Tag: پاک سر زمین پارٹی

  • کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ریاستی اداروں کو شامل کرنا پڑےگا، مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ریاستی اداروں کو شامل کرنا پڑےگا، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ریاستی اداروں کو شامل کرنا پڑےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کمیٹی کام کیسے کرےگی،اپنے اختیارات کا استعمال کیسے کرےگی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہر چلانا ہے تو کچھ اسٹرٹیجک فیصلے کرنے ہوں گے،کراچی کے مسائل پر کمیٹی کا قیام مستقل حل نہیں،کمیٹیوں سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کےمسائل کےحل کے لیے ریاستی اداروں کو شامل کرنا پڑےگا،اگر ان لوگوں کے پاس حل ہوتا تو مسائل پہلے ہی حل ہوچکے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبہ خود مختار نہیں ہوا،اختیار وزیراعلیٰ کے پاس جمع ہوگئے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی ایوارڈ بھی دینا چاہیے۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ماں ہے تو کراچی دل ،آپ نے اس کو 6حصوں میں تقسیم کر دیا۔

  • کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، ہمارے زمانے میں کراچی ترقی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے انیس قائم خانی کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انتخابی پروگرام سے آگاہی دی۔

    بعد ازاں میڈیا بریفنگ کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ اندرون سندھ کے دو روزہ انتخابی دورے کا آغاز مفتی منیب الرحمن سے دعائیں لے کر کررہے ہیں، مفتی منیب نے ہماری خدمت کی سیاست کو سراہا۔

    سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، اب یہ سوچنا ہوگا کہ پرامن کراچی چاہئے یا روز لاشیں ملنے والاکراچی؟ گلیوں میں کچرے والا کراچی چاہئے یا روشنیوں کا شہر چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں کراچی ترقی کا منہ بولتا ثبوت تھا، اب کراچی کے ساتھ مزید برا ہونے کی گنجائش نہیں، پہلےبھی کراچی کو بنایا تھا اب کراچی سمیت سندھ کو بنائیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں آج پاک زمین پارٹی کے مختلف پروگرامز ہیں، میرپور خاص میں ہماری2 دن کی انتخابی سرگرمیاں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں سے برابری کا رویہ رکھو، شہر کی گنتی پوری کرو، سترلاکھ افراد کم نہ کرو۔

    زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے اور نہ ہی دلوں کو نہ کاٹا جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں، آج کے حکمران کل کے دہشت گرد بنارہے ہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نوجوانوں سے اینٹی ایئرکرافٹ گن لے کر انہیں گلدستے دیئے جارہے ہیں، تھوڑی توجہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی دے دو۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ کس کے نام پر مرتے تھے کوئی نہیں جانتا تھا، مارنے والے کو پتہ تھا نہ مرنے والے کو کچھ معلوم تھا، جس راستے کو کامیابی سمجھتا تھا میں بھی اسی راستے پر چل رہا تھا۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ3مارچ2016کو پہلی بار قوم سے بات کر رہا تھا، نہیں سوچا تھا کہ دو سال کے اندر ہم الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہوں گے یا نہیں۔

    ،مزید پڑھیں: الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی، مصطفیٰ کمال

    اللہ نے دو سال کے عرصے میں فرعونی قوتوں کو برباد کردیا ہے، ہم واپس جانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کیلئے واپس آئے ہیں، پی ایس پی کا وجود میں آنا نئی جہد کا آغاز ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے بائیس سالہ سازشوں کو ناکام بنا دیا، بانی ایم کیو ایم فقط را کا ایک مہرہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے بد خواہ چاہتے ہیں کہ عوام بٹے رہیں، 70 فی صد ریونیو دینے والا شہر اور عوام دنوں ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

    سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے، شہر قائد میں ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان موجود ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی کے والدین بچوں کر زہریلا پانی پلانے پر مجبور ہیں، والدین کو سوچنا پڑتا ہے کہ بچوں کو صاف پانی پلائیں یا روٹی کھلائیں، شہر میں تمام لوگ منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

    چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    یاد رہے اس سے قبل ممبر سازی مہم کے موقعے پر چیئر مین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ انصاف نہیں مل رہا، ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی ہے، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم اپنے بانی کی ہے اور رہے گی ،رضا ہارون

    ایم کیو ایم اپنے بانی کی ہے اور رہے گی ،رضا ہارون

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم کی اپنی ایک سوچ تھی اوروہی رہےگی اور ایم کیو ایم بھی ان کی ہے اور رہے گی، 22 اگست کےبعد تشریح بدلی ایم کیوایم کی تاریخ نہیں بدلی۔

    پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ایم کیو ایم بانی ایم کیوایم کی ہے اور رہے گی، ن لیگ کو عدالتی ریمارکس پرفوری اوربہت غصہ آجاتاہے لیکن ملک کے خلاف دشمن بولےتون لیگ کوغصہ نہیں آتا، کیا پاکستان سے محبت، کسی انفرادی شخصیت کی محبت سے کم ہے۔

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی میں را سے فنڈ لینے والی جماعت کام کررہی ہے، جو دو افراد لندن میں ملے تھے ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی تھی، 22 اگست کے بعد 23 اگست کو پارٹی تاریخ کوتبدیل کیسے کر سکتےہیں، بانی ایم کیوایم کی اپنی ایک سوچ تھی اوروہی رہےگی۔

    رہنماپاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ممکن ہے نوازشریف بری ہوجائیں تاہم فیصلہ عدالت نے کرناہے، وراثت کی سیاست کرنے والے جمہوریت پر لیکچردے رہےہیں، عدالتوں میں جانے کی اچھی روایت ڈالی جارہی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارےلئے سیاسی جماعت بعدمیں ہے پاکستان پہلے ہے، کراچی اوربلوچستان کےحالات کوملاکردیکھنےکی ضرورت ہے، 22 اگست کےبعد تشریح بدلی ایم کیوایم کی تاریخ نہیں بدلی۔

    رضاہارون نے کہا کہ رہنماپاک سرزمین پارٹی کچھ عرصےپہلےخان آف قلات کی ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ آمدہوئی، خان آف قلات کی ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ میں سرگرمی اہم ہے۔

    مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کامعاملہ انتہائی مشکوک ہوچکاہے، مردم شماری حکومت نےنہیں سپریم کورٹ نے کرائی ہے، عارضی نتائج کی بنیاد پرحلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، الیکشن وقت پرکرانا ہے تو مردم شماری بھی وقت پرکراناچاہیے تھی۔

    پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ایک جماعت کیخلاف بھارتی سےفنڈنگ کی ایف آئی آردرج ہے، جس جماعت کیخلاف ایف آئی آرہےاس کی وضاحت ضروری ہے، الیکشن کمیشن کوایف آئی آردرج ہونےکےبعد ایکشن لیناچاہیے، متعلقہ جماعت کےممبراہم پالیسی سازاداروں میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • چودہ مئی کو ملین مارچ کرکے حکومت کو مجبور کردیں گے، مصطفیٰ کمال

    چودہ مئی کو ملین مارچ کرکے حکومت کو مجبور کردیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو حکمرانوں نے تباہ کیا ہے اور روشنیوں کے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر رکھ دیا گیا ہے۔

    وہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو کراچی کا ایک ایک شہر گھر سے نکلے گا اور ملین مارچ کا حصہ بن کر حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔

    سربراہ پاک سرزمین نے کہا کہ کراچی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہو گی جس کے آغازکے لیے کراچی کے ایک ایک شہری کو باہر نکلنا ہوگا اور آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا کراچی دینا ہے تو باہر نکلنا ہوگا۔

    مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہامرے 16 نکات کراچی کو شہری سہولیات دینے کے لیے ہیں اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کراچی رہنے کے قابل نہیں رہے گا بلکہ موہنجو دارو کی طرز کا ہوجائے گا۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم 18 دن تک پریس کلب کے سامنے بیٹھے رہے اور حکومت سے کوئی زاتی مراعات نہیں مانگی بلکہ ہمارا ہر ایک مطالبہ اس کے شہریوں کے حقوق کی ضمانت ہے جس سے اس شہر کی قسمت جاگ سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کےحل کی بات کوسیاسی رنگ نہیں دیناچاہیے کیوں اس سے قبل اس شہر کے حقوق کے نام پر صرف سیاست ہی کی گئی ہے لیکن ہم سیاست کے بجائے مسائل کے حل کے لیے کراچی والوں کو آواز لگا رہے ہیں۔

  • ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال

    ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، کراچی کے عوام اب باہر نکلیں، آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ایس پی کے زیر اہتمام دھرنے کا آج ساتواں روز ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری جدوجہد سے کراچی کے عوام کو امید نظر آرہی ہے، آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں حکمرانوں سے صرف کراچی کیلئے پینے کا پانی مانگ رہا ہوں، مجھے پانی دینے کیلئے کون سے مذاکرات ہوں گے؟

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ حکمرانوں نے کراچی میں تفرقہ ڈال کرپیسہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام جماعتوں نے اس شہرکو لوٹا ہے، حکمرانوں نے ہمیں آپس میں لڑایا، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے جھنڈے کےنیچے آج ہم سب ایک ہیں، ملک میں اب انصاف کا نظام آئے گا۔

  • رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا، مصطفیٰ کمال

    رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور پاکستان بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اپنی نظامت کے دور میں بھی رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا، کراچی شہر کے لوگ پانی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، تالیاں بجاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ سعید آباد میں پارٹی دفاتر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی 70 فیصد رہونیو دیتا ہے لیکن اس شہر کو پانی میسر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونیوالے ممالک ترقی کر گئے ہیں لیکن ہم آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کو روتے ہیں۔

    45 فیصد بچوں کی خوراک نہ ہونے کی وجہ سے نشوونما صحیح نہیں ہو رہی ہے۔ کراچی میں ز ندگی موت میں بدل جاتی ہے لیکن عوام کو انصاف نہیں ملتا۔ یہاں عدالتیں پھانسی پر چڑھ جانے والوں کو مقدمے بری کررہی ہیں یہ کونسا انصاف ہے؟

    مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا گورنر 14 سال سےرشوت وصول کررہا ہے۔

    50 ہزار روپے لے کر یہ جعلی ڈگری بنارہا ہے، میں اپنی نظامت کے دور میں بھی رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا۔ میں نے جو بولا تھا سب سچ ثابت ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجروں نے جن لوگوں کو ووٹ دئیے ان کو لاشیں چاہیئں ۔لاپتہ اور گرفتار افراد چاہیئں۔ اگر اپنی نسلیں بچانی ہے تو ان لوگوں کا ساتھ چھوڑنا ہوگا۔

    30 سال سے بہت ڈرامہ دیکھ لیا۔ میں پیسے کمانے یا جائیدادیں بنا نے نہیں آیا ۔ ہم جو کر رہے ہیں وہ جہاد ہے۔ ہم لڑائی نہیں کرینگے ہماری مارنے مرنے کی پالیسی نہیں ہے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ کے ایم سی کے 250 ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ان ملازمین کا تعین نہیں ہوا کہ یہ کے ایم سی کے ملازم ہے یا کے ڈی اے کے لوگوں کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔

    اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کرینگے ۔ ہم اپنے حقوق چھین لیں گے۔ افتتاحی تقریب سے رضا ہارون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

     

  • متحدہ میں‌ رہ کر کوئی گناہ نہ کیا ہو یہ ممکن ہی نہیں، مصطفیٰ کمال

    متحدہ میں‌ رہ کر کوئی گناہ نہ کیا ہو یہ ممکن ہی نہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ تیس سال گزارے ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم نے کوئی گناہ نہ کیا ہو, ہمارا ہدف انجینئرز یا ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پسا ہوا غیر مراعات یافتہ طبقہ بھی ہے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

    PSP1

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پی ایس پی کے پہلے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    PSP2

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم ہلہ گلہ اور تفریح کے لیے نوجوانوں کو جمع نہیں کر رہے بلکہ ہمیں نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کرنی ہے ہم آئندہ آنے والی نسل کیلئے ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جس میں عدم تحفظ کا احساس نہ ہو۔

    PSP3

    انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کے لیے کسی فوج کی نہیں بلکہ چند بھٹکے ہوئے افراد ہی کافی ہیں۔

    PSP4

    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری رضا ہارون نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی وطن واپسی ہماری نسلوں کی بقاء کے لیے تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج سے صحیح جدوجہد کا آغاز ہوگا اور ہم چاہیں گے کہ ہمارے پرچم سے جو رنگ چھینے گئے ہیں وہ رنگ واپس لانا ہوں گے۔

    PSP5

    سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین مارچ کو شروع ہونے والا سلسلہ آج لاکھوں افراد پر مشتمل ہوچکا ہے جو کہ بڑھتا چلا جارہا ہے آج وہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں جنہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

    PSP6

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی نے اپنی یوتھ ونگ سے روایتی طلبہ سیاست کروانے کی بجائے ملک بچانے اور اسے ترقی کی راہ پر لانے کی جدوجہد کروانی ہے۔

     

  • پاک سرزمین پارٹی نے لندن میں پہلے رابطہ آفس کا افتتاح کر دیا

    پاک سرزمین پارٹی نے لندن میں پہلے رابطہ آفس کا افتتاح کر دیا

    لندن: پاک سرزمین پارٹی نے لندن میں پہلے رابطہ آفس کا افتتاح کر دیا،رہنما پی ایس پی رضا ہارون کا کہناتھا اوورسیز دفاتر کا مقصد پاکستان کی پروموشن کرنا اور اس کے مثبت امیج کیلئے کام کرنا ہے۔

    لندن کے علاقے فارسٹ گیٹ میں قائم آفس کا افتتاح پی ایس پی سیکریٹری جنرل دضا ہارون نے کیا، رہنما پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون کا کہنا تھا لندن میں آفس کے قیام کے بعد ممبر سازی مہم تیز کی جائے گی انہوں نے کہا برطانیہ میں چیئرمین مصطفی کمال کے پیغام کو توقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے۔

    رضا ہارون کا کہنا تھا ریاست اور وفاقی حکومت کو ملک دشمن عناصر اور ان کے سرپرستوں پر کڑی نگاہ رکھے۔

    raza

    اس موقع پر پی ایس پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے، پی ایس پی لندن آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر سرور، غلام نبی عامر، شمائیل محمود، فیصل محمود، چوہدری پرویز اختر، نعیم عباس، شیخ غلام حسین، امیر فیصل، ریحان آرائیں، فہد وارثی، محمد نعمان، فرحان راجہ، عرفان راجہ بھی موجود تھے۔

    رضا ہارون نے پارٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوۓ کہا کہ اس رابطہ آفس کی مدد سے لندن اور یو کے میں ممبر سازی مہم کو تیز کیا جاۓ اور پاکستانی عوام کو مصطفی کمال کا پیغام پہنچایا جاۓ۔ پارٹی اوورسیز دفاتر کا مقصد پاکستان کی پروموشن کرنا اور اس کے مثبت امیج کیلۓ کام کرنا ہے۔