Tag: پاک بھارت کرکٹ تنازع

  • بھارت کے ساتھ مالی تنازعہ، پی سی بی نے آئی سی سی کو تحریری جواب جمع کرا دیا

    بھارت کے ساتھ مالی تنازعہ، پی سی بی نے آئی سی سی کو تحریری جواب جمع کرا دیا

    اسلام آباد: بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے مالی تنازعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز مالی تنازعے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو تحریری جواب جمع کرا دیا، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ بھارتی بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے بورڈ کو مالی نقصان ہوا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی سی بی کا جواب سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تحریری جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ معاہدے میں حکومتی اجازت سے متعلق کوئی شرط نہیں تھی۔

    پی سی بی کا جواب سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، پاک بھارت سیریز کیس کی زبانی بحث تین اکتوبر کو ختم ہوئی تھی اور آئی سی سی نے دس روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت معاہدہ 2014 میں ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک میں 6 سیریز ہونے تھے، بھارتی بورڈ نے ایک بھی سیریز نہ کھیلی جس پر پی سی بی کی جانب سے 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس کیا گیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت کرکٹ قانونی جنگ، سماعت کا آغاز، نجم سیٹھی بطور گواہ پیش


    دونوں بورڈز کے درمیان معاملہ بات چیت سے بھی حل نہ ہوا، جس کے بعد پی سی بی معاملے کو آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولشن کمیٹی کے پاس لے گیا، جو اب کیس کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

  • پاک بھارت کرکٹ تنازع، آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا

    پاک بھارت کرکٹ تنازع، آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت کرکٹ تنازع کو حل کرنے کے لیے اپنا تعاون پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بھارت کے خلاف جرمانہ کی درخواست سننے والے پینل نے روایتی حریفوں کی دو طرفہ کرکٹ سیریز  بحال کروانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

    آئی سی سی پینل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور دیگر معاملات کی وجہ سے کرکٹ سیریز تعطل کا شکار ہے اور 2014 میں ہونے والے معاہدے کی بھارت مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے تحت اُسے 2015 سے 2023 میں سیریز کھیلنی تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی کے پینل ممبران کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت مکمل کرلی جائے گی، درخواست پر سماعت یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں ہوگی جس میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سیریز کیوں نہیں کھیلی؟ پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس

    آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پینل کی کوشش ہوگی کہ کوئی درمیانی راستہ نکال کر سیریز کو دوبارہ بحال کروایا جائے اور درخواست پر ایسا فیصلہ کیا جائے جس سے انصاف نظر آئے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے سن 2015 اور 2017 میں پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کی حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی‘۔

    علاوہ ازیں 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے کھیلوں کی سیریز کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ پاکستان نے بھارت کا دورہ کرکے سن 2012 اور 2013 میں ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلنی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد، بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 70 لاکھ ہرجانے کی درخواست گذشتہ نومبر میں دائر کی تھی۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں ہونا ہے جس کا میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم منفی رویے کی وجہ سے پاکستان نے انڈیا جاکر کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکار کردیا تھا جس کے باعث بھارت میزبانی سے محروم ہوگیا اور اب یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔