Tag: پاک بھارت میچ

  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے؟

    کیا ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے؟

    نیویارک: امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران آج پاک بھارت میچ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دل چسپی ظاہر کی ہے، اور ان کی اسٹیڈیم آمد متوقع ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں سابق صدر ٹرمپ کی آمد کے پیش نظر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں صدارتی سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    منتظمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، جو ٹرمپ نے قبول کر لی، ٹرمپ کھیلوں کے پرستار ہیں اور ریسلنگ مقابلوں میں اکثر شرکت کرتے ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع آمد پر صدارتی سیکیورٹی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے باہر، ذرائع

    کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور کئی دیگر ایجنسیاں کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے پاک بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ سے قبل روہت شرما کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے۔

     دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے کھلاڑیوں پر یہ میچ جیتنے کا دباؤ ہے، تاہم میچ سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان روہت شرما کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

    محمد عامر نے بھارتی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کپتان روہت شرما کی تعریف کی ہے، انہوں نے کہا کہ روہت شرما ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جب وہ اپنی فارم میں آتے ہیں تو انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو: بابر اعظم نے میچ کے دوران محمد عامر کا کونسا مشورہ نہیں مانا؟

    محمد عامر نے کہا کہ ہٹ مین روہت شرما دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انہیں شروع میں ہی آوٹ کرنے کا موقع ہوتا لیکن اگر وہ 2 سے 3 اوور کھیل لے تو وہ بولر کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے خطرناک فاسٹ بولر کی دھجیاں اڑانے والے روہت شرما کا بیٹ محمد عامر کے سامنے ہمیشہ خاموش رہا ہے، روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد عامر کی چند  گیندوں کا سامنا کیا ہے جس میں انہوں نے ایک رن اور 2 بار وکٹ گنوائی ہے۔

    اب 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عامر اور روہت میں سے کون کس پر بہترین ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں اب صرف چند ہی گھنٹے رہ گئے ہیں، دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ 9 جون کو ساڑھے سات 7 بجے کھیلا جائے گا۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پیغام وائرل ہوگیا

    پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پیغام وائرل ہوگیا

    روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا سب کو انتظار ہے، ایسے میں شاہد آفریدی نے امریکی شائقین کو میچ کے حوالے سے خاص پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے تصادم کو امریکا میں انتہائی مقبول ’سپر باؤل‘ سے تشبیہ دی ہے، آفریدی کا یہ ماننا ہے کہ جو ٹیم اپنے اعصاب کو بہترین طریقے سے سنبھالے گی وہ اس میچ میں فاتح بن کر سامنے آئے گی۔

    آخری بار جب یہ دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئیں، تو اس کا نتیجہ ایک تاریخی میچ کی صورت میں نکلا، جس میں ویرات کوہلی نے ہندوستان کو شاندار جیت دلائی۔

    سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ امریکی جن کے لیے ٹورنامنٹ نیا اور وہ اس کے بارے منیں جان رہے ہیں، انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ انڈیا کے خلاف پاکستان کا کھیل ہمارے سپر باؤل جیسا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی عالمی ایونٹ کے سفیر نے آئی سی سی سے گفتگو میں کہا کہ میں بھارت کے خلاف کھیلنا پسند کرتا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ کھیل میں سب سے بڑے حریف ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میں جب بھی بھارت کے خلاف میدان میں اترا تو مجھے ہندوستانی شائقین کی طرف سے بہت پیار اور احترام ملا اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ سپر باؤل گیم امریکا کی نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کی سالانہ بنیادوں پر ہونے والی لیگ چیمپئن شپ ہے۔ اسے رگبی بھی کہتے ہیں اور یہ امریکی عوام میں انتہائی مقبول ہے۔

  • پاک بھارت میچ کے حوالے سے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس جاری کردیے ہیں، نیویارک میں صرف چار دن بعد شیڈول پاکستان اور بھارت کے اہم مقابلے کےلیے جنرل ٹکٹس دستیاب ہوںگے۔

    اس فیصلے کے بعد اب مزید مداح ٹکٹ خرید کر روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والی معرکہ آرائی سے گراؤنڈ میں بیٹھ کر لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    پاک بھارت میچ کےعلاوہ دیگرمیچوں کے ٹکٹس بھی جاری کیے گئے ہیں، آئی سی سی کے مطابق شائقین ٹکٹس ڈاٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بکنگ کراسکتے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ فینز کو اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بنانا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچ میں 9 جون کو نیویارک میں ایک دوسرے کے خلاف میدان سنبھالیں گے، عالمی کپ کے آخری مقابلے میں قومی ٹیم کو بلیوشرٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق میچ سے قبل دہشت گردی کا خطرہ بتایا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نیویارک انتظامیہ نے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔

    گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں تاہم اس وقت عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

    ترجمان گورنر آفس کے مطابق انتظامیہ قانون نافذ کرنے والےحکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم پُرعزم ہیں کہ ٹی20ورلڈ کپ محفوظ اور یادگار ثابت ہوگا، یاد رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 9جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن یکم سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

    کون سی ٹیم کس گروپ میں ہے؟

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، آئرلینڈ، امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، اومان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، پاپوا نیوگنی ،یوگنڈا، جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور نیدر لینڈز سمیت 20 ٹیمیں شامل ہیں۔

    ان ٹیموں کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، آئر لینڈ اور امریکا شامل ہیں۔

    گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور اومان کو رکھا گیا ہے۔

    گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، پاپوانیوگنی اور یوگنڈا شامل ہیں جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور نیدر لینڈز شامل ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے لاکھ  میں فروخت ہورہا ہے ؟

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے لاکھ میں فروخت ہورہا ہے ؟

    امریکا میں رواں برس سے جون میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔

    روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے میگا ایونٹ کے قریب آتے ہی ٹکٹوں کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔

    2 جون سے شروع ہونے والے اِس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں حیران کن اضافے کے بعد 2500 ڈالر (6 لاکھ 96 ہزار) تک پہنچ گئی ہیں جس کی قیمت پہلے 1300 ڈالر (3 لاکھ 60 ہزار) تھی۔

    امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد اس میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون کو ریاست ٹیکساس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں امریکا بمقابلہ کینیڈا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوجائے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    گا۔ متعدد ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں، ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی۔

    پانچ، پانچ کے 4 گروپس میں ان ٹیموں کو تقسیم کردیا گیا ہے، جس میں سے ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بناسکتی ہیں۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل انوشکا سچن ٹنڈولکر سے ملنے پہنچ گئیں

    پاک بھارت میچ سے قبل انوشکا سچن ٹنڈولکر سے ملنے پہنچ گئیں

    عالمی کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے فیوریٹ سابق بھارتی کرکٹر سے ملنے پہنچ گئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصاویر میں معروف اداکارہ کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ انڈین کرکٹ کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کے ہمراہ موجود ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    سابق وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک کی جانب سے انسٹاگرام پر انوشکا شرما اور سچن ٹندڈولکر کی تصویر پوسٹ کی گئی جس میں وہ خود بھی موجود ہیں، یہ تصویر احمد آباد پہنچنے سے قبل طیارے میں لی گئی تھی۔

    تصویر کے کیپشن میں دنیش کارتک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’35 ہزار فٹ کی بلندی سے بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات’۔

    نریندر مودی اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں انوشکا کے علاوہ بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گلوکار ارجیت سنگھ، سونیتی چوہان و دیگر نے پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا تھا۔

  • پاک بھارت میچ: ماہرعلم نجوم کی بڑی پیش گوئی

    پاک بھارت میچ: ماہرعلم نجوم کی بڑی پیش گوئی

    بھارتی شہر احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔ ایسے میں ماہرعلم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

    بڑے میچ میں کون برتری حاصل کرے گا ؟ اس پر ماہر علم نجوم محمد علی زنجانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے ۔

    ماہر علم نجوم نے کہا کہ میچ کے روز گرہن لگا ہوا ہوگا، اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر بھاری ہوں گے۔

    پاک بھارت مقابلہ صرف میدان کے اندر نہیں ہوتا بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز کردیتا ہے اور یہ صرف کھیل نہیں اعصاب کی جنگ بھی ہے ۔

    دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کے 105رنز پر دو کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں، عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوا، پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

    ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، اتنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ اچھی پچ ہے اس لئے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشان کشن کی جگہ شبھمن گل کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، پہلے 2 میچ جیتے سے موممنٹم بنا ہوا ہے۔

    کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی، امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

  • بھارت: میچ کیلئے 16 لاکھ کا خصوصی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات

    بھارت: میچ کیلئے 16 لاکھ کا خصوصی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچز بھارت کی میزبانی میں کھیلے جا رہے ہیں، ایسے میں کرکٹ شائقین کے لئے خصوصی ٹکٹوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی ایکانا اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والے کرکٹ شائقین کے لئے ایک خصوصی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کی قیمت 16 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، اس ایک ٹکٹ میں مختلف سہولیات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں سب سے اہم یہ ہے کہ اس ایک ٹکٹ سے آپ پانچ میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ یہ ٹکٹ خریدتے ہیں تو آپ کو ایک لگژری کارپوریٹ باکس الاٹ کیا جائے گا، جس میں 16 افراد بیٹھ کر میچ کو انجوائے کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کو فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اسٹیڈیم اسٹاف کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسے سارے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

    ٹکٹوں کی آئن لائن بکنگ کا آغاز آئی سی سی لنک اور بک مائی شو کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے، عام افراد کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے لے کر 5000 تک رکھی گئی ہے۔

    دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پاک بھارت میچ بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، بھرپور مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل قومی ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کرلی ہے، قومی ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پرامید ہے۔

    بھارت کیخلاف ہونے والے آج کے میچ میں قومی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

    گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ میں معلوم ہے پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا۔

  • ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ: پاک بھارت میچ آج ہوگا

    ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ: پاک بھارت میچ آج ہوگا

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پاک بھارت میچ بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، بھرپور مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل قومی ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کرلی ہے، قومی ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر امید ہے۔

    بھارت کیخلاف ہونے والے آج کے میچ میں قومی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

    گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ میں معلوم ہے پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا۔

    قومی کپتان کا کہنا تھا کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں پہلے بھی بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیلا ہے، مجھے معلوم ہے کل پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا اگر پاکستانی فینز ہوتے تو وہ بھی اسٹیڈیم آتے اور سپورٹ کرتے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ہائی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں بولرز کیلئے مارجن کم ہے، ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

    کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ چیلنجنگ ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لئے پراعتماد اور پرجوش ہیں، ماضی میں جو ہوگیا اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہے اس پر توجہ دے رہے ہیں۔