Tag: پاک بھارت اجلاس

  • کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس  2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

    کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

    اسلام آباد : کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کوواہگہ میں ہوگا، پاکستان نے کوریج کیلئے بھارتی میڈیا کو اجازت دیتے ہوئے کہا نمائندے  پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل  کوواہگہ میں ہوگا، واہگہ میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی میڈیا کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارتی صحافی ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے 19 مارچ کوکرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی تھی ، جس میں پاکستان اوربھارت نے کرتارپورراہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت کا کرتارپورراہداری پر دونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق

    اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا تھا، جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کئے گئے تھے، بھارت نے اٹاری میں اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کوویزےنہیں دیےتھے۔

    پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کرے گا، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

    واضح رہے پاکستان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح پربھی 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے ، بھارتی صحافیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی صحافیوں کو عشائیہ بھی دیا تھا۔

  • کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو پاکستان میں ہوگا ، ڈاکٹر فیصل

    لاہور : کرتارپورراہداری سےمتعلق پاک بھارت اجلاس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری پر اگلا اجلاس انیس مارچ کو زیرو پوائنٹ پر ہوگا اور دو اپریل کو اجلاس پاکستان میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری سےمتعلق پاک بھارت اجلاس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا، کرتارپور راہداری پر اٹاری میں مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد واپس وطن پہنچ گیا۔

    پاکستانی وفدکےسربراہ ڈاکٹرفیصل کی میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا ایک بڑی کامیابی ہے، بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے کی، دونوں ملکوں میں تکنیکی امور پر ماہرین کا بھی اجلاس ہوا، فریقین میں راہداری سے متعلق تکنیکی نکات پر بات ہوئی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاک بھارت وفود میں دوسری ملاقات 2 اپریل کو پاکستان میں ہوگی، بہت اچھی میٹنگ ہوئی، ہم آگے بڑھ چکے ہیں، 19 مارچ کو کرتارپور راہداری پر زیرو پوائنٹ پر ایک اوراجلاس ہوگا، 2 اپریل کو اجلاس پاکستان میں ہوگا، جس میں میڈیا کو مدعو کریں گے۔

    ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ کوئی ویزہ شرائط نہیں، کرتاپورراہداری ویزافری ہے ، کچھ تفصیلات سےابھی آگاہ نہیں کرسکتا، تکنیکی نکات پرایک اوراجلاس آئندہ منگل کوہوگا۔

    مزید پڑھیں : کرتارپورراہداری : پاک بھارت مذاکرات ختم

    خیال رہے پاکستان اوربھارت کےدرمیان کرتارپور راہداری کھولنے کےمنصوبے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے مذاکرات بھارتی شہر اٹاری میں ہوئے، جس میں  مقدس مقام کرتارپورصاحب تک بھارتی یاتریوں کی آمد ورفت کھولنے کے سلسلے میں تفصیلات پربات چیت کی گئی۔

    روانگی سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کرتارپورراہداری کھولنےکاایجنڈا لےکر جارہے ہیں،امید ہےبھارت بھی مثبت قدم بڑھائےگا،پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطےکےامن کےلیےضروری ہے،راہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے۔