Tag: پاک بنگلہ دیش

  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا  فری انٹری کی سہولت

    پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

    دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے.

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی،منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    اس کے ساتھ ہی پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح وفد جلدسیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

    لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی دورۂ پاکستان کے دوسرے مرحلے کے تحت لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاک بنگال ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، ذاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا، بنگلہ دیشی اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑی کی منگل کی صبح لاہور میں لینڈنگ متوقع ہے، مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

    دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پاک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے، دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • بھارت کا پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنےکی اجازت دینے سے انکار

    بھارت کا پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنےکی اجازت دینے سے انکار

    نئی دہلی: مودی سرکار نے پاکستانی سفارتکاروں کوپاک بنگلہ دیش میچ دیکھنےکی اجازت دینےسےانکار کردیا، پاکستانی ہائی کمشنرکاکہناہے چھ سفارتکاروں نےاجازت مانگی تھی صرف ایک کوملی۔

    پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کو تاحال کولکتہ جانے کی اجازت نہیں ملی، پاکستانی ہائی کمیشنر نے بھارتی وزارت خارجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کے لئے کوکتہ جانے کی اجازت طلب کی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے ساتھ سفارتکاروں کی کولکلتہ جانے کی اجازت طلب کی گئی تھی، ساتھ میں سے دوپاکستانی سفارتکاروں کو کلکتہ جانے کی اجازت دیدی گئی، بھارت کی جانب سے اب تک صرف دو پاکستانی اہلکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت دی گئی ہے جو شام پانچ بجے موصول ہوئی مگر ان دو اہلکاروں کا بھی کولکتہ جانا، بھارت کی جانب سے اجازت میں تاخیر کے باعث فلائٹس میں کینسلیشن کے بعد اب ریبکنگ اور فلائٹس اوور بکڈ ہونے کی وجہ سے ان دو اہلکاروں کا جانا بھی مشکل ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کیمطابق پانچ سفارتکاروں کو انکے وزارت دفاع سے تعلق کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی، کل پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں مزید دس اہلکاروں کی کولکتہ جانے کی اجازت بھی طلب کی گئی۔

    واضع رہے کہ یہ دس اہلکار صرف کل کے عشائیہ کے لئے کولکتہ جارہے تھے، میچ دیکھنے نہیں۔

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک سوبیالیس رنز کا ہدف دے دیا

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک سوبیالیس رنز کا ہدف دے دیا

    میر پور ڈھاکہ : پاک بنگلہ دیش ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچ  میں بھی پاکستانی بلے باز ناکام ہوگئے، بنگلہ دیش کوصرف ایک سوبیالیس رنز کاہدف دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق میر پور ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی بلے باز بہتر کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پرصرف ایک سو اکتالیس رنز بنا سکے۔

    اوپنر مختار احمد 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد سترہ شاہد آفریدی 12محمد حفیظ 26 رنز اور سہیل تنویر آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    حارث سہیل تیس رنز کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے، ایمپائر نے شاہد آفریدی کو متنازعہ طور پرآؤٹ قرار دیا، جس پر قوانین سے لاعلم کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ریویو مانگ لیا۔

    بنگلہ دیش کی جانب س مستفیض الرحمان نے دو جبکہ عرفات  سنی اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔