پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی ٹیم کا کمبی نیشن زیادہ اچھا نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ افغانستان اورایشیا کپ کیلئےمتوازن ٹیم کااعلان کیاگیا، سری لنکن کنڈیشنز میں 18 کھلاڑیوں کو بھیجنا درست فیصلہ تھا۔
سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا کہ شاہین نئے گیند کا بہترین بولر ہے، پہلے 2 اوورز زبردست کرتا ہے، پاکستان کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کی کمبی نیشن زیادہ اچھا نہیں ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے، بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈرز میں تبدیلوں سے ان کا کمبی نیشن نہیں بن رہا۔
اس کے علاوہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پنشن بحالی پر ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز نواز سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی حکام سے اپنی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کی درخواستیں کرتے رہے ہیں۔