Tag: پاک جاپان تعلقات

  • صدر آصف زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

    صدر آصف زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی ہے، جس میں جاپانی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر بننے پر مبارک باد پیش کی، اور جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی دیا۔

    جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جاپان میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت، اور عوامی روابط میں تعلقات بڑھانا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، جاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے، پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں۔

    صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کر دیا

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تحت پاکستان کی ترقی میں معاونت کر رہا ہے، پاکستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے، پاکستان تربیت یافتہ افرادی قوت بھیج کر جاپان کی انسانی وسائل کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، جاپانی آٹوموبائل کمپنیاں پاکستان سے مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار بڑھائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جاپانی بینکوں کی پاکستان واپسی، اور کام شروع کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، صدر مملکت نے پاکستان کے موجودہ سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ایک اسٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے۔

    سفیر نے کہا پاکستانی آم کی جاپان کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جاپان کا کامیاب دورہ کیا، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے بھی ملاقات کی، اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، صدر مملک نے کہا پاکستان یمن تعلقات مذہب، ثقافت اور اقدار کے مشترکہ رشتوں پر مبنی ہیں، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • جاپان نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے میں دل چسپی ظاہر کر دی

    جاپان نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے میں دل چسپی ظاہر کر دی

    کراچی: جاپانی سفیر متشوہیرو واڈا کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان کے لیے نہایت کارآمد ہو سکتے ہیں، جاپان کی ہیومن ریسوس کے اہل کار جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے جاپان کے پاکستان میں سفیر متشوہیرو واڈا نے اہم ملاقات کی، جس میں انھوں نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر گہری دل چسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں جاپان اور پاکستان کی وزارت آئی ٹی مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی ماہرین اپنی صلاحیت اور قابلیت کے اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک سے کم نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، پروگرامنگ، اینیمیشن، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے پاکستانی ماہر جاپان کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاپان اپنی مانگ اور مطلوبہ قابلیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے ہم اسے پورا کریں گے، جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آ کر ہمارے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں، ہماری وزارت ان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    جاپانی سفیر نے اس موقع پر کہا ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے لیے وزارت آئی ٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، جاپان معمر افراد جب کہ پاکستان نوجوان اور باصلاحیت افراد کا ملک ہے۔

    ان کا کہنا تھا جاپانی کمپنیاں انگریزی سے عدم واقفیت کی بنا پر اپنی مصنوعات کی مطلوبہ تشہیر نہیں کر پا رہیں، ہم یہ جانتے ہیں کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان کے لیے نہایت کارآمد ہو سکتے ہیں۔

    متشوہیرو واڈا نے کہا جاپان کی ہیومن ریسوس کے عہدیدار جلد پاکستان کا دورہ کر کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا چاہیں گے۔

  • جاپان میں پاکستانیوں کے روزگار کے سلسلے میں زلفی بخاری کی بڑی کامیابی

    جاپان میں پاکستانیوں کے روزگار کے سلسلے میں زلفی بخاری کی بڑی کامیابی

    اسلام آباد: جاپان اور پاکستان کے درمیان تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    اس سلسلے میں وزارت سمندر پار پاکستانیز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جاپان کے وزیر اعظم کے مشیر سونورو کونتورو نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب میں زلفی بخاری کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

    جاپان کے سفیر مقصودہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن دونوں ممالک کے عوام کے لیے خاص ہے، اس معاہدے سے دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط ہوں گے، جاپان میں روزگار کے لیے فنی مہارت کے ساتھ جاپانی زبان جاننا بھی ضروری ہے، جاپان کو 3 لاکھ 40 ہزار کے قریب تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

    دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی 65 فی صد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے، پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم ہونے سے پاکستان میں ترقی ہوگی، پاکستانیوں کو جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر نوجوان زیادہ توجہ دیں۔

  • تمام شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں: وزیر اعظم

    تمام شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے جاپانی سفیر کنینوری متسودا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان، جاپان دو طرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ملکی ترقی میں جاپان کے کردارکی تعریف کی اور کہا کہ جاپان پاکستان کی ترقی میں بہ طور شراکت دار ساتھ رہا۔

    ملاقات سے متعلق جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے اور انسانی وسائل کے فروغ پر گفتگو کی گئی، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جاپان پاکستان کو سات ارب چالیس کروڑ روپے دےگا

    وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کار دوست ماحول کو فروغ دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود ملکی ترقی کا بنیادی مرکز ہوگا، تمام شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    دریں اثنا دونوں رہنماؤں نے پاک جاپان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، جاپانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • فواد چوہدری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

    فواد چوہدری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق پلان زیر غور ہے، جاپان کی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان میں جاپانی سفیر کونیونوری مستودا نے ملاقات کی، جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان جاپان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان کی متعارف کردہ نیو الیکٹرانک ویزا پالیسی میں جاپان بھی شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے، فلم، کلچر، مشترکہ پروڈکشن میں مزید کام کی ضرورت ہے، جاپان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان سے فرانسیسی کاروباری تنظیم کے وفد کی ملاقات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا یونی ورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، میڈیا یونی ورسٹی میں پرفارمنس آرٹس، ٹیکنیکل اسکول اور ٹریننگ کے شعبے شامل ہوں گے، اس سلسلے میں ٹیکنیکل سسٹم لگانے کے لیے جاپان کے تعاون کے خواہاں ہیں۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی خوب صورتی میں دنیا میں مقام رکھتے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو سراہتے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ تعلیم، اسپورٹس، کلچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • اسلام آباد: جاپان کا پولیو کے خاتمے کے لیے 510 ملین ین امداد دینے کا اعلان

    اسلام آباد: جاپان کا پولیو کے خاتمے کے لیے 510 ملین ین امداد دینے کا اعلان

    اسلام آباد: پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور جاپان کے درمیان امداد سے متعلق معاہدہ طے پا گیا، جاپان پاکستان کو انسدادِ پولیو مہم کے لیے 510 ملین ین دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 510 ملین ین امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”جاپانی امداد انسدادِ پولیو ویکسین کی خریداری پر خرچ ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ترجمان وزارتِ صحت”][/bs-quote]

    وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے سلسلے میں وزارتِ صحت میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے۔

    تقریب میں جاپانی سفیر، یونی سیف اور جائیکا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق جاپانی امداد انسدادِ پولیو ویکسین کی خریداری پر خرچ ہوگی۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے، اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کوپولیو فری ملک بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان


    وزیرِ صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، ہم پولیو کے خلاف جنگ میں تعاون پر جاپان کے شکر گزار ہیں۔

    عامر کیانی نے مزید کہا کہ پاکستان دوستوں کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے کہا کہ انسدادِ پولیو پروگرام کی کام یابیوں پر فخر ہے، جاپان نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، حکومت ملک میں پولیو وائرس روکنے کے لیے پُر عزم ہے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان سے جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن  کی ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سے جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے ملاقات کی، ملاقات میں جاپانی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے وفد کے ہم راہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی، وفد کے سربراہ نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔

    [bs-quote quote=”دونوں ممالک کے درمیان جلد اہم معاہدوں کا امکان ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوگا۔

    وزیرِ اعظم پاکستان کے ساتھ جاپانی وفد کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جلد اہم معاہدوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک ماہ قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہم راہ ملاقات کی تھی، وفد نے کہا تھا کہ چینی قیادت نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، عالمی معاملات پر تبادلہ خیال


    گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم سے سعودی وزيرِ تونائی خالد الفالح نے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔