Tag: پاک سرزمین پارٹی

  • قائد متحدہ کی وجہ سے بہن بیٹیاں عدالت میں دھکے کھا رہی ہیں،مصطفی کمال

    قائد متحدہ کی وجہ سے بہن بیٹیاں عدالت میں دھکے کھا رہی ہیں،مصطفی کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ مہاجروں کے خود ساختہ بابا قوم نے اپنے کارکنوں کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد متحدہ مہاجروں کے خود ساختہ قائد بنے ہیں اوراس قوم کو لہولہان کررکھ دیا ہے۔

    عالم یہ آ گیا ہے کہ جس قوم کی بیٹیاں اپنی تہذیب او رتمدن کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جوسبزی لینے کیلئے بھی نہیں نکلتی تھیں وہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں دھکے کھا رہی ہیں،اور یہ ان سے کرایا گیا ہے۔

    قوم کی بیٹیوں کی یہ ہزیمت خودساختہ بابائے قوم کا قوم کو تحفہ ہے جس نے قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ہےاب مہاجر قوم متحدہ قائد کواپنا رہنما نہیں مانتی اس لیے قائد متحدہ سے وابستہ ہرچیز کا نام ونشان عوام خود مٹائیں گے۔

    دو دن کے دورہ کے بعد دبئی سے کراچی پہنچنے والے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ متحدہ قائد کی تقریر کے بعد دفاتر کو گرایا جا رہا ہے،شرپسندوں کو پکڑا جا رہا ہے میں وفاق،صوبے کی حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرتا ہوں کہ کیا پاکستان مخالف مغلظات ان دیواروں نے بکیں تھیں ؟سوال یہ ہے کہ کیا قائد متحدہ کے خلاف آپ نے کچھ کیا ہے؟اگر کیا ہے تو کیا کیاہے؟

    انہوں نے کہا اس شخص نے دونسلوں کو تباہ کردیا،تیسری نسل کی خواتین کوعدالتوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر مصطفی کمال نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سچ بتائیں کیا آپ کو متحدہ قائد کو را کی فنڈنگ کا پتہ نہیں ہے؟آپ کو سب کچھ پتہ ہے خدارا سچ نہیں بول سکتے تو جھوٹ بھی نہ بول کرزخمی جسم کو مزید زخمی نہ کریں۔

    آخر میں مصطفی کمال نے کہا ایم کیوایم اور ان کے قائد کوئی الگ چیز نہیں ہیں متحدہ قائد نے اس قوم کی محرومیوں کا واسطہ دے کر ہم جیسوں کو بھی اپنے پیچھے لگالیا تھا اور محرومیوں کے باعث ہم بھی بیس بیس سال تک ان کی باتوں میں لگے رہے۔

  • قائد ایم کیو ایم نے آج پھر ’’را‘‘سے مدد مانگی، مصطفیٰ کمال

    قائد ایم کیو ایم نے آج پھر ’’را‘‘سے مدد مانگی، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد نے آج پھر را سے مدد مانگی، متحدہ کے بارےمیں جو کہتا تھا آج سچ ثابت ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو کہتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے بارے میں جو کہتا تھا آج ثابت ہوگیا، بند کمروں میں شر انگیزی کے منصوبے بنانے والے آج باہر آگئے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تین نسلیں تباہ کرنے والا لاشیں گرنے پر خوش ہوتاہے اب مجرمانہ خاموشی کو توڑتا ہوگا،عوام کو حق اور باطل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں کارکنان غائب ہیں لیکن دن رات نشے میں رہنے والے کوئی پراہ نہیں، رسوائی اب قائد ایم کیو ایم کا مقدر بن چکی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی بزدلانہ حرکت پر حکومت کو نوٹس لینا ہوگا۔

  • کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا، اداکار فیصل قریشی

    کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا، اداکار فیصل قریشی

    کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی کسی پارٹی کا حصہ ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیغام کے ذریعے کیا، اس پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی کسی جماعت کا حصہ ہوں‘‘۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’میں ہر اُس جماعت کے ساتھ کھڑا رہوں گا جو پاکستان کی فلاح کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے گی اور ملک کی خدمت کرے گی‘‘۔

    F Qureshi

    یاد رہے کچھ دیر قبل پاک سرزمین کے سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شوبر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر فیصل قریشی بھی شوبز شخصیات  کے ہمراہ تھے، اس ملاقات میں تمام افراد نے پاک سرزمین کے رہنماء مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی جن میں وہ خود بھی شامل تھے۔

    FAISAL POST 1

    پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بھی فیصل قریشی کو شمولیت کا اعلان کرنے والے افراد کے پیچھے بیٹھے دیکھا گیا تھا جس کے بعد فیصل قریشی کے مداحوں نے اُن سے رابطہ کیا۔

    FAISAL POST 2

    بعد ازاں نامور فنکار نے اپنے فیس بک پیج پر مداحوں کے نام جاری پیغام میں اس ملاقات کی وضاحت بیان کی اور سیاسی زندگی کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اُن کے اس فیصلے پر اظہار مسرت بھی کیا گیا۔

  • شہزاد نواز کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت

    شہزاد نواز کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے فنکاروں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پرکہا ہےکہ’ہم ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں عوام کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں‘۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، متحدہ قومی موومنٹ کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بھوک ہڑتال لندن سے شروع ہونی چاہیے تھی‘‘۔

    پاک سرزمین پارٹی سے سربراہ نے کہا کہ ’’آج کا دن ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے، دنیا میں جہاں بھی کہیں پاکستانی ہیں وہ ہم سے رابطہ کر کے پی ایس پی کا حصہ بن رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج شوبز سے تعلق رکھنے ولے شہزاد نواز دیگر فنکاروں کے ہمراہ پاکستان بچانے کی اس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں‘‘۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ ’’ہماری پارٹی دو لوگوں سے شروع ہوئی تھی مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارے قافلے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگ وطن کی بقاء کے لیے قافلے میں شامل ہورہے ہیں‘‘۔

    مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ’’جانور کے مرنے پر مذمتی ٹکر چلوانے والے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر کیوں خاموش بیٹھے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے تاہم جن لوگوں کو ہم سے اختلاف ہے وہ بھی رکھیں یہی جمہوریت کا حسن ہے تاہم اس تمام تر صورتحال کے باوجود ہم اپنے سفر کو جاری رکھیں گے  کیونکہ  ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے‘‘۔

    چیئرمین پاک سرزمین نے کا کہنا تھاکہ ’’ملک بہت نازک صورتحال سے گزررہا ہے اور ہمیں اس کو نکالنے کے لیے ایک فارمولا طے کرنا ہوگا، ہم ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں عوام کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں‘‘۔

    اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شوبز سے تعلق رکھنے والے شہزاد نوازکو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر شہزاد نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’22 کروڑ عوام مایوسی کا شکار نہیں بلکہ صرف چند لوگ مایوس ہیں، مجھے اپنے وطن سے بہت پیار اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘‘۔

    شہزاد نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ملک میں انتشار کو ختم کریں اور عوام کو جوڑتے ہوئے اس کی بہتری کے لیے اقدامات کریں، یہ تمام خوبیاں ہم نے پاک سرزمین پارٹی میں دیکھیں اسی وجہ سے ہم آج اس کا باقاعدہ حصہ بن رہے ہیں‘‘۔

  • انیس قائم خانی طبعیت بگڑنے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

    انیس قائم خانی طبعیت بگڑنے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

    کراچی : سینٹرل جیل میں ڈاکتر عاصم کیس میں قید پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو طبعیت بگڑنے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشت گردوں کے علاج کروانے میں معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی جیل میں طبعیت بگڑ گئی ہے، کمر اور کندھے میں شدید درد کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ڈائریکٹر حادثات جناح اسپتال کے مطابق انیس قائم خانی کو اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

    مزید جانیے : وسیم اختر،انیس قائم خانی، اورروف صدیقی کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

    انیس قائم خانی کے اہل خانہ اطلاع ملنے پر فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے ہیں،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں جب کہ انہیں گردن کے درد کی شکایت بھی رہتی تھی۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : ڈاکٹرعاصم کیس،انیس قائمخانی کی عبوری ضمانت منظور

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو احاطہ عدالت میں گرفتار کر لیا گیاتھا،اُن کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر دو رہنماؤں میں رؤف صدیقی اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا جب کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے عبدالقادر پٹیل عدالت سے بناء گرفتاری دیے واپس چلے گئے تھے۔

     

  • انیس قائم خانی نے کوئی جُرم نہیں کیا، مصطفی کمال

    انیس قائم خانی نے کوئی جُرم نہیں کیا، مصطفی کمال

    کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے انیس قائم خانی نے کوئی جُرم نہیں کیا ان کی ضمانت کیلیے درخواست دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انیس قائم خانی کی گرفتاری کے پر ردعمل کےاظہار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انیس قائم خانی نے کوئی جرم نہیں کیا ،سب کو کچھ جاننے کے باوجود عدالتی فیصلوں پر سر تسلیم خم کر کے انیس بھائی کو جیل چھوڑ کر آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی نے آج تک کبھی فون پر ڈاکٹر عاصم سے رابطہ نہیں کیا ،انیس قائم خانی کا نام جس جرم میں ڈالا گیا، اس جرم میں وہ ملوث نہیں۔

    رہنما پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،صبر اور امن کا مظاہرہ کریں۔

    ایم کیو ایم کے قائد کو ایک بار تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماوں کو گرفتار کر کے ان کے قائد کو رونے کا موقع دیا گیا۔

  • ایم کیوایم کے260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    ایم کیوایم کے260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے عوام کا مینڈیٹ گروی رکھ دیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائدپارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دیتےایم کیوایم کے 260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائدپارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دیتے،ایک پرچون کی دکان کامالک بھی دکان کے لیےلیڈر بناتا ہے، ہمیں اگلی لیڈرشپ کے لیے کسی کونامزد کرنا ہوگا، جس کے اندرلیڈر شپ کی خاصیت تھی اسے اپنے ہاتھوں سے ماردیا گیا، ایم کیوایم قائد کے آگے کوئی ہماری تعریف کردیتا تھا تو ہماری جان نکل جاتی تھی، ان کو اپنی سانس تک ایم کیوایم چاہیے،اس کے بعد ان کوپارٹی کی ضرورت نہیں۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ہم لوگوں کوصحیح راستہ دکھانے آئے ہیں ہم نے کسی کو اپنے پاس چھپا کر نہیں رکھا ہوا ہم 500،400لوگوں کی پارٹی بنانے نہیں آئے، پنجاب ،سندھ ،برطانیہ ،امریکا ،کینیڈا میں پاک سر زمین پارٹی کے آفس ہیں، واشنگٹن،نیویارک،آسٹریلیاسمیت دیگرممالک میں ہماری پارٹی فعال ہے۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے ہمارے بارے میں غلط اندازہ لگایا، وہ سمجھتےتھےکہ ہم لاشیں گرانےاورتشدد کی بات کریں گے ، ایم کیوایم کےقائدایسی بات کرتےہیں جس سےقوم کانقصان ہو، معاشرےمیں لوگوں کوماراجائےگاتوامن قائم نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کے قائد کارکنوں کو دہشتگردی کی طرف دھکیل رہے ہیں، انہیں صرف لاشیں چاہیں، لوگوں کومارنےکی باتیں کرنےوالےپاکستان کے مخالف ہیں۔

    ایم کیو ایم کے اہم رہنما فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں فاروق بھائی کو ایم کیوایم کا قائد کہہ کرہی مخاطب کروں گا، فاروق بھائی وہی کہتے ہیں جو لکھا ہوا آتا ہے، ہم ایم کیو ایم کے قید اور لاپتا کارکنوں کی لسٹ لے کر گھوم رہے ہیں، لاپتا کارکنوں کو ایک اور موقع دیں وہ غلط کام نہیں کرناچاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ کاش ایم کیوایم کے رہنما دیکھ سکیں کارکن جیلوں میں کیسی حالت میں ہیں، ہم نے لوگوں کوبچانے کی بات کی،انھیں سمجھ نہیں آرہا کیا کریں، اگرمیں لوگوں کوملانے کی بات کرتاہوں تولوگوں کوشکرگزارہوناچاہیے۔

    اس موقع پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی وکٹ نہیں گراناچاہتے،ایم کیوایم کے260افرادپاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے، ان تمام افرادمیں نائن زیرو اورسیکٹروں کے عہدیداربھی شامل ہیں، 260افراد پہلی قسط ہے،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

  • مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد کا دو روزہ دورہ

    مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد کا دو روزہ دورہ

    حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبورنہ کیا جائے ،لوگ ایک بارسڑکوں پر آگئے تو واپس نہیں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا پارٹی دوافراد سےشروع ہوئی،اب لندن میں بھی پھیل گئی ہے.

    مصطفی کمال کا کہنا تھا اچھے کام کرنے والے ہی ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور اب تک لاکھوں افرادپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا ارباب اختیار اپناقبلہ درست کرلیں اورلوگوں کولاوارث نہ سمجھیں،ایک بارسڑکوں پرنکلےتواپنےحقوق لےکرہی واپس ہوں گے.

    یاد رہے گذشتہ ماہ حیدرآباد میں مصطفی کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی بیس سالہ سرمایہ کاری ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے جس کو بچانے کے لیے بھارت چاہتا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی اور خون ریزی ہو،اس کام کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ایم کیو ایم کے قائد کو مہرے کے طو پراستعمال کررہی ہے.

  • ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، مصطفیٰ کمال

    ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں غیرجمہوری رویہ اپنایا جارہا ہے۔ ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چند لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کافیصلہ کررہے ہیں۔

    بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں تاخیرکی جارہی ہے، سندھ کا 8 کھرب روپے کا بجٹ چند وزرا خرچ کریں گے۔ صوبائی حکومت کا کام پیسوں کی نگرانی کرنا ہے یہاں پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر نہیں لگ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے لوگوں کے جو حالات تھے آج اس سے بھی بدتر ہوگئے ہیں کیونکہ اب لوگ وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے اس لیے تمام صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن میں اپنی رجسٹریشن کروالی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوری دور میں غیر جمہوری رویہ اپنا یا جارہا ہے،جس سے تاثر ابھررہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بد دلی سے کرائے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دارالخلافہ کا کیا حال ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، سیکڑوں میل دور بیٹھ کرلوگوں کی قسمت کے فیصلے کیے جارہے ہیں۔

     

  • عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانوی حکومت کی منتظر

    عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانوی حکومت کی منتظر

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی جانب سے عمران فاورق قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، پاکستان سے کسی بھی شخص کے بیان ریکارڈ کرانے کے معاملے پر ایف آئی اے کو برطانوی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تفتیش کا عمل رکا ہوا ہے کچھ عرصے سے کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے حکام عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان سے لندن کسی کے بھی بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کرسکے تاہم منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور ایم کیو ایم سے منحرف مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا بیان ریکارڈ کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام اس کیس میں پیش رفت کے لیے برطانوی حکام کے جواب کے منتظر ہیں، برطانوی حکام کا گرین سگنل ملنے کے بعد ہی کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوگی۔