Tag: پاک بھارت تجارت

  • پاک بھارت تجارت بند، بھارتی تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا،  اٹاری باڈر پر ٹرکوں کی لمبی قطاریں

    پاک بھارت تجارت بند، بھارتی تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا، اٹاری باڈر پر ٹرکوں کی لمبی قطاریں

    واہگہ : بھارت کی پاکستان دشمنی کی لپیٹ میں بھارتی تاجربھی آگئے، پاک بھارت تجارت بند ہونے کے باعث بھارتی تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور اٹاری باڈر پر روکے گئے ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان دشمنی نے بھارتی تاجروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ، پلواما حملے کے بعد پاکستان کی نفرت میں بھارت نے تجارت بند کردی، جس کے باعث اٹاری باڈر پر روکے گئے ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

    ٹرک ڈارئیورز کا کہنا ہے شدید مشکلات ہیں، کاروباری نقصان الگ ہے، صورت حال انتہائی خراب ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے اٹاری باڈر پر واقع چھوٹے ہوٹلز بند ہیں، ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے سو ڈیڑھ سو لوگ آتے تھے پر اب کوئی نہیں آرہا ہے۔

    بھارت کی جانب سے تجارت بند ہونے سےٹماٹرکے کاشتکاروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے، بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، فی من ٹماٹر کی قیمت دو سو روپے کم ہوگئی اور چھ سو روپے من میں فروخت ہونے والا ٹماٹر اب چار سو روپے من میں فروخت ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں : بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

    یاد رہے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے تھے اور پاکستان سے تمام درآمدات بند کر دی تھیں، جس کے باعث پاک بھارت سرحد پر سیمنٹ کے ساڑھے تین سو بڑے ٹرک بھی رک گئے تھے۔

    آرڈر منسوخی کی بعد بھارتی تاجروں نے ایڈوانس دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے تھے۔

    بعد ازاں بھارتی تجارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاکستان نے جوابی پالیسی تیاری کرلی ہے ، جس کے مطابق پاکستان فوری طور پر 90 بھارتی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دے گا اور بھارتی اشیا پر 200 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی لگائےگا۔

  • پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی اور سرکاری شعبہ جات سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    یہ فہرست گزشتہ دور حکومت میں مرتب کی گئی،بھارت سے زراعت کے شعبے میں تجارت کیلئے اپنے کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھیں گے۔

    وزارت میں ایک اجلاس کے دوران وزیر تجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ بھارت سے وزارت تجارت کی منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی و سرکاری شعبہ جات کے عہدیداروں سے مشاورت ہو رہی ہے۔

    .اس وقت کل 209 آئٹم منفی فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ تمام اشیاءکی تجارت بھارت سے ہو رہی ہے

  • پاک بھارت تجارتی لین دین کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے،ایس ایم منیر

    پاک بھارت تجارتی لین دین کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے،ایس ایم منیر

    اسلام آباد : ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 3 ارب ڈالر تجارتی لین دین کو 8 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے، ٹی ڈی اے پی کی جانب سے دہلی میں 10 تا 14 ستمبر 2014ءکو عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش کا انعقاد کیاجارہا ہے،جس کے لئے بھارتی وزیر تجارت نرملا نے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں منعقد کی جانے والی نمائش میں خواتین کو خصوصی رعایت فراہم کرتے ہوئے اسٹالز فراہم کئے جارہے ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان فوڈ فیسٹول کا بھی انعقادکیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر تجارت نرملا نے حالیہ ملاقات میں لائف اسٹائل کے لئے بھارتی کسٹم اتھارٹی، امیگریشن اور سیکورٹی کے عہدیداران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے نمائش کا افتتاح کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔