Tag: پاک بھارت کرکٹ سیریز

  • ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

    ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

    بھارتی ایجنسیوں نے بنگلادیش میں شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے 13 ستمبر 2024 کو ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس نے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بھارتی آئی بی کے تھریٹ الرٹ اور اس کی وجوہ نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، کیا یہ تھریٹ الرٹ طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی بھارتی کوششوں کا تسلسل نہیں؟ کیا ہندوستان پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟

    یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا بنگلادیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟ اور کیا سوشل میڈیا پرہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں موجود نہیں ہیں؟

    بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی امریکی عدالت میں طلبی

    سوال یہ بھی ہے کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو سکے گی؟ کیا بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلادیشی ٹیم پر حملے کی ترغیب نہیں دے رہا؟

  • رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

    رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

    دبئی: پاک بھارت کرکٹ حکام کے مذاکرات ختم ہوگئے، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک بھارت کرکٹ حکام کے ملاقات ہوئی جس میں دونوں بورڈز نے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

    پی سی بی کے مطابق عہدے داروں کے درمیان ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات ہوئی۔

    ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

    دوسری جانب اس فیصلے کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی اپنے اپنے بورڈز اراکین سے مشاورت کریں گے، بھارتی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات بی سی سی آئی سے شیئر کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے کھلاڑی سیریز کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور اس بات کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں۔

    چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتاہے، دونوں ممالک کے تعلقات چاہیے جیسے بھی ہوں اس کا تعلق میچ سے نہیں، کرکٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    یہ پڑھیں: تعلقات جیسے بھی ہوں پاک بھارت ‌کرکٹ میچ ہونا چاہیے، کوہلی

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فیصلہ مودی کریں‌ گے

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فیصلہ مودی کریں‌ گے

    نئی دہلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونے کا حتمی فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔

    مودی سرکار کے سامنے ایک بار پھر بی سی سی آئی( بھارت کرکٹ بورڈ) نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تجویز پیش کی ہے تاہم بھارتی وزیر داخلہ اور بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کریں گے بلکہ سیریز ہونے کا گرین سگنل صرف بھارتی وزیراعظم نریندی مودی کی جانب سے ہی دیا جائےگا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی رواں سال ستمبر یا نومبر میں پاکستان کےساتھ دبئی میں سیریز کا خواہاں ہےجس کے لیےبھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے باقاعدہ اجازت مانگی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سےنیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی ہے اگرحکومت نےاجازت دی تو اکتویر یا نومبر میں یو اے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی نے قبل ازیں کئی بار پاک بھارت سیریز ہونے نہیں دی، اس کے کارکنوں نے کئی بار پاکستانی کرکٹرز کو بھارت آنے کے ارادے پر ہی دھمکیاں دیں جس پر کئی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت یا کسی اور ایونٹ میں شرکت روک دی گئی۔

    بی جے پی حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کی گزشتہ تین سال سے اجازت نہیں دی، تو کیا اب اجازت دے گی؟؟

    سال 2014ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آٹھ سال میں چھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا، سال 2015ء میں ایک سیریز سیاسی تناؤ کی نذر ہوگئی، تو کیا معاہدے کے تحت دوسری سیریز ہوگی؟؟

    خیال رہے کہ 2014ء میں نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم بنے لیکن سیریز کے لیے ہاں نہیں کی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ امید ہےبھارتی حکومت اپنی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے۔انہوں نےکہاکہ بھارتی حکومت مان گئی تو ہم اپنی حکومت سےاجازت لیں گے۔

  • بھارت کا پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

    بھارت کا پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنے فیصلے سےآگاہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی طور پر منعقد کیے گئے کسی بھی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے۔

    بھارت کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے. ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے شائقین کرکٹ کی دل آزاری ہوتی ہے لوگ روایتی حریفوں کو ایک دوسرے کے مقابل دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسے مقابلوں سے لطف و اندوز ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اب آئی سی سی کو بھی اس حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

    یا د رہے کہ اس سے قبل بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جس کے بعد معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان اپنی زیر تکمیل فلمیں چھوڑ کر واپس وطن لوٹ آئے تھے۔

  • بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیاتھا، یہ کہنا غلط ہوگا کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔

    شہریارخان نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ بحالی کی وجہ سے بگ تھری کی حمایت کی، پڑوسی ملک کےساتھ سیریز کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے لیکن باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے دھوکا دیا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں کم و بیش تین ماہ کا عرصہ باقی ہے،بھارتی بورڈمسلسل رابطوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیریز کا باضابطہ اعلان اور نہ ہی کھیلنے سے انکارکیاہے ،کرکٹ بورڈ بھی بی سی سی آئی کو دی جانے والی چٹھی کے انتظار میں ہے۔

  • پاک بھارت سیریز رواں سال ضرور ہوگی، شہریارخان

    پاک بھارت سیریز رواں سال ضرور ہوگی، شہریارخان

    کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز رواں سال ضرور ہوگی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سراہا جارہا ہے۔

    قومی ٹیم کیلئے آئندہ سال مصروف ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے بجائے اب ٹیم پرفارمنس کو ترجیح دینگے۔

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہا کہ اگست تک بھارتی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کی امید ہے۔

    شہریار خان کے مطابق آئندہ سال سری لنکا سمیت کئی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ خراب فٹنس والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں، پاکستان اس معاملے میں دوسروں سے پیچھے چلا گیا ہے۔