Tag: پاک ترکیہ

  • ترکیہ اور پاکستان کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    ترکیہ اور پاکستان کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    ترکیہ اور پاکستان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اقتصادی شراکت داری کومزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کا محورترکیہ اورپاکستان کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر مرکوز تھا۔

    ملاقات میں اقتصادی تعاون کونئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق رائے ہوا، وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُموراحد خان چیمہ نے2022 کے پاکستان اورترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کو ایک اہم پیشرفت کے طور پر سراہا۔

    وفاقی وزیر نے ترکیہ کے سفیرکوپاکستان میں ایس آئی ایف سی کے قیام سے آگاہ کیا، جس کا مقصد دوست ممالک کےدرمیان سرمایہ کاری کوراغب کرنا تھا۔

    ملاقات میں کارپوریٹ فارمنگ کیلئے پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کوبھی اُجاگر کیا گیا، جن میں زرعی مشینری اور آلات شامل ہیں۔

    دونوں فریقین نےدوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری میں گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ اوربزنس ٹو بزنس انتظامات کے ذریعے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ترکیہ کے سفیرنےایس آئی ایف سی کی اہمیت کوسراہتے ہوئے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اور اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے ذریعے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے اور توانائی، بینکنگ، تجارت اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے خواہش کا اظہار کیا۔

    اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اگلے سیشن میں منصوبوں پر تبادلہ خیال کےلئے ملاقات جلد ہی متوقع ہے، جس میں تجارت کے حجم کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پر توجہ مرکوز ہو گی۔

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان میں ترکیہ بینک کی برانچ کے قیام کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے اختتام پروفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور نے حکومت پاکستان کےدوطرفہ تعلقات کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرتےہوئے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کیا۔