Tag: پاک تاجکستان

  • وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

    وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئر پورٹ پر تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ حسین زادہ مظفر، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر، نائب سفیر شاہد علی سہیڑ اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

    وزیر خارجہ کل وفد کی قیادت کرتے ہوئے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدہ ’نویں ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسیس‘ کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس کانفرنس کا عنوان ’امن و ترقی کے لیے اتفاق رائے کو مضبوط بنانا‘ ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزارتی کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ افغان عمل میں پاکستان کی مثبت کاوشوں، افغانستان کی ترقی اور روابط کے لیے حمایت کو اجاگر کریں گے۔

    وزیر خارجہ، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے تاجک ہم منصب سراج الدین مہرالدین و تاجک اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ کی دوشنبے کانفرنس میں شریک کلیدی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں، توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ تاجکستان دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • چیئرمین جے سی ایس سی کا تاجکستان کا سرکاری دورہ

    چیئرمین جے سی ایس سی کا تاجکستان کا سرکاری دورہ

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کا سرکارہ دورہ کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے تاجکستان کا سرکاری دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

    اس دورے کے دوران تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو، وزیر برائے امور داخلہ جنرل رخیموزودا رمازون سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، تاجکستان کے قومی سلامتی کے چیئرمین اسٹیٹ کمیٹی یتیموف سائمومن کے ساتھ بھی انھوں نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، دو طرفہ تعاون بشمول سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی اقدامات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

    علاقائی صورت حال بالخصوص افغانستان سے متعلق امور بھی ملاقاتوں میں زیر غور آئے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کا دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر غور بھی کیا گیا۔

    پاکستان، تاجکستان کے نکتہ نظر میں مماثلت کا پایا جانا خوش آئند ہے: وزیر خارجہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تاجکستان سے فوجی تعاون میں وسعت کا خواہاں ہے۔

    دریں اثنا، ملاقاتوں میں تاجکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔