Tag: پاک بھارت

  • بھارت میں انتہا پسند بے قابو، پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر ہلہ بول دیا

    بھارت میں انتہا پسند بے قابو، پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر ہلہ بول دیا

    ممبئی: پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہو چکے ہیں، ممبئی میں انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے غنڈوں نے پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعے کے بعد نہ صرف بھارتی حکومت آپے سے باہر ہو چکی ہے بلکہ بھارتی انتہا پسند عوام بھی بے قابو ہو چکے ہیں۔

    [bs-quote quote=”انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے غنڈوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ہندو انتہا پسند تنظیم کے مشتعل غنڈوں نے پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا اور مصالحوں کو آگ لگا دی۔

    اس موقعے پر انتہا پسنوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور دکان دار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    پاکستان میں تیار شدہ مصالحے نوی ممبئی کی ایک دکان میٹویل میں فروخت کے لیے رکھے گئے تھے، خیال رہے کہ بھارت میں بھی پاکستانی مصالحے ایکسپورٹ ہو کر جاتے ہیں اور وہاں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

    ایم این ایس (مہاراشٹر نونرمان سینا) سے تعلق رکھنے والے ورکرز نے دکان کے اسٹاف سے کہا کہ تمام اسٹاک نکال کر باہر کر دے، اس کے بعد مصالحے جلا دیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیےسیکورٹی گارڈزتعینات

    انتہا پسند غنڈوں نے اعلان کیا کہ جہاں بھی پاکستانی مصنوعات فروخت ہوتے ہوئے پائی گئیں، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے غنڈوں میں خواتین بھی شامل تھیں، انتہا پسندوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ فلاں دکان میں پاکستانی مصالحے فروخت ہوتے ہیں۔

  • بھارتی جارحیت: شاہ محمود کا امریکی اسٹیٹ سیکریٹری اور سیکریٹری جنرل او آئی سی کو فون

    بھارتی جارحیت: شاہ محمود کا امریکی اسٹیٹ سیکریٹری اور سیکریٹری جنرل او آئی سی کو فون

    اسلام آباد: پڑوسی شر پسند ملک بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو اور سیکریٹری جنرل او آئی سی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انھیں بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرِ خارجہ کو بھارتی شر پسندانہ کارروائی پر حکومتِ پاکستان، پارلیمنٹ اور عوامی جذبات سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیرِ خارجہ نے مائیک پومپیو پر واضح کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر سمجھوتا نہیں کر سکتا، تاہم پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم بھارت کے عزائم سے پہلے ہی عالمی برادری کو آگاہ کر چکے تھے، بھارت سیاسی مقاصد کے لیے خطے کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس کا جواب دے گا: وزیر خارجہ

    دریں اثنا، شاہ محمود نے سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف احمد العثمین کو بھی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے بھارت کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنے پر عالمی تنظیم سے شدید احتجاج بھی کیا۔

    [bs-quote quote=”جس اجلاس میں سشما سوراج ہوں گی، میں اس میں شریک نہیں ہوں گا۔” style=”style-8″ align=”right” author_name=”شاہ محمود”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت پاکستان میں دراندازی کر رہا ہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم توڑ رہا ہے، ان حالات میں بھارت کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں گوارا نہیں۔

    وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اوآئی سی پاکستان کے خلاف اس بھارتی جارحیت کی مذمت کرے، او آئی سی دیگر ممبر ممالک کو بھی مذمت کرنے کا کہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ او آئی سی کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، توقع ہے وہ مذمت کریں گے، جس اجلاس میں سشما سوراج ہوں گی، میں اس میں شریک نہیں ہوں گا۔

  • قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفترِ خارجہ طلبی، بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج

    قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفترِ خارجہ طلبی، بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے جارحیت پر ملک میں تعینات قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر گورو الھووالیا کو دفترِ خارجہ طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج 2 بج کر 55 منٹ پر بھارتی طیاروں نے پاکستان میں داخل ہو کر ایل او سی کی خلاف ورزی کی، جس پر وزارتِ خارجہ نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

    پاکستان نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر سے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

    خیال رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی ہے اور پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا۔

    انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو جگہ کا معائنہ کروایا جائے گا، ہیلی کاپٹرز تیار ہیں بس موسم تھوڑا بہتر ہو جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس کا جواب دے گا: وزیر خارجہ

    انھوں نے کہا کہ 2 بج کر 55 منٹ پر بھارتی طیارے داخل ہوئے تھے، 2 بج کر 58 منٹ پر بھارتی طیارے واپس جا چکے تھے۔ پاک فضائیہ کے خوف سے بھارتی طیارے پاکستان حدود سے نکل چکے تھے۔

    انھوں نے کہا ’بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں‘۔

  • پاکستان کے بیٹے ملک کے لیے اپنی جان دے دیں گے: سینیٹر جاوید عباسی

    پاکستان کے بیٹے ملک کے لیے اپنی جان دے دیں گے: سینیٹر جاوید عباسی

    اسلام آباد: سینیٹر جاوید عباسی نے پڑوسی ملک بھارت کی شرپسندانہ کارروائی پر کہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان پر ہوا ہے، ہم پاکستان کو اپنی ماں سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ حملہ پاکستان پر ہوا ہے، پاکستان کے بیٹے اس کے لیے اپنی جان دے دیں گے۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بھارت کی جارحیت کے مقابلے پر آج ساری قوم یک جا ہے، اور ایک پیغام دے رہی ہے۔

    انھوں نے یہ بات باور کرائی کہ قوم دشمن کے مقابلے میں متحد ہے، یہاں اب نہ کوئی اپوزیشن ہے نہ حکومت ہے۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، قوم کا ہر فرد پاکستان کی افواج کے پیچھے کھڑا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس کا جواب دے گا: وزیر خارجہ

    خیال رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی ہے اور پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا۔

    انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو جگہ کا معائنہ کروایا جائے گا، ہیلی کاپٹرز تیار ہیں بس موسم تھوڑا بہتر ہو جائے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 بج کر 55 منٹ پر بھارتی طیارے داخل ہوئے تھے، 2 بج کر 58 منٹ پر بھارتی طیارے واپس جا چکے تھے۔ پاک فضائیہ کے خوف سے بھارتی طیارے پاکستان حدود سے نکل چکے تھے، ’بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں‘۔

  • بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں: انڈس حکام

    بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں: انڈس حکام

    لاہور: بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی پر مبنی بیان پر پاکستانی انڈس حکام کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی پر پاکستانی انڈس حکام کا ردِ عمل آ گیا، حکام نے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”مودی کو وزیر اعظم بنتے وقت ہی بتا دیا گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈپٹی انڈس کمشنر”][/bs-quote]

    ڈپٹی انڈس کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

    شیراز میمن نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں ہے، پانی روکنے کا بیان بھارت کی گیڈر بھبکی ہے۔

    ڈپٹی انڈس کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ سیاسی باتیں کرتے رہتے ہیں، ایسی باتوں پر عمل ممکن نہیں، مودی نے وزیرِ اعظم بنتے ہی بریفنگ لی تھی، مودی کو اسی وقت ہی معلوم ہو گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مودی سرکار کا پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کا فیصلہ: بھارتی وزیر کا دعویٰ

    خیال رہے کہ بھارتی وزیر برائے ذرایع آب نتن گڈکری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روک دیا جائے گا۔

    نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ مشرقی دریاؤں کا پانی موڑ کر جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم نے مسلح افواج کو کسی بھی بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کا اختیار دے دیا

    وزیر اعظم نے مسلح افواج کو کسی بھی بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کا اختیار دے دیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    قومی سلامتی اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، ریاست اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی محاذ آرائی کا بھرپور جواب دیا جائے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

    قبل ازیں، اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پلوامہ واقعے میں پاکستانی ریاست ملوث نہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ واقعے پر پاکستان نے تحقیقات کی مخلصانہ پیش کش کر دی ہے، امید کرتے ہیں بھارت پاکستان کی پیش کش کا مثبت جواب دے گا، بھارت نے پلوامہ حملے پر ثبوت دیے تو پاکستان کارروائی کرے گا۔

    اعلامیے کے مطابق پلوامہ حملہ بھارت کے اندر ہی سے کرایا گیا، واقعے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد مقامی سطح پر کی گئی۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ نے ثالثی کردار کی پیش کش کردی

    پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ نے ثالثی کردار کی پیش کش کردی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھا جس کا مثبت جواب آیا ، اقوام متحدہ نے دونوں ممالک کی کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کے کردار کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جنگی دھمکیوں اور معاشی بائیکاٹ کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو خدشات سے متعلق ایک تحریر کیا تھا جس کا مثبت جواب موصول ہوا۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر دیگر ممالک سے رابطے کررہے ہیں یقین ہے دنیا کو قائل کرلیں گے۔

    دوسری جانب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدرسیکیورٹی کونسل سےملاقاتیں کیں اور بھارت کی دھمکیوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: ملیحہ لودھی کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں

    اسی سے متعلق: وزیراعظم کے بیان کے بعد کشیدگی کا کوئی جواز نہیں رہا ، وزیرخارجہ شاہ محمود

    پاکستان کی مستقل مندوب نے دورانِ ملاقات مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کی استدعا بھی کی۔  پاکستانی مندوب نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ جنرل انتونیو گوتریس کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں مؤقف پیش کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔

    چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے  علاقائی اور خطے کے امن کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان ، بھارت کے تعلقات مذاکرات کے ذریعے ہی مستحکم ہوں گے۔

    مواصلہ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیش کش کردی۔

  • آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کےلیے گرین سگنل دے دیا

    آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کےلیے گرین سگنل دے دیا

    لندن : ورلڈ کپ دو ہزارانیس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے اور آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کےلیے گرین سگنل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ 2019 تیس مئی سے چودہ جولائی تک کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کو تیار ہے تو قومی کرکٹ ٹیم بھی میچ میں جیت کے لیے پُرعزم ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے اور بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی بربریت کا شکار مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ حملے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا ہے ساتھ ہی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس میں پیش پیش نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹر نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ملک ہمارے لیے پہلے ہے۔‘ ہم سب کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    پلوامہ حملہ: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرے، ہربھجن سنگھ

    سابق بھارتی اسپنر نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔

    واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے اور بھارت میں پاکستان سپر لیگ کے نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پلواما حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کا پاکستان پر جھوٹے الزامات اور ہرزا سرائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث دوطرفہ تعلقات میں شدید تناؤ ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،انتونیوگوتریس نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی بھی پیشکش کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک راضی ہوں تو ثالثی کرانے پر تیار ہیں۔

    دوسری جانب گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کا علاقائی امن و سلامتی اور پاک بھارت مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے، امید ہے دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پیشکش کردی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے اور واضح کیا بھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے۔

  • بھارتی فوج کشمیر میں جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے: شیریں مزاری

    بھارتی فوج کشمیر میں جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے: شیریں مزاری

    لاہور: وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے دو دیہات میں اجتماعی زیادتی کے واقعات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کشمیری خواتین سے زیادتی کے ثبوت موجود ہیں۔

    [bs-quote quote=”مودی اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دول پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنتا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شیریں مزاری”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر نے کہا مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے کیسز کی طویل فہرست ہے، مودی اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دول پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنتا ہے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں ظلم و جبر اور تشدد کا شکار ہیں، بھارتی الیکشن میں ووٹ کے لیے پاکستان کے خلاف فضا بنائی جاتی ہے، بی جی پی کے پاس پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، تاہم مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے، کشمیریوں نے واضح کر دیا انھیں بھارتی تسلط تسلیم نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا نئی دہلی میں ہائی کمیشن پر مظاہرین کی ہنگامہ آرائی پر احتجاج

    شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، امریکا کو بھی بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے، بی جے پی کی ذہنیت انتہا پسندانہ ہے، کوئی بھی حماقت ہو سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی کو انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، سمجھوتا ایکسپریس دہشت گردی کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے، بھارت کوئی معلومات نہیں دے گا، سب ڈھکوسلا ہے، خطے میں دہشت گردی کرنے والا بھارت بات کیوں کرے گا، بھارت بلوچستان میں بھی دہشت گردی کرا رہا ہے۔