بے سروسامان خاندانوں کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

  • پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کی شمولیت

    پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کی شمولیت

    کراچی: پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کو شامل کرلیا گیا،پی این ایس یرموک کی شمولیت کی تقریب ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطاق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ’پی این ایس یرموک‘ بحری بیڑے میں شامل ہوچکا ہے، جس سے متعلق خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جہاں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈرومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا، جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔

    ’پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب بیڑے میں شامل ہوجائے گا‘۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت اہم سنگ میل ہے، نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مضبوط ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

  • فیکٹ چیک: بھارتی سوشل میڈیا کی ARY News کا نام استعمال کر کے شر انگیزی کی کوشش ناکام

    فیکٹ چیک: بھارتی سوشل میڈیا کی ARY News کا نام استعمال کر کے شر انگیزی کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: بھارت نے مسلسل جگ ہنسائی کے بعد سوشل میڈیا کا سہارالیا اور اے آر وائی نیوز کا نام استعمال کر کے شرانگیزی پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔

    اتوار کی صبح سے بھارت کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی جسے اے آر وائی نیوز کا بتانے کی کوشش کی گئی، یہ اسکرین شاٹ متعدد بھارتی ویب سائٹس نے اپنی خبر میں استعمال کیا اور پروپیگنڈا کرنے کی ناکام کوشش کی۔

    انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والے خبر کے اسکرین شاٹ میں لکھا گیا کہ ’پاکستانی بحریہ کی  آبدوز نے ماہی گیروں کی ایک کشتی کو بھارتی بحریہ کا جہاز سمجھ لیا‘۔

    اسکرین شاٹ کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور کراچی میں بلیک آؤٹ کی افواہوں کے بعد ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا جب اتوار کی صبح پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس سعد نے کراچی کی طرف جانے والی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی بحریہ کا جہاز سمجھ لیا۔


    فیکٹ چیک 

    بھارتی سوشل میڈیا کی بدنیتی پر مشتمل یہ خبر نہ تو سچ ہے، نہ ہی اے آر وائی نیوز سمیت کسی پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس نوعیت کی کوئی خبر رپورٹ کی۔

    اسکرین شاٹ میں بیان کی گئی کراچی میں’بلیک آؤٹ کی افواہیں‘ بھی ایک گمراہ کن پہلو ہے کیونکہ پاکستان میں گزشتہ چند روز میں اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والا اسکرین شاٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور وہ خطے کو آگ میں جلتا دیکھنے کا خواہش مند بھی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہیں۔ دو روز قبل گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

    ایس ایس پی گلگت بلتستان مرزا حسن کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا، گرفتار جاسوسوں کا نام نور محمد وانی اور فیروز احمد لون ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔

    سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کروایا تھا۔

  • ترکی میں پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا آغاز

    ترکی میں پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا آغاز

    استنبول : ترکی میں پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد کی گئی، ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور سید رضوان خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان نے کہا ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب, زیر آب, اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت تعمیر کئے جانے والے چار جہازوں میں سے دو کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں ہو گی، جہازوں کی مقامی سطح پر تعمیر سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا۔

    ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے، عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال میں جہاز کی تعمیر کے بر وقت آغاز کے لئے تمام شراکت داروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.

  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مارکرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مارکرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے، میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس سے قبل بھی پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے، پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا تھا۔

  • مشکوک کشتی سے 2 ارب سے زائد مالیت کی آئس ڈرگ برآمد

    مشکوک کشتی سے 2 ارب سے زائد مالیت کی آئس ڈرگ برآمد

    کوئٹہ: پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس نے بلوچستان کے علاقے پشوکان سے ملحقہ سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں 100 کلو گرام آئس ڈرگ برآمد کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بحریہ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پشوکان، بلوچستان کے قریب سمندر میں ایک مشکوک کشتی سے سو کلوگرام آئس منشیات برآمد کر لی ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 2ارب 25 کروڑ روپے ہے۔

    ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے، برآمد شدہ منشیات اور گرفتار ملزم مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    ملزم یاسین جمال برآمد شدہ چرس کے پیکٹس کے ساتھ، جسے نیو ٹاؤن، راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا

    راولپنڈی سے اے آر وائی نیوز کے نمایندے بابر ملک کے مطابق آج نیو ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 15 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ایک ملزم یاسین جمال کو گرفتار کر لیا جس کے انکشاف پر پولیس کانسٹیبل اظہر شیخ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی راول کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرتا تھا۔

    ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن مرزا جاوید اقبال نے دوران چیکنگ ملزم یاسین جمال کو گرفتار کر کے مہران کار سے 15 کلو 905 گرام چرس برآمد کی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • کورونا ریلیف فنڈ،  پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

    کورونا ریلیف فنڈ، پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ نے کورونا وائرس سے ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے کورونا وائرس سے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودایک ماہ کی تنخواہ جبکہ وائس ایڈمرل، ریئرایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3،3دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے دیگرافسران 2،2دن کی تنخواہ اور چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے اعلان کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے جب کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ائیرمارشل افسران 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جب کہ پائلٹ آفیسر رینک سےگروپ کیپٹن تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔

  • پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں  پیٹرول ایئر کرافٹس اور خود کار ڈرونز کی شمولیت

    پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں پیٹرول ایئر کرافٹس اور خود کار ڈرونز کی شمولیت

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں  اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹس،خودکارڈرونز شامل کر لئے گئے، نیول چیف نے عملےکو جدید پلیٹ فارمز سے فائدہ حاصل کرنےپرزور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں نئےفضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں سرکاری اداروں اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    تقریب میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹس،خودکارڈرونزپاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کر لئے گئے، اس موقع پر نیول چیف نے کہا ایئر کرافٹس کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے استعداد میں اضافہ ہو گا، جدید ایئرکرافٹس سے اسپیشل فورسز کے آپریشنزکو وسعت حاصل ہوگی۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عملے کو جدید پلیٹ فارمز سے فائدہ حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے بحری دفاع میں اہم کرداراداکرنے کی بھی تاکید کی۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں بھارتی آبدوزکاسراغ لگاکرقوم کاسرفخرسےبلندکیا، خودکارڈرونزکامزید حصول بھی پاک بحریہ کےمنصوبوں کا حصہ ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے چند روز قبل پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے گئے تھے، جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔

    پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا تھا۔

    میر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاک بحریہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: صدر مملکت

    پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: صدر مملکت

    کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ابھرتے خطرات کے پیش نظر ملکی بحری سرحدوں اور خطے کے بحری مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 112 ویں مڈ شپ مین اور 21 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول اکیڈمی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    صدر مملکت نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے مڈ شپ مین اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

    پاس آؤٹ ہونے والے افسران سے اپنے خطاب میں صدر پاکستان نے کہا کہ افسران اپنے آبا کی روایات اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔ دوست ممالک کے کیڈٹس کی ٹریننگ کے ذریعےخطے میں امن اور ہم آہنگی کے حصول میں نیول اکیڈمی کا کردار اہم ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 199 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں 53 غیر ملکی اور 7 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ مڈ شپ مین نوید احمد نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    کراچی: ارض پاک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے افواج پاکستان نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا، پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے گئے۔

    جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے، مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تجربات کا مشاہدہ کیا۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیا تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔