Tag: پاک سری لنکا ٹیسٹ

  • دوسرا گال ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا گال ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    گال: سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف دوسرے گال ٹیسٹ میں بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ شروع ہو گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہر علی کی جگہ فواد عالم اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم

    Image

    پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے، ٹیم نے سیریز میں کلین سوئپ کا عزم کر رکھا ہے۔

    بدھ 20 جولائی کو پاکستان نے پہلے گال ٹیسٹ میں 342 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر کے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی تھی۔

    گال ٹیسٹ میں شاندار فتح : پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

    شان دار کارکردگی پر عبداللہ شفیق گال ٹیسٹ کے ہیرو ثابت ہوئے تھے، انھوں نے 158 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر عبداللہ شفیق کی اننگز نے پاکستان کو فتح سے ہم کنار کیا، بابر اعظم نے 55 اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

  • پاک سری لنکا میچ کے دوران بہترین کارکردگی، ٹریفک اہل کاروں کے لیے انعامات

    پاک سری لنکا میچ کے دوران بہترین کارکردگی، ٹریفک اہل کاروں کے لیے انعامات

    کراچی: شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے یادگار لمحوں میں ٹریفک پولیس اہل کاروں کی کارکردگی بہترین قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے میچ کے موقع پر بہترین طریقے سے ٹریفک سنبھالنے کے لیے ٹریفک پولیس اہل کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لیے انھیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ امیر سعود مگسی نے خطاب کیا، تقریب میں ڈی ایس پی سیکورٹی سعید آرائیں، ڈی ایس پی ایڈمن ارشد اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

    تقریب میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 6 افسران اور 300 سے زائد اہل کاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، اہل کاروں کو سرٹیفیکیٹ کے ساتھ انعامات بھی دیے گئے۔

    اس موقع پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں محنت کرنے والی فورس سے مخاطب ہوں، یہ فورس ہر حال ہر موسم میں محنت سے کام کرتی ہے، سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے دوران اس فورس نے بہترین کارکردگی دکھائی، قائد اعظم ڈے، کرسمس اور سال نو کے موقع پر بھی مجموعی کارکردگی انتہائی شان دار رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک فورس نے بہت مشکل وقت بھی گزارا ہے، اہل کاروں نے شہادتیں بھی دی ہیں، یقین ہے کہ آپ اسی طرح محنت سے کام کریں گے۔

    پاک سری لنکا ٹیسٹ، کراچی پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا

    خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ملک میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، اس سیریز کا دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس دوران کراچی پولیس نے بہترین اور جامع سیکورٹی پلان تیار کیا تھا۔ ٹریفک پولیس اہل کار کراچی میں منعقد ہونے والے نائٹ میچز کے دوران بھی بہترین کارکردگی دکھاتے رہے ہیں۔

  • پاک سری لنکا ٹیسٹ، کراچی پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا

    پاک سری لنکا ٹیسٹ، کراچی پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا

    کراچی: شہر قائد کی پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا، کراچی پولیس نے میچ کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا، 3647 اہل کار اور افسران اس دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ 12 گھڑ سوار، 66 خواتین اہل کار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، 175 پولیس موبائل، 41 موٹر سائیکلیں گشت پر مامور ہوں گی، 34 ایس ایس پیز، ایس پیز اور 69 ڈی ایس پیز بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ، متبادل روٹس کا اعلان

    خیال رہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان اور سری لنکا ٹیموں کے درمیان ایکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سجے گا۔

    پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا جا سکتا ہے، سری لنکن ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پر عزم ہے جب کہ پاکستانی ٹیم جیت کے لیے جی جان کی بازی لگائے گی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج 10 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔