Tag: پاک بھارت جوہری جنگ

  • پاک بھارت  جوہری جنگ میں 12 کروڑ سے زائد افراد کی ہلاکت کا خطرہ

    پاک بھارت جوہری جنگ میں 12 کروڑ سے زائد افراد کی ہلاکت کا خطرہ

    میونخ : میونخ سیکورٹی رپورٹ 2020 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر  جنگ ہوئی تو2025 میں بارہ کروڑسے زائد لوگ فوری طورپرہلاک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میونخ سیکورٹی رپورٹ 2020 جاری کردی گئی ، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ چھڑسکتی ہے، جنگ ہوئی پوری دنیا متاثرہوگی اور بارہ کروڑسے زائد افراد فوری طور پر ہلاک ہوجائیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا جنگ میں سو سے ڈیڑھ سوجوہری ہتھیاراستعمال ہوسکتے ہیں اور سولہ سے چھتیس ٹن کاربن کے سیاہ دھوئیں کا اخراج ہوگا۔

    سیکورٹی رپورٹ  کے مطابق جوہری جنگ سے زمین کے درجہ حرارت میں 2 سے 5  ڈگری کمی جبکہ سورج کی روشنی میں 20  سے 35 فیصد کمی آئے گی اورزمین پر پیداواری صلاحیت 15  سے30  فیصد کم ہوجائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    مزید پڑھیں : ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کشمیر پر جوہری جنگ چھڑسکتی ہے

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم ہے جبکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سالامریکی تھنک ٹینک نے کشمیرکواندرون معاملہ قرار دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا مسئلہ کشمیرپرجنوبی ایشیا میں جوہری جنگ کا خطرہ ہے، جوہری جنگ ہوئی تولاکھوں افرادجان سےجائیں گے۔

    تھنک ٹینک اسٹرٹ فورکی رپورٹ میں کہا گیا تھاہیروشیماناگاساکی کےبعدکشمیرپرجوہری جنگ چھڑسکتی ہے ، بعض بین الاقوامی قوتیں مسئلہ کشمیرکواندرونی معاملہ قراردے رہی ہیں، یہ اندرونی معاملہ نہیں، دنیا کے امن واستحکام کا معاملہ ہے۔

  • امریکی سینیٹ میں‌ پاکستان پر پابندیاں‌عائد کرنے کی تجویز مسترد

    امریکی سینیٹ میں‌ پاکستان پر پابندیاں‌عائد کرنے کی تجویز مسترد

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، سینیٹر مارکی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ ہے،اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ خطے میں‌ جوہری پھیلائو کا ذمہ دار بھارت ہے اس لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمولیت کے لیے بھارت کی حمایت نہ کی جائے۔


    اے آر وائی نیوز واشنگٹن کے نمائندے جہانزیب علی کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں پاکستان سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت سینیٹر بوب کروکر نے کی جو پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں۔ 

    توقع کے برعکس تجویز مسترد ہوئی

    اجلاس میں پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی جس پر توقع تھی کہ پابندیاں عائد کرنے کی سفارشات مرتب کرلی جائیں گی یا پاکستان مخالف کافی بیانات سامنے آئیں گے لیکن توقع کے برعکس پابندیاں عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

    لشکر طیبہ، جیش محمد اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ 

    نمائندے کے مطابق کچھ سینیٹرز کی جانب سی پیش کردہ اس تجویز میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت حقانی نیٹ ورک، جیش محمد، لشکر طیبہ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی کیوں نہ پاکستان پر پابندیاں عائد کردی جائیں۔ جواب میں ری پبلکن صدر کی دوڑ میں شامل رہنے والے اہم سینیٹر مارکی اور سینیٹر باب کروکر نے تجویز مسترد کردی۔

    پاکستان خطے کا اہم ملک ہے،پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتیں، سینیٹرز
    دونوں سینیٹرز کا موقف تھا کہ پاکستان اُس خطے کا ایک اہم ملک ہے جس پر پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتیں،پاکستان نے حالیہ دنوں میں ہی دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیاں کی ہیں جس میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تاہم پاکستان کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپس پاکستان سمیت دنیا بھر کو متاثر کررہے ہیں۔

    امریکا ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کردار ادا کرے، سینیٹر مارکی

    امریکی سینیٹر مارکی نے ایک بڑے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، امریکا کو چاہیے کہ وہ پاک بھارت ایٹمی جنگ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا ذمہ دار بھارت ہے

    اجلاس میں سینیٹرز نے تسلیم کیا کہ خطے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلائو کا ذمہ دار بھارت ہے اس لیے امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی کی شمولیت کی حمایت نہ کرے۔