Tag: پاک سرزمین پارٹی

  • ایک شخص کے ورغلانے پرکارکن مجرم بن گئے ہیں،مصطفٰی کمال

    ایک شخص کے ورغلانے پرکارکن مجرم بن گئے ہیں،مصطفٰی کمال

    کراچی: مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایک شخص ورغلائے گا تو کارکن غیرقانونی کام کریں گے،انہوں نے جلسےمیں لوگوں کی تعداد پرتنقید کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دے دیا۔

    پاک سر زمین پارٹی کے پہلے جلسے کے بعد مصطفی کمال نے قوم کاشکریہ ادا کیا، مصطفٰی کمال نے جلسےمیں لوگوں کی تعداد پرتنقید کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلسے پر جن لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنے مہمان توشادی پرآجاتے ہیں، وہ بتائیں ان کی شادیاں کمبھ کے میلےمیں ہوتی ہیں۔

    ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری پرمصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ورغلایا گیا انہوں نے جرائم میں بھی ہاتھ رنگے ایک شخص بار بار ورغلائے گا تو کارکن غیرقانونی کام کریں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، لوگوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں۔

  • کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

    کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

    کراچی: کل بروز اتوار جلسوں کا دن ہے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی، اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسے کر رہی ہیں وہیں لاہور میں جماعت اسلامی بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    کراچی سے اسلام آباد تک جلسے کل ہوں گے اور یہ جلسے اہم سیاسی جماعتوں کو چیلنج کررہے ہیں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر جلسہ ہے پانامہ لیکس کے بعد کل تحریک انصاف کا یہ جلسہ اہم ترین ہوگیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل کے جلسے میں نیا لائحہ عمل دیں گے۔

    کراچی میں مصطفی کمال کی جماعت پاک سر زمین کا جلسہ ہوگا، یہ مصطفی کمال کا کراچی میں پہلا عوامی جلسہ ہوگا، کل کا جلسہ پاک سر زمین جماعت کے لیئے ایک امتحان ہے، اس جلسے سے پتہ چلے گا کہ کراچی نے اتنے مختصر وقت میں مصطفی کمال کو کتنا ویلکم کیا ہے۔

    لاہور میں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا جلسہ ہوگا، پانامہ لیکس کے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن مخالف مہم کا یہ پہلا اہم جلسہ ہے۔

    اتوار کی چھٹی کا روز پاکستان کے لیئے اہم ہے کیوں کہ اس روز کے جلسے آنے والے دنوں کے سیاسی ماحول کا تعین کریں گے۔

  • ایم کیوایم کے مزید تین رہنما پاک سرزمین پارٹی میں‌ شامل

    ایم کیوایم کے مزید تین رہنما پاک سرزمین پارٹی میں‌ شامل

    کراچی: ایم کیوایم کے مزید تین رہنما پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

    ایم کیو ایم کے مزید تین رہنما سیف یار خان ،عبید اللہ بلیدی اور عطااللہ کرد نے مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کارکنان کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،سیف یار خان ایم کیو ایم کی کورڈینیشن کمیٹی کے رہنما تھے جبکہ عطا للہ کرد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بلوچستان کے رکن تھے۔

    اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیف یار خان ابھی تک بہت اچھے ہیں تھوڑی دیر بعد ادھر سے برائی کا سرٹفیکیٹ ملے گا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کل کے جلسے کے لیے ٹرانسپورٹ ، فوڈ ، پارکنگ اور اسٹیج کمیٹیاں بن گئی ہیں۔ آج ہماری پارٹی کو ٹوٹل 30 دن ہو گئے ہیں اللہ کا بہت شکر ہے کراچی کے لوگوں کو کل کے جشن میں مدعو کرتا ہوں۔

    سیف یار خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پر مافیا کا قبضہ ہے جس کا قائد متحدہ سربراہ ہے، مہاجر قوم کو قومی دھارے میں شامل کریں۔

    انہوں نے کہا اپنے ماں ، باپ کی نہیں متحدہ قائد کی سالگرہ کی تاریخ یاد رکھی۔ تیس سال ایم کیو ایم کیساتھ وفاداری نبھائی، ملک و قوم کو بچانے کے لیے سب کو ساتھ دینا ہو گا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ را کے معاملے کو دیکھے۔

    سیف یار خان نے کہا کوئی کچھ بھی کہے ہمیں مسئلہ نہیں مجھے کسی نمبر سے نہیں الٹا میں نے رابطہ کر کے کہا تھا کہ جوائن کرنا چاہتا ہوں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے تحریک انصاف کی پہلی وکٹ گرالی، پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغ جناح میں پاک سر زمین پارٹی کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس تیرانوے کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حفیظ الدین کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 23 اپریل کی شام سات بجے باغ جناح میں فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ فیسٹیول میں شریک ہوکر کراچی کی رونقیں بحال کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الدین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ادارے نہیں بلکہ مافیاز کام کررہی ہیں شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، کراچی میں صفائی، پانی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر نہ ہونے سے شہری بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ مصطفیٰ کمال نے شہری معاملات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ اور تعلیم جیسے مسائل ہیں جن پر کام کرناہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی اور مہاجروں کی بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے، اس موقع پر حفیظ الدین نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت اور سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

     

  • مصطفٰی کمال نے جلسےکےلیے چندے کی اپیل کردی

    مصطفٰی کمال نے جلسےکےلیے چندے کی اپیل کردی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے جلسےکے لیےچندے کی اپیل کردی،کہتےہیں پہلے جلسے کےلیےپندرہ سےبیس کروڑ درکار ہیں۔

    پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جلسے کے کل اخراجات کا تخمینہ 15 سے 20 کڑور روپے ہے۔

    انہوں نے مخیر حضرات سے جلسے کے حوالے سے مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو جلسے سے ایک روز قبل باغ جناح میں جشن پاکستان فیملی فیسٹیول منایا جائے گا ۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے اب 24 اپریل تک یہی پڑاو ہو گا۔

  • ایم کیوایم کے افتخار رندھاوا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

    ایم کیوایم کے افتخار رندھاوا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر افتخار رندھاوا بھی ایم کیو ایم چھوڑ پر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    پنجاب سے ایم کیوایم کے رکن افتخار رندھاوا نےمصطفٰی کمال گروپ جوائن کرلیا، افتخاررندھاوا کا کہنا تھا کہ پہلا پنجابی تھا جوایم کیوایم ساتھ کھڑاہوا تھا،

    انہوں نے قائد ایم کیوایم کو معاف نہ کرنے کا بھی اعلان کیا،افتخار رندھاوا کا کہنا تھا کہ میں پچیس سالوں سے متحدہ سے وابستہ رہا قیدوبند کی صوبتیں برداشت کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد کو میرے پچیس سالوں کا حساب دینا ہوگا۔

    اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ قائدایم کیوایم نےآئی ایس آئی سے بات کرنےکےلیے کسی جعلساز کو ڈیڑھ کروڑ دیےتھے۔

    اس سے قبل ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اس واقعے کی تصدیق کی تھی، مصطفٰی کمال نے بتایا کہ جعلی ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرکے قائد ایم کیوایم نے کارکنوں کو یاسلامُ کا ورد کرنے کی ہدایت کی۔

    مصطفٰی کمال نے دعوٰی کیا کہ ڈیڑھ کروڑ واپس لینے کے لیے ایم کیوایم نے گورنر سندھ سے رابطہ کیا تھا،جبکہ بابرغوری نے جعلساز کی ضمانت لی تھی کہ پیسے واپس ہوجائیں گے۔

  • پاک سرزمین پارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

    پاک سرزمین پارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ٹف ٹائم دینےکیلئےدیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ مہم تیزکردی۔چوبیس اپریل کوجلسے کا دعوت نامہ تھامے پارٹی رہنما مردان ہاؤس پہنچ گئے،ق لیگ کےسربراہ چوہدری پرویز الٰہی سے بھی رابطہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی سابقہ جماعت ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دینے اور کراچی میں بڑےسیاسی اجتماع کیلئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما متحرک ہوگئے۔

    پہلےسیاسی جلسے کا دعوت نامہ تھامے پاک سرزمین پارٹی کےرہنمارضا ہارون نے ق لیگ کےسربراہ چوہدری پرویز الٰہی کوفون لگادیا۔

    پرویزالٰہی نے بھی گرمجوشی کامظاہرہ کرتےہوئے پاک سر زمین پارٹی کولاہورآمد کی دعوت دےڈالی۔ رضا ہارون نےچوہدری شجاعت کوخصوصی سلام بھی دیا۔

    اس کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی نےچوبیس اپریل کےجلسےکوکامیاب بنانےکےلئے مردان ہاؤس کارُخ بھی کیا۔ مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں وفد نےعوامی نینشل پارٹی کےرہنماؤں کو جلسے میں مدعو کیا۔

     

  • کرکٹ کھیلنے نہیں‌آئے ہیں، سیاست کرنے آئے ہیں، مصطفی کمال

    کرکٹ کھیلنے نہیں‌آئے ہیں، سیاست کرنے آئے ہیں، مصطفی کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام نے ہمارے پیغام کو قبول کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سیاست کرنا ہے کرکٹ کھیلنے نہیں آئے جو روز وکٹیں گرانے کی بات کی جائے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری بات کو سمجھ رہے ہیں اور ہمیں دنیا بھر سے ٹیلیفون کالز آرہی ہیں،بہت جلد پاکستان کی ہر گلی میں ہمارے دفاتر ہوں گے۔

    فاروق ستار کے بارے میں ایک بار پھر ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار معصوم ہیں ، ان کو سات خون معاف ہیں۔

    دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا قافلہ ٹنڈو الہیار پہنچا تو ایم کیو ایم کے کارکنوں نے راستہ روک لیا پارٹی پرچم اٹھائے ایم کیو ایم کارکن قافلے کے آڑے آگئے اور خوب نعرے بازی کی، ایم کیو ایم کی جانب سے گاڑیوں پر چپلیں ماری گئیں تو کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

    اس سے پہلے مصطفیٰ کمال نے ٹنڈو الہیار پہنچ کر خطاب میں کہا تھا کہ نفرتوں اورلاشوں کی سیاست کودفن کرنے نکلے ہیں قافلہ پاکستان کے کونے کونے میں جائے گا۔

    مصطفیٰ کمال میر پور خاص میں دفتر کا افتتاح کرنے نکلے تو جگہ جگہ اُن کا استقبال کیا گیا،حیدر آباد ٹول پلازہ پر ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

  • سانحہ لاہورپرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے، مصطفی کمال

    سانحہ لاہورپرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے، مصطفی کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،واقعے میں خواتین اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا .

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ جن کے گھروں سے لوگ جاتے ہیں وہی ان کاحال جانتے ہیں مائیں کھودینے والے بچوں سے کیسے تعزیت کروں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں اس سانحہ مین قوم ان کے ساتھ ہے ، اس ظلم پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کے ساتھ اداروں اور عوام کوآگے آنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور اشارہ دیتا ہے کہ دشمن ابھی باقی ہے ۔

    کمیونٹی کی سطح پر انٹیلی جنس نظام کو بہتر بنانا ہوگا، اور وطن پرستی کے ایجنڈے پر سب کو جمع ہونا چاہئیے۔