Tag: پاک بھارت جنگ بندی

  • پاک بھارت موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے، امریکا

    پاک بھارت موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو  نے کہا ہے کہ ہماری پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی ختم بھی ہو سکتی ہے۔

    امریکی نیوز چینل کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے دیگر خطوں میں جاری کشیدگی پر بھی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    اس موقع پر روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ بندی پر بھی گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا چل رہا ہے کیونکہ جنگ بندی بہت جلد ختم بھی ہو سکتی ہے۔

    امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو  نے روس یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کے مختلف تنازعات میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتا رہا ہے لیکن یہ عمل آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ روکنے پر متفق ہوں، تاہم روسیوں نے تاحال اس پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

    مارکو روبیو نے مزید کہا کہ طویل لڑائیوں کے بعد جنگ بندی کو برقرار رکھنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے اور جنگ بندی بہت تیزی سے ٹوٹ بھی سکتی ہے، جیسا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالہ یوکرین جنگ کے بعد ہم دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد مستقل جنگ بندی نہیں ہے بلکہ مستقل امن معاہدہ ہے تاکہ مستقبل میں بھی جنگ نہ ہو۔

     

  • امریکا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا

    امریکا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے صدر ٹرمپ نے اہم  کردار ادا کیا۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران اے آر وائی نیوز کی جانب سے کیے جا نے والے سوال کہ مودی سرکار کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں امریکا کے صدر ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، سے متعلق امریکا کا کیا مؤقف ہے؟

    جس کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس ان مذاکرات میں شریک رہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج بھی کہا ہے کہ ہم نے پاک بھارت جنگ رکوائی، ہر کوئی اپنی رائے دے دیتا ہے تاہم مذاکرات سے متعلق دیگر مؤقف غلط ہیں۔

    ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ لوگ اصل میں دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا میں واقعی میں کیا ہورہا ہے، صدر ٹرمپ تمام معاملات کو شفاف اور واضح رکھے ہوئے ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ صدر عالمی امن کیلئے کتنے متحرک ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان سے جنگ بندی دوطرفہ فیصلہ تھا اور امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تنازع ہمیشہ سے روایتی ہتھیاروں تک محدود ہے اور کبھی دونوں پڑوسی ملکوں نے ’ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی اشارہ‘ نہیں دیا۔

    پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو ’آپریشن سندور‘ پر دوران بریفنگ کہا کہ دونوں ملک دوطرفہ طور پر سیزفائر کے سمجھوتے تک پہنچے۔

  • پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردارنہیں ہے، مودی سرکار کا نیا موقف

    پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردارنہیں ہے، مودی سرکار کا نیا موقف

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے سیزفائر پر نیا موقف اختیار کرلیا اور کہا پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردارنہیں ہے، سیز فائرمکمل طور پر دو طرفہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمان نے سیز فائر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی مکمل طور پر مسترد کردی، مودی سرکارنے گھبراہٹ اورعبرتناک شکست چھپانے کی ناکام کوشش کی۔

    مودی سرکار کے سیزفائر پر بار بار بدلتے بیانات کے بعد بھارتی حکومت نے سیزفائر پر نیا موقف اختیارکرلیا۔

    ٹرمپ کی ثالثی مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کو پاک بھارت معاملہ قرار دیا ، جس کے بعد 19 مئی کو بھارتی پارلیمان میں پاک بھارت ثالثی پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

    بھارتی سیکریٹرخارجہ وکرم مسری نے کہا پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردارنہیں ہے، سیز فائرمکمل طور پر دو طرفہ تھا، کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں تھا۔

    اپوزیشن نے سوال کیا مودی سرکار نے دنیا کو سیز فائر پر امریکی مداخلت کا تاثر کیوں دینے دیا؟ ٹرمپ کے 7 بارسیز فائر کے بیان پر مودی سرکار خاموش کیوں رہی؟

    جس پر وکرم مسری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ہماری اجازت نہیں لی، خود ہی توجہ کا مرکز بننا چاہا۔

    اپوزیشن لیڈروں نے کہا ٹرمپ کے بار بار کشمیر کو عالمی مسئلہ بنانے کے بیان پر کیا مودی سرکارپیٹ پیچھےملوث ہے؟۔

    بھارتی سیکریٹرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دفاعی تعاون بے اثر رہا، بھارتی حملوں میں ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ، ہم نے پاکستانی ایئربیسز پر سخت حملے کیے۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت چھوٹی نہیں بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، ایٹمی جنگ کے قریب تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

    جس پر اپوزیشن نے پوچھا پاکستان نےکتنے بھارتی طیارے تباہ کیے؟ جس کا فارن سیکریٹری کا جواب دینے سے انکار کیا۔

    اپوزیشن لیڈروں نے کہا مودی سرکار صرف میڈیا میں جنگ جیت رہی ہے، اصل تفصیلات چھپائی جا رہی ہیں۔

    وکرم مسری نےاس بات کا اعتراف کیا پاکستان کی طرف سے جوہری دھمکی یا اسٹرائیکنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اپوزیشن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرنے بار بار کشمیر اور جنگ بندی کا کریڈٹ لیا مودی کو ثالثی پسند نہیں تھی تو چیلنج کیوں نہ کیا۔

  • پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، عاصم افتخار کی برطانوی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، عاصم افتخار کی برطانوی ٹی وی سے گفتگو

    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ’’جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا، پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا صورت حال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔


    پاک بھارت چھوٹی نہیں بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، ایٹمی جنگ کے قریب تھے، ڈونلڈ ٹرمپ


    دریں اثنا، یو این پاکستانی مشن، نیویارک قونصلیٹ میں یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنی افواج کی جرات پر فخر ہے، جس نے بھارت کی بالادستی کے خواب چکنا چور کر دیے۔

    انھوں نے کہا قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہے اور رہے گی، پاکستان کا مؤقف یو این چارٹر، عالمی قانون پر مبنی ہے، بھارت نے خود مختاری کی خلاف ورزی کی، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارتی قیادت کے بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    پاکستانی قونصل جنرل عامر اتوزئی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ تھا، جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے۔

  • پاک بھارت جنگ بندی میں "واٹس ایپ” کا اہم کردار

    پاک بھارت جنگ بندی میں "واٹس ایپ” کا اہم کردار

    اسلام آباد : پاک بھارت جنگ بندی میں واٹس ایپ کا اہم کردار سامنے آیا ، پس پردہ سفارت کاری میں واٹس ایپ کالز اور پیغامات کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جس کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے اورجنگ بندی میں جہاں کئی عالمی طاقتیں ، دوست ممالک اور اہم شخصیات سرگرم رہیں، وہیں واٹس ایپ نےبھی غیرمعمولی کردار ادا کیا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پس پردہ سفارت کاری میں واٹس ایپ کالزاور پیغامات کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جس کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

    یہ جدید "واٹس ایپ ڈپلومیسی” آج کی دنیا میں تیزی سے روایتی سفارت کاری کا متبادل بنتی جا رہی ہے تاہم ماہرین اس کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

    اگرچہ واٹس ایپ’اینڈ ٹواینڈ انکرپشن‘کی سہولت فراہم کرتا ہے، پھر بھی یہ صارف کی معلومات جمع کرتا ہے، جیسےکہ ڈیوائس کی معلومات، آئی پی ایڈریس، پروفائل نام، تصویر اور استعمال کی تفصیلات، جنہیں یہ اپنی پیرنٹ کمپنی میٹا کی دیگرسروسز جیسے فیس بک کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

  • پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ 10 کے ملتوی کیے جانے والے میچز کہاں کرائے جائیں گے اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھیں۔ تاہم مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہی کرائے جائیں گے۔ جب کہ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے نہ آنے کی صورت میں یہ میچز غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں کا باقی 8 میچز میں مکمل انحصار ملکی کھلاڑیوں پر ہوگا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرائے جانے کا حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ

    پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ

    کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

    پاپائے روم نے کہا کہ وہ دنیا بھرمیں امن کے خواہشمند ہیں اور غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اس سے قبل نومنتخب پوپ لیو چہاردھم رابرٹ پری ووسٹ نے اپنے پہلے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ’’امید ہے کہ میرا انتخاب کیتھولک چرچ کو دنیا کی تاریک راتوں میں روشنی لانے میں مدد دے سکے گا۔‘‘

    واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والے لیو کو کیتھولک عیسائیوں کو نیا روحانی پیشوا منتخب کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/robert-prevost-united-states-elected-new-pope-catholic-christians/

  • پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو اور وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا

    پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو اور وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا، یہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے، ہم مزید رابطوں کو ممکن بنانے کے لیے پُرامید ہیں۔

    بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ٹرمپ

    انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی یہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

    سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں، بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

  • یو این جنرل اسمبلی کے صدر نے پاک بھارت جنگ بندی معنی خیز قرار دے دی

    یو این جنرل اسمبلی کے صدر نے پاک بھارت جنگ بندی معنی خیز قرار دے دی

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے پاک بھارت جنگ بندی کو معنی خیز قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی فلیمون یانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، انھوں نے کہا ’’دونوں ممالک میں جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب معنی خیز پیش رفت ہے۔‘‘

    فلیمون یانگ کا کہنا تھا کہ یہ سیز فائر دونوں ممالک کے، خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اظہار ہے، دیرپا امن و استحکام اور اختلافات کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں اور بات چیت جاری رکھی جائے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی پر دنیا بھر کے ممالک کا ردعمل سامنے آیا ہے، یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے یہ معاہدہ دیرپا قیام امن میں معاون ثابت ہوگا۔


    بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، برطانوی صحافی


    برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ جنگ بندی دیرپا ہونی چاہیے، پاکستان بھارت جنگ بندی کے لیے برطانیہ بات چیت میں شامل رہا، اور وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی فریقین سے رابطے میں رہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے کہا چین ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی وزارت خارجہ نے کہا امید ہے معاہدہ خطے میں امن و امان کی بحالی کا باعث بنے گا۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بھی اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کر کے سیز فائر کا خیر مقدم کیا، جرمن وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو فون کر کے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ امریکی نائب صدر دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے رابطے میں رہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا دونوں ملکوں نے نیوٹرل مقام پر بات چیت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے، دونوں جانب سے امن کا انتخاب قابل تعریف ہے۔

  • پاک بھارت جنگ بندی پر دنیا بھر کے ممالک کا ردعمل کیا رہا؟

    پاک بھارت جنگ بندی پر دنیا بھر کے ممالک کا ردعمل کیا رہا؟

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 دن فوجی تصادم جاری رہنے کے بعد ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کا دنیا بھر کے ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات پر حملے روکنے اور "مکمل جنگ بندی” پر اتفاق کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی ثالثی میں ہونے والی ایک طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ جےڈی وینس، مارکوروبیو نے پاک بھارت جنگ بندی میں واضح کردار ادا کیا، وینس اور روبیو 48 گھنٹے تک دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بات چیت میں مصروف رہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کجا کالس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کا احترام یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔ یورپی یونین خطے میں امن، استحکام اور انسداد دہشت گردی کے لیے پرعزم ہے۔

    برطانیہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا برطانیہ نے بھی خیرمقدم کیا، برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ بندی دیرپا ہونی چاہیے، پاکستان بھارت جنگ بندی کیلئے برطانیہ بات چیت میں شامل رہا، وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی فریقین سے رابطے میں رہے۔

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی ہر کسی کے مفاد میں ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی انتہائی خوش آئند ہے، فریقین سے جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔

    جرمنی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت کے ذریعےحل کریں۔

    بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرنے اور بات چیت پر رضامند ہونے پر مخلصانہ طور پر سراہتا ہوں۔

    پاک بھارت جنگ بندی کا سعودی عرب نے بھی خیرمقدم کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے ٹیلیفون کیا، عادل الجبیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، ترجمان یو این سیکریٹری جنرل اسٹیفن دوجارک نے پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یواین سیکریٹری جنرل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتےہیں،

    ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریس اسے دشمنیوں کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کی جانب قدم قرار دیتےہیں، یواین سیکریٹری جنرل کو امید ہے یہ معاہدہ دیرپا قیام امن میں معاون ثابت ہوگا۔

    اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا کرےگا، اقوام متحدہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کی کیلئے تیارہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rafale-indian-jets-operation-sindoor-became-scorching-tandoor-how-audio/