Tag: پاک سعودی دوستی

  • شہزادہ محمد بن سلمان ’نشانِ پاکستان‘ حاصل کرنے والے 23ویں غیر ملکی ہیں

    شہزادہ محمد بن سلمان ’نشانِ پاکستان‘ حاصل کرنے والے 23ویں غیر ملکی ہیں

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشانِ پاکستان سے نوازا ہے، یہ مملکت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے، اورشہزادہ محمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 غیر ملکی ہیں۔

    نشانِ پاکستان کا اجرا 19 مارچ 1957 کو ہوا تھا اور پہلی بار یہ ایران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی کو عطا کیا گیا تھا۔ یہ ایوار ڈ ملک اور قوم کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔

    دوسرے اعزازت کی نسبت نشانِ پاکستان انتہائی مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے، جن کی مل کے لیے، عالمی برادری کے لیے یا پھر بین الاقوامی تعلقات کےمیدان میں بے پناہ خدمات ہوں۔

    سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا

    عموماً اس ایوار ڈ کا اعلان دیگر ایوارڈ کی طرح 14 اگست کو کیا جاتا ہے اور ۲۳ مارچ کی تقریب میں یہ ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ لیکن غیر ملکی سربراہانِ مملکت کو ان کی آمد کے موقع پراس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

    آج تک اس اعلیٰ ترین نشان سے 23 غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاچکا ہے، جن میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آج ہی یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    نشانِ پاکستان حاصل کرنے والے افراد


    سب سے پہلے نشان پاکستان ایران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی کو سنہ 1959 میں دیا گیا تھا۔

    سنہ 1960 میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ۔

    یوگو سلاویہ کے صدر جوزف ٹیٹو کو سنہ 1961 میں نشانِ پاکستان دیا گیا۔

    تھائی لینڈ کےبادشاہ کو بھومی بھول ادل یادو کو سنہ 1962 میں یہ نشان دیا گیا۔

    دو امریکی صدر یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جن میں پہلے آئزن ہاور تھے جبکہ سنہ 1969 میں رچرڈ نکسن کو نشان پاکستان عطا کیا گیا۔

    ایک طویل عرصے بعد سنہ 1983 میں نیپال کے بادشاہ برندرا کو نشانِ پاکستان دیا گیا۔

    سنہ1983 میں اسمعیلی برادری کے روحانی پیشوا، پرنس شاہ کریم الحسینی، آغا خان چہارم کو نشانِ پاکستان دیا گیا۔

    بھارتی وزیراعظم مورارجی دیسائی کو سنہ 1990 میں نشانِ پاکستان سے نوازا گیا ۔

    مسلم ملک برونائی کے سلطان حسن البولکیاہ کو سنہ 1992 میں نشان پاکستان دیا گیا ۔

    بھارتی اداکار دلیپ کمار وہ واحد غیر ملکی اداکار ہیں ، جنہیں سنہ 1998 میں حکومتِ پاکستان نے اپنے اس سول اعزاز سے نوازا ۔

    چین کے وزیر اعظم لی پنگ کو سنہ 1999 میں یہ اعزاز دیا گیا۔

    سنہ 1999 میں ہی قطرکے امیر شیخ حماد بن خلیفہ التھانی کو نشانِ پاکستان دیا گیا۔

    اپریل 2001 میں عمان کے فرمانروا سلطان قابوس کو نشانِ پاکستان دیا گیا۔

    فروری 2006 میں سعودی عرب کے اس وقت کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو نشانِ پاکستان دیا گیا۔

    سنہ 2006 میں ہی چین کے صدر ہوجن تاؤ کو نشانِ پاکستان سے نواز ا گیا ۔

    اکتوبر 2009 میں ترکی میں اس وقت کےوزیر اعظم رجب طیب اردغان کو نشانِ پاکستان سے نواز ا گیا۔ وہ اب ترکی کے صدر ہیں۔

    جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو کو بھی پاکستان کے اس اعلیٰ ترین پاکستانی سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔

    سنہ 2010 میں ترکی کے صدر عبداللہ گل کو بھی نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔

    چین کے صدر لی کی چیانگ نے سنہ 2013 میں پاکستان کا دورہ کیا تو انہیں نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔

    جب چین کے صدر ژی جن پنگ نے سی پیک معاہدے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تو اس موقع پر انہیں نشانِ پاکستان سےنوازا گیا تھا۔

    گزشتہ برس مئی 2018 میں کیوبا کے آنجہانی صدر فیدل کاسترو کو بھی نشانِ پاکستان سے نوازا گیا تھا۔

    آج 18 فروری 2018 کو سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے تاریخی دورے پر ایوانِ صدر میں منعقد کردہ خصوصی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں پاکستان کے اس اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

  • سعودی کینیڈا تنازعہ: پاکستان کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

    سعودی کینیڈا تنازعہ: پاکستان کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تنازعے پر تشویش ہے اور وہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی کینیڈا تنازعے میں اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے مغربی دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مملکتِ سعودی عربیہ کے مفاد کے ساتھ کھڑا ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ’پاکستان کو سعودی عرب اور کینیڈا تنازعے پر تشویش ہے، موجودہ صورتِ حال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔‘

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کی خود مختاری اور عدم مداخلت پر یقین رکھتا ہے، یہ دونوں اصول اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

    کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے: سعودی عرب

    ترجمان نے واضح کیا کہ اصولوں کی بنیاد پر پاکستان سعودی عرب کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ مزید کہا کہ ہم او آئی سی کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں نمایاں مقام رکھتا ہے، کسی ملک کو اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے۔

    کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار

    دوسری طرف آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ عادل بن احمد الجبير کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں، ایک غلطی کی گئی جسے سدھارنا ہوگا۔

  • حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس پر حملے کے لیے میزائل کی تنصیب پر شدید تشویش ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کا مکہ مکرمہ پر حملے کی غرض سے میزائل نصب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان نے میزائل کی تنصیب پر شدید تشیویش کا اظہار کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس کے دفاع کے لیے تمام مسلمان تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    پڑھیں:  ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

     دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو ایک یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم  سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا تھا۔

  • پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے، سردار محمد یوسف

    پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے، سردار محمد یوسف

    مکہ مکرمہ : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح آل الشیخ اے ملاقات کے موقع پر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر مذہبی امور سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے۔انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو حجاج کرام کیلئے قابل قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پرسعودی وزیر شیخ صالح آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اورپاک سعودی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوطی کی طرف گامزن ہیں، اسلام دشمن قوتوں کو کھبی بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسلامی ممالک میں تفرقہ بازی پھیلائیں۔