Tag: پاک بھارت کشیدہ صورتحال

  • سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر  پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہدکاپیغام لے پاکستان پہنچ گئے ، سعودی وزیرخارجہ  کا  ایجنڈا بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی ختم کرانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے، عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام آئیں ہیں۔

    دورے کے دوران سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

    گذشتہ روز شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کودوسراگھرقراردیاہے، ان کا ایجنڈا بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی ختم کرانا ہے ، پاکستان سعودی عرب کے کردار کی قدر کرتا ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے،امن کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھےگا ، کشیدگی کم کرنےمیں چین اورروس نےبھی اپناکرداراداکیاہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کا منفی رویہ : سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کا دورہ ملتوی کردیا

    یاد رہے سعودی وزیر خارجہ کو گذشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنا تھا تاہم بھارتی کے منفی رویے کی وجہ سے دونوں ممالک کے دورے  ملتوی کردیئے تھے۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی فون پرگفتگوہوئی تھی، جس میں عادل الجبیر نے خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    واضح  رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار ہے، 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن نے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    بعد ازاں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری کی جانب سے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے اور مذاکرات سے مسئلے کے حل پر روز دیا گیا۔

  • پاکستان بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں ،چینی وزارت خارجہ

    پاکستان بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں ،چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امیدہے پاکستان اور بھارت تحمل کامظاہرہ کریں گے اور دونوں ممالک اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں ۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا پاکستان بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کا تسلسل جاری رہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور مذاکرات کے لئے سازگار اقدامات کریں گے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے کام کریں گے۔

    یاد رہے 26 فروری کو بھارتی دراندازی پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں گے اور ایسے اقدامات کریں گے، جس سے خطے میں استحکام آئے اور باہمی تعلقات بہتر ہو۔

    مزید پڑھیں : توقع ہے پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    اس قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے بریفنگ میں کہا تھا کہ چین کا علاقائی امن و سلامتی اور پاک بھارت مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے، امید ہے دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے جلد از جلد اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، دونوں ممالک کے درمیان قیام امن خطے کے استحکام کیلیے بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے پاکستان نےبھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔