Tag: پاک بھارت میچ

  • ’پاک بھارت میچ سے قبل افتخار احمد کا بڑا بیان‘

    ’پاک بھارت میچ سے قبل افتخار احمد کا بڑا بیان‘

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد نے پاک بھارت میچ سے قبل بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔

    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی، جبکہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں موسم قدرے بہتر ہوچکا ہے، بارش کے امکانات پہلے سے کافی کم ہیں۔

    پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار نے نیپال کے خلاف سنچری بھی اسکور کی تھی، تاہم اب افتخار احمد کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ مُشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کیخلاف کارکردگی دکھاؤں۔

    افتخار احمد نے کہا کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں جیتنا بلکہ ایشیا کپ میں بھی فتح حاصل کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایشیاء کپ میں فتح سے ہمکنار ہوں گے۔

  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

    ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی، تاہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں موسم قدرے بہتر ہوچکا ہے، بارش کے امکانات پہلے سے کافی کم ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے، پورے دن بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، تاہم اب بارش کے صرف ایک گھنٹہ ہونے کا امکان باقی رہ گیا ہے۔

    موسم کی تازہ ترین پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کا 40 سے 60 فیصد ہے، جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم ہے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل شائقین کرکٹ شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکیں تیز ہوچکی ہیں، پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

  • پاک بھارت میچ کے بارے میں نیپالی ٹیم کے کوچ نے کیا کہا؟

    پاک بھارت میچ کے بارے میں نیپالی ٹیم کے کوچ نے کیا کہا؟

    ملتان: نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ اچھا اور دیکھنے والا ہوگا، ہم نے آج کے میچ میں کراؤڈ کو بہت انجوائے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ مونٹی دیسائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈیا کے بڑے معرکے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے درمیان دیکھنے والا مقابلہ ہوگا، یہ ایک اچھا میچ ہوگا۔

    مونٹی دیسائی نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے، میں آج کے میچ میں گراؤنڈ میں آنے والے شائقین کے جوش و جذبے سے کافی لطف اندوز ہوا۔

    نیپالی کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی آج ورلڈ کلاس بولرز کا سامنا کر رہے تھے، ہمارے کھلاڑیوں نے میچ بہت اچھے طریقے سے شروع کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی، اسے بہتر بنانا ہوگا، بابر اور افتخار کی پارٹنر شپ بہت اچھی رہی، نیپال نے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، آگے بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

  • ’بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے‘

    ’بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے‘

    گوجرانوالہ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔ عطا تارڑ نے اس کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں کسی ٹیم کو ہرانے کا اپنا مزا ہے۔

    انھوں نے کہا بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے، بابر اعظم کی گیم ویرات کوہلی سے بہت بہترہے، بابر اعظم اور شاہین شاہ آئے تو بھارتی ٹیم کی تباہی ہوگی، اسی ڈر کی وجہ سے بھارت کھیل میں سیاست لا رہا ہے۔

    عطا تارڑ نے بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے کی حمایت کی، انھوں نے کہا کہ جس طرح فٹبال ٹیم گئی، اسی طرح کرکٹ ٹیم کو بھی بھارت جانا چاہیے۔

  • پاک بھارت میچ: ویراٹ کے جلدی آؤٹ ہونے کی دعا اور غریبوں کا میلبرن

    پاک بھارت میچ: ویراٹ کے جلدی آؤٹ ہونے کی دعا اور غریبوں کا میلبرن

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور انڈیا کے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں فنکار بھی پوری طرح پرجوش دکھائی دیے، دونوں طرف کے فنکار اپنی ٹیم کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

    میلبرن میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

    پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جہاں کروڑوں پاکستانیوں کے دل اوپر نیچے ہو رہے تھے وہی اداکارہ ماورا حسین بھی پریشان تھیں۔

    انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں کہا کہ جب آپ کا دل کمزور ہو لیکن آپ پھر بھی پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

    اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مولوی صاحب، ظہر کی نماز کے بعد بارش کی اجتماعی دعا کریں۔

    اداکار امر خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ہیلمٹ پہنے ٹی وی کے آگے انڈیا کی چوتھی وکٹ گرنے پر کہا، چوتھی وکٹ کا جشن، غریبوں کا میلبرن ٹی وی کے سامنے ہی ہوتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ ویراٹ ہمیں آپ سے پیار ہے، مگر پلیز جلدی سے آؤٹ ہو جاؤ۔

    پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر بھی میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کا جھنڈا تھام کر ٹیم کا جوش و خروش بڑھاتی رہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    دوسری جانب میچ جیتنے کے بعد انڈین فنکار بھی خوشی سے بھرپور ٹویٹ کر رہے ہیں۔

    بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹندولکر نے لکھا کہ کوہلی، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ آپ کی زندگی کی سب سے اچھی اننگز تھی۔ آپ کو کھیلتے دیکھنا ایک تحفہ ہے، روؤف کو جو 19 ویں اوور میں بیک فٹ پر چھکا لگایا وہ شاندار تھا، اسی طرح کھیلو۔

    مشہور ساؤتھ انڈین اداکار جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ کیا شاندار ہدف حاصل کیا، کوہلی اور ٹیم نے شاندار ہدف حاصل کیا، مزہ آگیا۔

    بالی ووڈ ایکٹر کارتک آریان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی کنگ ہے جو ویراٹ کوہلی ہے، کیا میچ تھا، بہت اچھے انڈیا، دیوالی مبارک ہو۔

    پریٹی زنٹا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ او میرے خدا، آج کا یہ میچ، میرا دل پاگلوں کی طرح دھڑک رہا تھا، انڈیا کے لیے کیا شاندار جیت تھی، کوہلی آپ کے عزم سے پیار ہے، تمام مسکراتے چہروں کو دیوالی مبارک۔

  • قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہیے۔

    شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور نواز  ٹیم میں بطور آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں، زیادہ تر میچوں میں ہماری باری نہیں آتی، لیکن جب موقع ملتا ہے تو ہم پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر دونوں شعبوں میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہئیے۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لیے اپنی بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا بہت دباؤ ہوتا ہے اچھا کھیلیں گے تو ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگا۔

     نائب کپتان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی ہم چیمپئن نہیں بنے، کوشش ہے جو چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اس کو ٹھیک کریں۔

    شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں تاہم ان کے علاوہ ہماری ٹیم میں اور بھی ورلڈ کلاس باؤلر بھی موجود ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

    بیٹر شان مسعود کی انجری کے حوالے سے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں گیند لگی ابھی وہ اسپتال میں ہیں۔

  • پاک بھارت ٹاکرا ،  کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاک بھارت ٹاکرا ، کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ شہریوں کی دلچسپی مدنظررکھ کر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، سندھ سرکار نے پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا ، شہر قائد کے مختلف مقامات پر اسکرینز نصب کی جائیں گی۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہل پارک اور سفاری پارک پر اسکرین لگائی جائیں گی جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بیچ ویو پارک اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعلیمی باغ،اماں پارک پر بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

    فیصلہ شہریوں کی دلچسپی مدنظررکھ کر کیا گیا، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹرکراچی نے احکامات جاری کردیے ہیں، شہری فیملیز کیساتھ بڑی اسکرین پرپاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    خیال رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے، جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

    ابو ظہبی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

    ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

    پاک بھارت میچ کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز 12 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

  • مانچسٹر میں پانچ قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف

    مانچسٹر میں پانچ قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف

    لاہور: مانچسٹر میں پانچ قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف ہوا ہے، معلوم ہوا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں کھلاڑیوں پر کاہلی کیوں طاری رہی، کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں رات گئے دعوتیں اڑائیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں، اے آر وائی نیوز پر چلنے والی ویڈیوز میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میدان میں کاہل کیوں نظر آئے۔

    جہاں باقی ٹیمیں میچز کی تیاریاں کر رہے تھے، وہاں ہمارے کھلاڑی رات میں موج مستیاں کر رہے تھے، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ، محمد حسنین اور فخر زمان دعوت اڑانے میں مصروف ملے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی

    ویڈیو بنتے دیکھ کر کھلاڑیوں نے کیمروں سے بچنے کی کوشش کی، فخر زمان نے ساتھی کھلاڑیوں کو نکلنے کی ہدایت بھی کی، جب کہ حسن علی اور محمد حسنین کیمروں سے بچنے کے لیے دور چلے گئے۔

    کھلاڑیوں کے ہم راہ سیکورٹی یا اینٹی کرپشن اہل کار بھی نہیں تھے، کھلاڑی پاک بھارت میچ سے 3 روز قبل دعوتیں اڑانے میں مصروف رہے۔

    تازہ ترین پڑھیں:  کوئی سمجھتا ہے میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ بھول ہے: سرفراز احمد

    دریں اثنا، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی کرکٹ کی تیاری کے علاوہ سب کچھ کرتے رہے، کھلاڑیوں کے اس رویے پر پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کو کھلاڑیوں پر نظر رکھنی چاہیے، اور انھیں فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے۔

  • پاک بھارت میچ: سیاستدانوں کی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات

    پاک بھارت میچ: سیاستدانوں کی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات

    اسلام آباد: پاک بھارت میچ کے حوالے سے سیاستدانوں نے بھی قومی ٹیم کو اہم مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر میدان میں اتریں اور روایتی حریف کو پچھاڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا سب سے اہم ٹاکرا کل مانچسٹر میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید خان

    سینٹرفیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کےنام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘پیارےکھلاڑیو!بےخوف ہوکرمیدان میں اترو، چیمپئنزٹرافی کےفائنل کی طرح اپنےروایتی حریف کوپچھاڑدو، وزیراعظم عمران خان کی طرح تم بھی قوم کاسرفخرسےبلندکردو‘‘۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2019: پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ہمیشہ قوم کے لیے فخرسمیٹاہے، اپنی ہمت اپنےجذبے بلندرکھو،قوم تمہاری فتح کیلئےدعاگوہے۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات

    فردوس عاشق اعوان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بہادرسپوت ہیں،ان کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، ہماری دعائیں قومی ٹیم کےساتھ ہیں، پاکستانی کھلاڑی اللہ پرتوکل کرکےمیدان میں اتریں اور یکجہتی ، ٹیم ورک کے ساتھ کھیل پیش کریں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم ایک ہی نعرہ لگارہی ہے’’آ دل جیت کےآ‘‘۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاک بھارت میچ کرکٹ پلس کی حیثیت رکھتا ہے، پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کےساتھ ہیں‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم پورےحوصلے،جواں مردی اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترے، انشاء اللہ کامیابی اور سرفرازی پاکستانی ٹیم کامقدربنےگی، ہم بھارت کو بتا دیں گے کہ پاکستانی ٹیم اور عوام کسی سے کم نہیں ہیں۔