Tag: پاک بھارت

  • پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں: شاہد آفریدی

    پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں: شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات کرکٹ سے ہی ٹھیک ہوں گے ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھیں لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو چاہیے کہ تمام ممالک سے رابطے اچھے کرے، اگر سب سے رابطے اچھے ہوں گے تو ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بی بھارت گئے ہیں، اب صرف ایک بندے کا مسئلہ ہے جو سیاست کے لیے ایسا کرتا ہے، مودی کے مسلمانوں سے متعلق جو معاملات ہیں وہ سب کو معلوم ہے۔

    سابق کھلاڑی شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، میری دعاہے بابر اعظم ورلڈ کلاس کپتان بنیں، اُن کے پاس پاکستان کو ٹرافی جتانے کا موقع ہے۔

  • نگراں وزیر اعظم پاکستان نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کر دیا

    نگراں وزیر اعظم پاکستان نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کر دیا

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان میں ہونے والے اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کر دیا ہے، جس میں مسلمانوں، عیسائیوں اور باقی مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات شامل کیے گئے ہیں۔

    بھارت کے خلاف تفصیلی ڈوزیئر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، ایپری ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری ہے، ہندوتوا نظریات کے حامل افراد اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ڈوزیئر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، 2021 میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے 294 واقعات سامنے آئے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں 24 ہزار 496 مذہبی مقامات کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔

    دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کی معاشی حقیقت ہے، اور پاکستان کی نظریں تجارت بڑھانے کے لیے مشرق پر ہیں مگر ہمیں باوقار کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت کے ساتھ پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بھارت میں ہندوتوا پالیسی بہت بڑا چیلنج ہے، اور مستقبل میں ہندوتوا کا نظریہ پوری دنیا کے لیے چیلنج بن جائے گا۔

    انھوں نے کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم بھارت تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے، انھوں نے اسرائیل فلسطین جنگ کے حوالے سے کہا کہ یورپ یا کہیں اور تنازع ہو تو مغرب کا دہرا معیار نظر آتا ہے، غزہ میں اسرائیلی درندگی کی مثال نہیں ملتی، فسلطینیوں پر اسرائیلی فوج پے درپے حملے کر رہی ہے، میرے نزدیک بچوں کو مارنے کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جا سکتا۔

  • اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ میں سونے کا فون کھو بیٹھیں

    اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ میں سونے کا فون کھو بیٹھیں

    بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ کے دوران اپنا قیمتی ترین سونے کا فون کھو بیھیں ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے۔

    جاری کردہ پوسٹ میں اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ ’ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

    اداکارہ اروشی روٹیلا نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے‘۔

    واضح رہے کہ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو بھارت کے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں بھارت نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    مقابلہ انتہائی یکطرفہ ثابت ہوا، پہلے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بعدازاں بھارتی بلے باز پاکستان پر اپنی دھاک بٹھاتے رہے۔

  • سندھ طاس معاہدہ، پاک بھارت رواں ماہ غیر جانب دار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے

    سندھ طاس معاہدہ، پاک بھارت رواں ماہ غیر جانب دار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں پر متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کے معاملے میں پاک بھارت رواں ماہ سندھ طاس معاہدے کے تحت غیر جانب دار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی دریاؤں پر متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں 20 اور 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت ویانا میں غیر جانبدار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے، یہ کیس ایک رکنی فورم میں سنا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر جانب دار ماہر کے سامنے ہونے والی یہ دوسری میٹنگ ہے، فریقین متنازعہ منصوبوں پر اپنا مؤقف پیش کریں گے، پاکستان نے 330 میگا واٹ کے کشن گنگا اور 850 میگا واٹ ریتلے پَن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔

    بھارت دونوں منصوبے پاکستان کے دریاؤں جہلم اور چناب پر تعمیر کر رہا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیر قانون و آبی وسائل، اٹارنی جنرل، وفاقی سیکریٹری برائے آبی وسائل اور انڈس واٹر کمشنر کریں گے۔

    اٹارنی جنرل دفتر اور دفتر خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی وکلا اور انجینئرز کی ایک ٹیم بھی پاکستانی وفد میں شامل ہوگی۔

  • ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ

    ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ

    ویمنز ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں ہانگ کانگ کے ٹن کونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوتا تاہم اس میچ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا۔

    میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیمیوں کو 1 1 پوائنٹ مل گیا، گرین شرٹس چار پوائنٹس کی بنیاد پرسیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

    ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    19 جون کو ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں سری لنکا سے ٹکرائے گی۔

    مسلسل بارش کی وجہ سے سیمی فائنل کے لیے ایک مخصوص دن (20 جون) رکھا گیا ہے اس ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون بروز بدھ کو ہوگا۔

  • جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    عمان صلالہ میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے پاکستان کے لیے پہلا گول کیا۔

    میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل ارباز احمد نے پاکستان کے لیے چھٹا گول کرکے میچ کا اختتام کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جہاں آج اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

  • بلاول کی جانب سے بھارت کو دھمکی دیے جانے کا پراپیگنڈہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردِ عمل

    بلاول کی جانب سے بھارت کو دھمکی دیے جانے کا پراپیگنڈہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردِ عمل

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارت کو دھمکی دیے جانے کا بھارتی پراپیگنڈہ غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت میں بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت آ گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں G-20 اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دھمکی دی ہے، جب کہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس پر پاکستان کا مؤقف واضح کر چکے ہیں، لیکن بھارتی میڈیا کا وزیر خارجہ کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی میڈیا حساس بین الریاستی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کرے۔

  • بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، جے شنکر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، جے شنکر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    نئی دہلی: بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں بیٹھ کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا تو مودی سرکار کو آگ لگ گئی، جے شنکر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کے لیے خوب زہر اُگلا۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو دہشت گردی کی صنعت کا ترجمان تک کہہ دیا، اور کہا کہ انھوں نے بلاول زرداری سے ان کے حساب سے برتاؤ کیا۔

    کشمیریوں پر سالہاسال سے بدترین مظالم ڈھانے والے بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد قرار دیا۔ جے شنکر نے کہا کہ میں نے بلاول کے ساتھ ان کے حساب سے برتاؤ کیا، یعنی دہشت گردی کے پروموٹر اور حامی کے حساب سے، اور معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کی صنعت کے ترجمان ہیں، جو پاکستان کا خاصہ ہے۔

    انھوں نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا شکار دہشت گردی کے سہولت کاروں کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی پر بات نہیں کر سکتے، بلاول نے یہاں آ کر ایسی منافقانہ باتیں کی جیسے ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔

    جے شنکر نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ساکھ زر مبادلہ کے ذخائر سے بھی زیادہ تیزی سے گر رہی ہے۔

    بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو نے واضح کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تاثر دینے کی کوشش کرتا ہے کہ ہر مسلمان دہشت گرد ہے لیکن جب بلاول ان کے سامنے بیٹھتا ہے تو ان کا جھوٹا بیانیہ ٹوٹ جاتا ہے، انھوں نے کہا بھارتی وزیر خارجہ کی تنقید کی وجہ ان کا عدم تحفظ ہے۔

    بلاول نے کہا پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ کشمیر کا غیر قانونی اقدام واپس لینے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر قانونی ہے۔ انھوں نے کہا میں نے گوا میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندتوا پروپیگنڈے کا جواب دیا، کب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منہ چرائے گا۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بھارت کا دہشت گردی سے متعلق واویلا سفارتی پوائنٹ اسکورنگ قراردے دیا تھا۔

  • ورلڈ کپ2023: پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

    ورلڈ کپ2023: پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد شہر میں ہونے کا امکان ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے کرنے کا امکان ہے جو کہ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔

    ورلڈ کپ کی میزبانی، بھارتی بورڈ آئی سی سی کو کتنی رقم دے گا؟َ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے میچز کے وینیوز کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور،بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے زیادہ تر میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریمارکس بھارتی قیادت کے پاکستان کے ساتھ غیر صحت مندانہ جنون کی عکاس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے بعد بھارتی رہنماؤں نے اب پنڈتوں کا کردار سنبھال لیا ہے، بھارت بہت آسانی سے اپنے ملک میں ہونے والی کارروائیوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے عروج سے سماجی تانے بانے کو توڑا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا بھارت کی اندرونی ناکامیوں کی فہرست کافی وسیع اور بڑھتی جا رہی ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی خامیاں نکالنے کی بجائے ان کے حل پر توجہ دیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریمارکس کوئی مقصد نہیں رکھتے، یہ دو طرفہ تعلقات پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں اور جنوبی ایشیا میں امن کے امکانات کو مزید خراب کرتے ہیں۔