Tag: پاک بھارت مقابلہ

  • پاک بھارت مقابلہ : گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے جیتنے  پر ایک کروڑ کا اعلان

    پاک بھارت مقابلہ : گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے جیتنے پر ایک کروڑ کا اعلان

    لندن : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا بھارت کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں لندن میں موجود ہوں لیکن میری دعائیں اور دل پاک بھارت ٹاکرے پر لگاہوا ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنی ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو ہے، کھلاڑی اپنی پوری لگن سے کھیلیں، جیت انشاءاللہ ہماری ہوگی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ان شااللہ کل قومی ٹیم پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی، انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ کل پورا زور لگا دیں، اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج ہے، جیتو یا ہارو ہم آپ کو ہمیشہ اپنے گلے سے لگائیں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کیخلاف جیتیں گے، ٹیم تیار ہے، محسن نقوی

    اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جائے گی۔

    محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے، ان شاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم میچ جیتے تو یہ پاکستان کیلیے بڑا انعام ہوگا، ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 5ویں میچ میں کل بروز اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

  • یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا

    یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا

    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے میچ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے کیونکہ پاکستان نے یو اے ای میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے وہ وہاں کی وکٹوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو ایڈوانٹٓیج حاصل ہے۔

    یووراج سنگھ نے کہا کہ آپ میچ ونر کی بات کرتے ہیں میں شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ میچ ونر ہیں لیکن میرا ماننگا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس میچ ونر کم ہیں تب بھی ایک کھلاڑی پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ توقعات کو آپ پر حاوی نہ ہونے دینے کے بارے میں ہے جو ٹیم یہ بہتر کرے گی وہ جیت جائے گی۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم دبئی میں اتوار 23 فروری کو بھارت سے مدمقابل آئے گی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت دو بار پاکستان سے میچ جیت چکا ہے۔

    2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد قیادت میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

  • چیمپئنزٹرافی کے بعد ایک اور ایونٹ کا شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟

    چیمپئنزٹرافی کے بعد ایک اور ایونٹ کا شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟

    آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے بعد ایک اور کرکٹ ایونٹ کا شیڈول سامنے آگیا، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین کی جان ب سے ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے دوسرے سیزن کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، دوسرے سیزن میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی لیجنڈز کی ٹیمیں جلوہ گر ہوں گی۔

    لیجنڈ کرکٹرز ایک بار پھر اپنی کرکٹ سے شائقین کو محظوظ کریں گے، تمام سابق کھلاڑیوں کو شائقین 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک انگلینڈ میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل آئیں گی۔

    پاک بھارت مقابلہ جس کا شائقین کو انتظار رہتا ہے اسے ایجبسٹن میں شیڈول کیا گیا ہے، ایونٹ 2 سیمی فائنلز 31 جولائی کو اور فائنل بھی 2 اگست کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایونٹ کا پہلا سیزن میں بھارتی ٹیم کے نام رہا تھا، پاکستان چیمپئینز کی ٹیم کو فائنل میچ میں 5 وکٹوں شکست ہوئی تھی۔

    ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کے سی ای او ہرشیت تومر نے بتایا کہ پہلے سیزن میں مداحوں کا جُوش و خروش ناقابل تھا اسی لیے ہم نے دوسرے سیزن کی تیاریاں کیں۔

    ٹورنامنٹ کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دوسرا سیزن شائقین کرکٹ کیلئے مزید پروقار ہوگا اور پہلے کے مقابلے زیادہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

  • ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    احمدآباد: ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جسپریت بمرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی اور شبھمن گل 16، 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شریاس ایئر نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی، کے ایل راہول 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل پاکستانی کی ٹیم بھارت کے خلاف 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 20 رنز پر محمد سراج کا نشانہ بنے۔

    افتخار احمد 4، محمد نواز 4، شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    حسن علی کو 12 رنز پر جڈٰیجا نے نشانہ بنایا، حارث کو بھی جڈٰجا نے 2 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین آفریدی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، اتنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ اچھی پچ ہے اس لئے  پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشان کشن کی جگہ شبھمن گل کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، پہلے 2 میچ جیتے موممنٹم بنا ہوا ہے۔

    کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی، امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

    پاکستان کی پلئینگ الیون:

    بھارت کے خلاف کپتان بابر اعظم، محمدرضوان، سعود شکیل، آل راؤنڈرز میں افتخار احمد، شاداب خان، محمدنواز جبکہ فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں۔

    بھارت کی  پلئینگ الیون:

    پاکستان کے خلاف کپتان روہت زرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس، ہاردیک پانڈیا، رویندار جڈیجا، شردل ٹھاکر، جسپریپ سنگھ بھمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • ویڈیو: پاک بھارت میچ کیلئے ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    ویڈیو: پاک بھارت میچ کیلئے ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    احمدآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

    دوسری جانب پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر گہما گہمی ہے، مداحوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کے باہر موجود ہے۔

    آج کے میچ کے لیے فینز کو پاک بھارت ٹاکرے کا شدت سے انتظار ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر طرف نیلی جرسیاں پہنے بھارتی شائقین نظر آرہے ہیں اس کے علاوہ چند پاکستانی فینز بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

  • پاک بھارت مقابلہ: انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں

    پاک بھارت مقابلہ: انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہائی وولٹیج گیم پاک بھارت کا مقابلہ دیکھنے کے لیے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

    اس کے علاوہ بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکاری انوشکا شرما بھی سب سے بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جہان اداکارہ انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی۔

    دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی شہر احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے ملاقات کی ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

  • پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں 11 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹکرانے کو تیار

    پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں 11 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹکرانے کو تیار

    پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں 11 سال بعد بھارتی سرزمین احمدآباد میں ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی گنجائش والا اسٹیڈیم میں ہفتےکو ٹکرانے کے لیے تیار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023  کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کل ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

     پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی 2 میچز جیت چکی ہیں، دونوں ٹیمیں میچز جیت کر اپنی فارم ثابت کر چکی ہیں اور ان فتوحات کی وجہ سے بھی اس میچ میں کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اعصاب شکن ہوتا ہے، فینز  بیتابی سے میچ کے منتظر ہوتے ہیں اور وہ اپنی اپنی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    پاک بھارت مقابلہ: اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    ماضی کی بات کی جائے تو 2012 کی سیریز میں شاہینوں نے سورماؤں کو اُن ہی کے گھر میں کراری شکست دی تھی، گیارہ سال پہلے پاکستان سے شکست کے بعد بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں سے کھیلنا چھوڑ دیا تھا۔

    اس سیریز میں پاکستانی بولر جنیدخان کی گرجتی گیندوں کے سامنے بھارت کے بڑے بڑے نام ہل کر رہ گئے تھے جبکہ اس بار بھارتی ٹیم شاہین شاہ، حسن علی اور حارث کو سامنے پائیں گے۔

    بابر الیون مسلسل دو فتوحات کے بعد جیت کی ہیٹ ٹرک کا عزم لیے احمد آباد کے میدان میں اتریں گے، سب سے بڑے اسٹیڈیم میں جب پاکستان زندہ بادکا نعرہ گونجے گا تو ٹیم کا جوش آسمان چھوئےگا۔

    ویڈیو: ’2016 کے بعد اب آنا ہوا‘ پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کی کہانی

    دوسری جانب اس ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجمنٹ کے سربراہ ذکا اشرف بھی بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت سے اپنی ہڈ دھرمی برقرار  رکھتے ہوئے صرف پاکستانی صحافیوں کو ہی بھارت آنے کا ویزا جاری کیا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستانی کھلاڑی بھارتی سرماؤں کو ان ہی کی سرزمین میں شکست دے گی یا بلیو شرٹ گرین شرٹ پر حاوی ہوگی، دونوں جانب کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ اس مقابلے میں ان کی خراب پرفارمنس انہیں زیرو بنا دے گی جب کہ غیر معمولی پرفارمنس ہیرو بنا دے گی۔

    تاہم قومی کرکٹ ٹیم کو کل کا میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ دونوں شعبے میں غیر معمولی پرفارمنس دینی ہوگی جس کی بدولت ہی پاکستان بھارتی سرماؤں کو ان ہی کی سرزمین میں شکست دے سکتے ہیں۔

  • پاک بھارت مقابلہ: اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    پاک بھارت مقابلہ: اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    پاکستان اور بھارت کے اہم ترین مقابلے سے قبل احمدآباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

    بھارتی پولیس نے بی سی سی آئی کو بذریعہ ای میل دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، اس نے 14 اکتوبر کو شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

    سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی اسٹیڈیم میں دھماکے سے متعلق دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ایک شخص کو راجکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    احمد آباد کی کرائم برانچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت کرن ماوی کے نام سے کر لی گئی ہے۔

    کرائم برانچ کے حکام نے بتیا کہ ملزم کو انڈین پینل کوٹ کی دفعہ 505 (1) بی اور 506 (2) کے تحت گرفتار کیا گیا جب کہ کرن مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کا رہائشی ہے۔

    پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کو 2018 میں ریپ کیس اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  • سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع

    سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع

    کراچی : سوشل میڈیا بھی پاک بھارت میچ کے رنگ میں رنگ گیا،سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع ہوگیا، وہیں گوگل نے بھی رنگ بدل لیا۔

    ٹوئٹر فیس بک پر ہی نہیں گوگل پر بھی پاک بھارت میچ کا رنگ چڑ گیا، آج کے میچ پر گوگل نے اپنی انجن پر پاک بھارت بیٹ لگا کر شائقین کے دل جیت لئے۔

    بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور اس ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جارہا ہے، دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد عوام کولتہ کے ایڈن گارںز میں ہونے والے اس مقابلے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

    کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی اس عالمی جنگ کے سب سے بڑا مقابلے نے جہاں کروڑوں افراد کے دل گرما دیئے ہیں، سماجی ویب سائٹ پر پاک بھارت مقابلہ میچ سے پہلے ہی شروع ہوگیا۔