کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ سری لنکن پاکستان آئی ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے شائقین نے اس لمحے کے لیے بہت انتظار کیا ہے، کرکٹ کھیلنے والے ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد حوصلہ افزا ہے، پوری دنیا میں حالات ایسے ہی ہیں کرکٹ ہوتی رہنی چاہئے، کسی بھی صورت کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرز سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار
سرفراز احمد کے حوالے سے مصباح کا کہنا ہے کہ میری سپورٹ سرفراز کے ساتھ ورلڈ کپ سے پہلے بھی تھی، کارکردگی اوپر نیچے ہے اس کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ زون کرکٹ کھیلی ہو تو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے، کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے سچ بات تھی وہ بتائی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم جب بھی آسٹریلیا گئی بیٹنگ سے پریشان ہوئے ہیں، بولنگ کے شعبے میں ہمیں بہت محنت کرنی ہے، کیمپ میں بھی بولنگ پر کام ہوا ہے، بولنگ کو ایسا بنانا ہے آسٹریلیا میں 20 وکٹیں لیں۔