Tag: پاک بھارت

  • پاک بھارت میچ کامقام تبدیل، میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا، آئی سی سی

    پاک بھارت میچ کامقام تبدیل، میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا، آئی سی سی

    کراچی : کانگریس، عام آدمی پارٹی اورانتہا پسند تنظیموں دھمکیاں کام کرگئی، پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیاگیا۔

    وزیراعلی ہماچل نے پاکستان ٹیم کو سیکورٹی نہ دے کرکھیل کے ساتھ کھلواڑ کاآغاز کیا کانگریس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی زہر اگلا، دھرم شالا میں پاک بھارت میچ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

    ہماچل کی سابق فوجی تنظیم بھی پاک بھارت میچ مخالف میں سڑکوں پر نکل آئی اورنعری بازی بھی کی، انتہاپسند تنظیموں کی دھمکیاں رنگ لے آئی، پاک بھارت میچ پہاڑی شہر سے ساحلی شہر منتقل کردیاگیا، وزیراعلٰی ہماچل پردیش کامطالبہ مان لیا گیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ دھرم شالا میں نہیں ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےڈیوڈ رچرڈ سن نے اعلان کیا کہ انیس مارچ کو پاک بھارت میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا۔

    ڈیو رچرڈسن نے کہا وینیو تبدیل کا فیصلہ میچ کو پرامن بنانے کے لئے کیا گیا، ٹیموں کی سیکیورٹی اولن ترجیح ہے، پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست اوردوسری وجوہات کی بناپرکیا گیا پاکستان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دھرم شالہ میں میچ کھیلنے سے انکارکردیاتھا۔

    واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی نےخبردار کیا تھا کہ پاکستان ٹیم دھرم شالا آئی تو سیکورٹی نہیں دیں گے۔

  • پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد

    پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد

    اسلام آباد : جناح انسٹی ٹیوٹ اور آسٹریلیا، انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام  ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور بھارت سے ماہرین نے شرکت کی۔

    پاکستانی وفد سینیٹر شیری رحمن کی سربراہی میں اور اس کے اراکین نجم الدین شیخ، عزیز احمد خان، شفقت کاکاخیل تھے؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق غازی، دانیال عزیز، سلیمہ ہاشمی، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر یعقوب بنگش، خرم حسین، زاہد حسین، احمد رافع عالم، فہد ہمایوں اور سلمان زیدی شامل تھے۔

    جبکہ بھارتی گروپ پروفیسر امیتابھ مٹو کی قیادت میں جبکہ سی سنگھ، جینت پرساد، وویک کاٹجو اور جی پارتسارتی، ڈاکٹر موہن گروسوامی بجینت، جے پانڈا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاء حسنین، سوہاسنی حیدر، ڈاکٹر ہیپی مون، یعقوب اور ڈاکٹر جوزف ملکا، شوما کی چوہدری اور ڈاکٹر سے پلاوی راگھون اراکین شامل تھے۔

    اجلاس کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کو ختم کرانا تھا، شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کا خاتمہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    شرکاء نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پار کشیدگی ختم کرنے کے لئےحکومتوں پر زور دیا ہے۔. انہوں نے جنگ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے اداروں ملٹری آپریشنز (ڈی جی میڈیکل آفیسرز) کے ڈائریکٹرز اور  بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی بی ایس ایف ) اور پاکستان رینجرز کے براہ راست جنرل کے درمیان ملاقاتوں سے خطے میں  امن اور سلامتی کے برقرار رکھنے کے لئے کے بعد جاری میں مشترکہ بیان کا خیر مقدم کیا۔

    ان کا کہناتھا کہ مودی اور نواز ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کےحوالے سے جو بیان سامنے آیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایک ایسا میکنیزم بنایا جائے کہ جس کی وجہ سے پاک بھارت مذاکرات کسی بھی حوالے سے متاثر نہ ہوں۔

    انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں نواز شریف کی دعوت پر نریندر مودی کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا،دونوں گروپس  نے افغانستان میں امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان افغانستان کے مسئلہ پر جو اغراض مقاصد ہیں ان کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

  • آسٹریلیا نے پاک بھارت میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    آسٹریلیا نے پاک بھارت میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کے میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے ہزاروں تماشائیوں کے جذبات کو کنٹرول کرنا حکام کیلئے درد سر بن گیا، شائقین کرکٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے آسٹریلیا نے ایک ماہ قبل ہی پچاسی نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

     میگا ایونٹ میں روایتی حریف پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ اوول کے میدان میں آمنے سامنے ہونگے، گراؤنڈ انتظامیہ نے پاک بھارت میچ کیلئے اضافی خفیہ کیمرے بھی نصب کردئیے گئے۔

     ایڈیلیڈ گراؤنڈ انتظامیہ نے تماشائیوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے پلے کارڈ گراؤنڈ میں نہ لائیں جس سے دونوں ٹیموں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

     ایڈیلیڈ حکام نے واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ وہ کسی بھی وقت گراؤنڈ کے دروازے بند کرنے کا حق رکھتے ہیں خواہ تمام شائقین اندر داخل ہوئے ہوں یا نہیں، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کئی ماہ قبل ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

  • مذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ ہے، نواز شریف

    مذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ ہے، نواز شریف

    کھٹمنڈو: وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےمذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ تھا،مذاکرات سےمتعلق سوال بھارت سےپوچھاجائے،بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئےنیپال پہنچ گئے،کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کےنائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھامذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ تھامذاکرات کے حوالے سے گیند بھارت کےکورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ دونوں وزرائےاعظم کاتھا،نوازشریف نے سارک کو مزید مؤثر بنانےکی ضرورت پرزور دیا،پاک بھارت حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازمودی کی ملاقات کاامکان ظاہرکیاہےدونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا،بھارتی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں۔

  • سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان

    سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان

    کھٹمنڈو/اسلام آباد/نئی دہلی: سارک کانفرنس میں اسٹیک آؤٹ سیاحتی مقام ہوتا ہے جہاں سربراہان دوران کانفرنس خوش گپیوں اور ہلکی پھلکی گفتگو میں باہمی امور نمٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔کھٹمنڈو میں کیا پاک بھارت وزرا اعظم اسٹیک آؤٹ میں ملاقات کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازشریف اور مودی کی اسٹیک آؤٹ ملاقات کا امکان ظاہر کیاہے۔ اسٹیک آؤٹ ماضی میں بھی پاکستان بھارت سربراہان حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث اس اسٹیک آؤٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا ہے۔

    بھارتی دفترخارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالے سے پیشرفت کیلئے پاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں، پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسلئہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

  • پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا 15جنوری سے آغاز

    پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا 15جنوری سے آغاز

    پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سولہ مہینوں سے تعطل کا شکار ہنے والے تجاتی مزاکرات پندرہ جنوری سے شروع ہو رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات پندرہ جنوری سے ایک مرتبہ پھر بحال ہو رہے ہیں۔

    اس ضمن میں سیکرٹیری تجارت کی سربراہی میں وفد کل سے نئی دہلی پہنچے گا، سولہ مہنیوں کے تعطل کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس جامع مذاکرات کو جاری رکھنے کا ایک حصہ ہے کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات بھارت میں ہونے والے عام اتخابات کے بعد ہی ہوں گے ۔

    اس کے علاوہ کے وزیرِ تجارت خُرم دستگیر سارک بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے سولہ جنوری کو نئی دہلی پہنچیں گے اور اس موقع پر ان کے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کے بھی امکانات ہیں ۔سیکریٹری سطح کی ملاقات کے بعد امکان ہے کہ دونوں ملکوں کے وزیر آزاد تجارت کے تسلسل کے لیے نئے ٹائم لائنز کا اعلان کریں۔