Tag: پاک بھارت سرحدی کشیدگی

  • روس  کا  پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    روس کا پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    ماسکو : روس نے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے دوںوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ روس پاک بھارت سرحد پر بڑھتی کشیدگی کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، بھارت روس کا اسٹریٹجک پارٹنرجبکہ پاکستان بہت سے معاملات میں روس کا پارٹنر رہا ہے۔

    دمتری پیسکوف نے دوںوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی بیانیہ مسترد، روس کا پاکستان کیساتھ بات چیت سے معاملات حل کرنیکا مشورہ

    یاد رہے روسی وزیر خارجہ نے بھارت کو پاکستان کیساتھ بات چیت سے معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں روسی وزیرخارجہ نے خطے کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

  • فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ

    فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے حکومت سے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

    پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کی ثقافتوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بھارت پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تو جواب میں پاکستان پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اسلام آباد میں اے پی سی کی طرح لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز بھی آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف یکجا دکھائی دیئے۔ اس موقع پر پروڈیوسرز نے بھارت میں کام کرنے کے بدستور خواہش مند پاکستانی فنکاروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ پیسے کی ہوس چھوڑ کر قومی غیرت کا مظاہرہ کریں۔

    پاکستان پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطالبے سے قبل پنجاب کے دو درجن سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جاچکی ہے جبکہ لالی ووڈ اس حوالے سے حکومتی فیصلے کی منتظر ہے۔