Tag: پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری

  • بھارت کے ساتھ سیکٹر کمانڈرز سطح پر بات چیت بند

    بھارت کے ساتھ سیکٹر کمانڈرز سطح پر بات چیت بند

    لاہور: ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہرجاوید کاکہناہےآئندہ بھارت سےسیکٹر کمانڈر سطح پر میٹنگ نہیں ہوگی،مذاکرات ڈی جی ایم اوز اور ڈی جی کی سطح پر ہوں گے۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کاکہناتھابھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی عرصہ دراز سے جاری ہے، گزشتہ روز شکر گڑھ سیکٹر پر جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے بھارت نے نا صرف ہمارے دو جوانوں کو زخمی کیا بلکہ انھیں ریسکیو کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اوردونوں جوان جام شہادت نوش کرگئے اس واقعے کے بعد بھارت سے سیکٹر سطح پر مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےفوجی جوان شہیدہواتھا۔ جس پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور بھارت بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے۔

     وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمعرات کو بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بیان دیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی، پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹرگولے برسانے سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

  • پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایل اوسی کی صورتحال پر صبروضبط کا مظاہرہ کررہا ہے اور پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جاری جارحیت اور آج صبح سیالکورٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی پربھارتی جارحیت کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدارمبصرین کومزید فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کوصحیح طرح مانیٹرکیا جائے۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کونوبیل انعام ملنا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان، پاکستانیوں کا ہے، شدت پسندوں کا نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ایران سے سرحدی کشیدگی کے خاتمے پربات چیت جاری ہے اورمسئلے کوخوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔ افغانستان کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے لئے تیارہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سارک ممالک کا اجلاس چھبیس اورستائیس نومبرکوکٹھمنڈومیں ہوگا۔ جنوبی ایشیا کے ملکوں کے حکام کی ملاقاتوں کا سلسلہ بائیس نومبرسے شروع ہوگا۔

  • ڈی جی رینجرز پنجاب کا پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ

    ڈی جی رینجرز پنجاب کا پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ

    لاہور: ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے سیالکوٹ سیکٹر میں پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ کیا۔

    بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے پے درپے واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز پنجاب پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کادورہ کرنے پہنچ گئے،میجرجنرل طاہرجاوید خان نے اپنے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات تعینات رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا جوانوں کے حوصلے قابل تعریف ہیں، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو سیالکوٹ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔