Tag: پاک سوزوکی کمپنی

  • پاک سوزوکی کمپنی  کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پلانٹ کی  بندش  سے متعلق اہم اعلان

    پاک سوزوکی کمپنی کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پلانٹ کی بندش سے متعلق اہم اعلان

    اسلام آباد : پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پلانٹ کی عارضی بندش میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پلانٹ کی عارضی بندش میں توسیع کردی اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

    کمپنی اعلامیے میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے خام مال کی کمی کی وجہ سے عارضی بندش میں توسیع کردی ہے، اب موٹرسائیکل اور گاڑیوں کاپلانٹ عارضی طورپر15جولائی تک بند رہے گا۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

    یاد رہے 19 جون کوموٹر سائیکل ،گاڑیوں کا پلانٹ 22 جون سے8 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان ہوا تھا۔

    خیال رہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس میں پاک سوزوکی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا ، دستاویز میں کہا گیا کہ پاک سوزوکی نے 8 جولائی تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاک سوزوکی نے پلانٹ کی بندش سے آگاہ کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاک سوزوکی کے پاس خام مال ختم ہوچکا ہے ان کے پاس خام مال پورا نہیں ہے، موٹر سائیکل اور گاڑی کے امپورٹڈ پارٹس کی قلت ہے۔

  • آئندہ بجٹ پر گاڑیوں پر نئے ٹیکسز : اہم خبر آگئی

    آئندہ بجٹ پر گاڑیوں پر نئے ٹیکسز : اہم خبر آگئی

    کراچی : پاک سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کردیا، حکومت آئندہ بجٹ میں گاڑیوں پر انوائس ریٹ سے وود ہولڈنگ لگانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے کاروں پر انوائس کے ذریعے وود ہولڈنگ ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سےسوزوکی کار کمپنی نقصان میں چل رہی ہے، کمپنی کو پہلے کوارٹرمیں بارہ ارب نوے کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے کمپنی پروڈکشن پلانٹ کئی دن بند رکھتی ہے اور کمپنی مکمل طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    پی اے ایم اے کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں کار وں پر انوائس ریٹ سے وود ہولڈنگ لگانا چاہتی ہے، جس سے کاریں بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی۔

    ابھی گاڑی خریدنے پر فائلرز کو دس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک وود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

  • پاک سوزوکی کمپنی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان ، گاڑیوں کی بکنگ روک گئی

    اسلام آباد : پاک سوزوکی موٹر کمپنی کا پاکستان میں کار پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان کر دیا، جس کے باعث سیکٹروں ورکرز کی نوکریاں کھٹائی میں پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں کار پروڈکشن پلانٹ مزید تیرہ جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے لگائی گئی پاپندیوں کی وجہ سے بندرگاہ پر کمپنی کی درآمدی پرزے اور سی کے ڈی کٹس کی کلیئرنس شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    اس سے قبل پاک سوزوکی موٹرز نے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گر ابھی تک پلانٹ نہیں کھولا، پاکستان میں سوزوکی کی تمام گاڑیوں کی بکنگ روکی ہوئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کمپنی اگست سے ہر ماہ دس سے بارہ دن کیلئے پلانٹ بند کر رہی تھی مگر اٹھارہ دن سے پلانٹ مکمل طور پر بند ہے، سیکٹروں ورکرز کی نوکریاں کھٹائی میں پڑ گئی۔

    کمپنی اعلامیہ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکل پلانٹ کھول دیا گیا ہے جس پر کام جاری رہے گا، ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹویوٹا، ملت ٹریکٹرز اور دوسری بڑی کمپنیوں نے بھی اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے۔