Tag: پاک بھارت سرحد

  • امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال، طالب علم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

    امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال، طالب علم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

    راجستھان: امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر بھارتی طالب علم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پرچے میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں طالب علم نے نہایت ہی مضحکہ خیز جواب لکھا، جس کی تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان مچا دیا ہے۔

    سوال تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟

    طالب علم نے جواب میں لکھا کہ ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان ’سیما‘ کا نام سیما حیدر ہے، جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے، اور دونوں ممالک کے بیچ اس کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔‘‘

    اس جواب نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے اور صارفین کی جانب سے بھی مضحکہ خیز ردعمل کا ایک سلسلہ پیدا ہو گیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو واٹس ایپ یونیورسٹی کا طالب علم لگتا ہے، دوسرے نے لکھا اس پر ایک اضافی نمبر ملنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی شہری سیما حیدر اس سال کے شروع میں اس وقت میڈیا کی سرخیوں میں آئی تھیں جب وہ اپنے محبوب سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں، دونوں کی شناسائی 2019 میں آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی۔

  • بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے

    بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے

    نئی دہلی: پڑوسی ملک بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل سمیت دیگر میزائل نصب کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے داخلی مسائل کے دوران دشمن کی شرپسندی کی سازشیں سامنے آنے لگی ہیں، بھارت شر انگیزیوں کے لیے پھر سے پر تولنے لگا، سرحدوں پر غیرمعمولی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔

    بھارت نے پاک انڈیا بارڈر پر براہموس اور اسپائک میزائل نصب کر دیے ہیں، جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے خط میں اقوام متحدہ کو باور کرایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے، بھارت نے ایل او سی کے پانچ سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پر ہٹا دیا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اگر ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو پاکستان بھرپور، بر وقت اور مناسب جواب دے گا، بھارت کو 27 فروری کا دن یاد رکھنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لائن آف کنٹرول پر حرکت کی گئی تو پوری طرح تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا تھا کہ بھارت 47 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے، ہندوستان نے جو جرائم کیے ہیں صدیوں تک ان کا جواب دینا پڑے گا، بھارت کی کوشش ہے کشمیر کے لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی کوشش ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان کوئی تصادم ہو، لیکن ہم بھارت کی سازشوں کو کسی صورت کام یاب ہونے نہیں دیں گے۔

  • پاکستان کا یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر  روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی پر بھارت کو روایتی مٹھائی نہیں پیش کی جائے گی۔

    مٹھائی نہ دینے کا فیصلہ بھارت کے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں سے ظلم و زیادتی کے تناظر میں کیا گیا، عید، یوم آزادی اور دیگر تہواروں پر بارڈراور پوسٹوں پر مٹھائی کا تبادلہ ہوتا تھا۔

    خیال رہے پاکستان پہلےہی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم ترین سطح پرلا چکا ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ بس اور ریل سروسز پہلے ہی معطل کر دی ہے جبکہ پاکستان نے بھارت کےساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پرختم کر دیئے ہیں۔

    پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ 14  اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر  جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    واضح رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے تھے ، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

  • پاک بھارت سرحد پر 200 فٹ بلند قومی پرچم

    پاک بھارت سرحد پر 200 فٹ بلند قومی پرچم

    راولپنڈی: پاک فوج نے پاک بھارت سرحد گنڈا سنگھ والا پر ایک اور بلند پرچم لہرا دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پرلہرایا جانے والا یہ پرچم 200 فٹ بلند ہے۔

    اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید سمیت اعلیٰ افسران اس تقریب میں‌ موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی باوقار تقریب

    اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور غبارے فضا میں چھوڑے گئے. پاک بھارت بارڈر پر ملی نغموں نے سماں باندھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر لہرائے جانے والے اس قومی پرچم کی بلندی200 فٹ ہے۔

    تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. اس موقع پر قومی جوش و جذبہ عروج پر نظر آیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔