Tag: پاک سوزوکی

  • آٹوموبائل سیکٹر کی لبرل پالیسی سے گاڑیاں بنانے والی مقامی کمپنیاں پریشان

    آٹوموبائل سیکٹر کی لبرل پالیسی سے گاڑیاں بنانے والی مقامی کمپنیاں پریشان

    آٹوموبائل سیکٹرکی لبرل پالیسی سے گاڑیاں بنانے والی مقامی کمپنیاں پریشان ہیں، پاک سوزوکی کے سی ای او نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

    پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا کی جانب سے سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دی گئی جس میں انھوں نے بتایا کہ 2030 تک گاڑیوں کی مقامی پیداوار بند ہوسکتی ہے۔

    پانچ سال پرانی گاڑی کی امپورٹ سے مقامی صنعت تباہ ہوگی، پاکستان میں سڑکوں کی خراب حالت گاڑیوں کےنقصان کی بڑی وجہ ہے۔

    ٹویوٹا موٹرز کے سی ای او نے کہا کہ پالیسی نہ بدلی توہم بھی پرانی گاڑیاں منگوائیں گے، اسی لاکھ کی مقامی کار پر پینتیس لاکھ روپےٹیکس ہے، مقامی صنعت کیسے فروغ پائے گی۔

    وزارت تجارت کا پانچ سال پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر کہنا تھا کہ آئی ایم ایف شرط پرپرانی گاڑیوں کی امپورٹ کھولی ہے۔

  • پاک سوزوکی کا اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ کا فیصلہ

    پاک سوزوکی کا اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ کا فیصلہ

    کراچی : پاک سوزوکی نے اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے عارف حبیب لمیٹڈکوشیئر خریدنے کیلئے اپنا ایجنٹ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ کا فیصلہ کر لیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہپاک سوزوکی چھوٹے شیئرز ہولڈرز کے تمام شیئرز واپس خریدے گی۔

    کمپنی اعلامیے میں کہا ہے کہ کمپنی کے 26.91 فیصدیا 22،145،760 شیئرزاسٹاک مارکیٹ میں ہیں، پاک سوزوکے ایک شیئر کی قیمت 406 روپے پر ہے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاک سوزوکی مسلسل 3 سال سےنقصان میں چل رہی ہے پاک سوزوکی نےعارف حبیب لمیٹڈکوشیئر خریدنے کیلئے اپناایجنٹ مقررکیاہے،کمپنی اعلامی

  • پاک سوزوکی نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی پیداوار بند کردی

    پاک سوزوکی نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی پیداوار بند کردی

    کراچی: پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پیداوار بند کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاک سوزوکی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ پاک سوزوکی نے 8 جولائی تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاک سوزوکی نے پلانٹ کی بندش سے آگاہ کرنے کا مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاک سوزوکی کے پاس خام مال ختم ہوچکا ہے ان کے پاس خام مال پورا نہیں ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کے امپورٹڈ پارٹس کی قلت ہے۔