Tag: پاک فضائیہ

  • پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ خبر ایجنسی روئٹرز حقائق سامنے لے آئی

    پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ خبر ایجنسی روئٹرز حقائق سامنے لے آئی

    پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے کیسے گرائے، برطانوی خبر رساں ادارے کی نئی انکشافات سے بھرپور رپورٹ آگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی رافیل سے متعلق نئی انکشافات سے بھرپور رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق  7 مئی کی رات کو پاکستان ایئرفورس کے ریڈار پر بھارتی طیارے نمودار ہوئے، ریڈار سگنل ملتے ہی ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو نے جے 10 سی اڑانے کا حکم دیا۔

    رائٹرز کے مطابق ظہیر سدھو نے رافیل کو نشانہ بنانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، وہ کئی روز سے کنٹرول روم میں سوتے تھے، 2 گھنٹے پر محیط طویل فضائی لڑائی میں دونوں جانب سے 110 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا، مایرہن کا اندازہ ہے کہ یہ دہائیوں بعد ہونیوالی سب سے بڑی فضائی لڑائی تھی۔

    خیبر ایجنسی کے مطابق بھارتی رافیل گرنے میں غلطی بھارتی انٹیلی جنس کی تھی رافیل کی نہیں، بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پائلٹوں کو توقع نہیں تھی کہ اتنی دور سے بھی وہ نشانہ بن سکتے ہیں، اسی دوران پاکستانی جے 10 سی نے کم ازکم ایک رافیل طیارے کو مار گرایا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان پر حملے کیلئے 70 طیارے روانہ کیے لیکن پاکستان کے پاس نشانہ بنانے کیلئے بھارتی طیاروں کی کمی تھی، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے جس سے رافیل کے پائلٹ صورتحال سے لاعلم رہے۔

    برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹوں کو توقع نہیں تھی کہ اتنی دور سے بھی وہ نشانہ بن سکتے ہیں، پی ایل 15 میزائلوں نے 200 کلومیٹر دور سے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔

    اہم پوائنٹس

    • سرپرائز اور انٹیلی جنس کی ناکامی: بھارتی رافیل کے گرنے کی وجہ بھارت کی انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، جس نے پاکستان کے چینی ساختہ PL-15 میزائل کی رینج کو کم سمجھا، جو تقریباً 200 کلومیٹر سے حملہ آور ہوا، جو کہ اس کے برآمدی ورژن کی متوقع 150 کلومیٹر رینج سے کہیں زیادہ تھا۔
    • عقود میں سب سے بڑی فضائی جنگ: 7 مئی کی جھڑپ میں تقریباً 110 طیاروں نے حصہ لیا، جو اسے حالیہ دہائیوں میں دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ بناتی ہے، جس میں پاکستان کے J-10C جیٹس نے بھارت کے جدید رافیل لڑاکا طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
    • پاکستان کا موثر کِل چین: پاکستان کی بہتر حالاتی آگہی ایک کثیر-جہتی "کِل چین” نیٹ ورک سے حاصل ہوئی، جس میں زمین، فضا اور خلائی سینسرز کو مربوط کیا گیا، بشمول ڈیٹا لنک 17 سسٹم، جس نے J-10s کو اپنے ریڈار بند کرکے غیر محسوس شدہ طور پر آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔
    • الیکٹرانک جنگ کا فائدہ: پاکستان نے بھارتی نظاموں کو خلل ڈالنے کے لیے الیکٹرانک جنگ کا استعمال کیا، جس سے گھات لگانے میں مدد ملی، حالانکہ بھارتی حکام نے اس کی تاثیر پر تنازعہ کیا، خاص طور پر یہ دعویٰ کیا کہ ان کے رافیل متاثر نہیں ہوئے۔

    Pakistan shot down India’s Rafale in Operation Sindoor response

  • معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹانے والے پاکستانی جے ایف 17 طیارے  کیلئے اعلیٰ اعزاز

    معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹانے والے پاکستانی جے ایف 17 طیارے کیلئے اعلیٰ اعزاز

    لندن : معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جےایف 17طیارے نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لئے.

    معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے ایئرٹیٹوشو میں اعلیٰ اعزاز حاصل کرلیا۔

    رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ، برطانیہ میں عالمی شہرت یافتہ ایئر شو میں پاکستانی سی 130 کو ٹرافی سے نوازا گیا۔

    جے ایف 17سی بلاک تھری طیارے کو اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی سے نوازا گیا ، ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیئے گئے۔

    جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک نان اسٹاپ ایئر ٹوایئرریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا ، جےایف 17سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔

    عالمی سطح پر اس کامیابی نے پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کو فخر سے ہمکنار کیا ہے اور معتبر فضائی شو میں یہ کامیابی پاک فضائیہ کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔

  • پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی(17 جولائی 2025): پاک فضائیہ کا ایک خصوصی دستہ، جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 اور سی-130 طیاروں کے ساتھ، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو “رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025” میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو 2025 میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے اور یہ عالمی سطح پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران پرواز جے ایف-17 بلاک 3 نے فضائی ایندھن فراہمی کا کامیاب مظاہرہ کیا، جس میں پاک فضائیہ کے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے نے معاونت فراہم کی، یہ مظاہرہ بین الاقوامی سطح پر پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدید اےای ایس اے ریڈار، بی وی آر میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف17عالمی توجہ کا مرکز ہے، پاکستان کا جے ایف-17 اب ثابت شدہ لڑاکا ہے۔

    ایئر شو میں پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے “آئز آن دی اسکائیز” تھیم پر مبنی خصوصی آرٹ ورک کے ساتھ شرکت کی، جس میں تخلیقی ڈیزائن اور رنگوں کے ذریعے قومی جذبے اور فنی مہارت کو اجاگر کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ایئر شوز میں شرکت پاک فضائیہ کے لیے صرف نمائش نہیں بلکہ عالمی شراکت داری، تجربات کے تبادلے اور امن کے فروغ کا بھی ایک ذریعہ ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید، تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار فورس ہے۔

  • پاکستان نے ہمارے جنگی طیارے گرائے،  بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

    پاکستان نے ہمارے جنگی طیارے گرائے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

    جگارتہ : انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے بعد بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار  نے اعتراف کہا پاک فضائیہ نے ہندوستان کے لڑاکا طیارے گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ’پاکستان بھارت فضائی جنگ پر سمینار ہوا ، جہاں بھارتی دفاعی اتاشی نے تسلیم کیا کہ پاک فضائیہ نے رافیل سمیت جنگی طیارے تباہ کیے۔

    کیپٹن شیو کمار نے کہا ہے کہ بھارتی لڑاکا طیاروں کے نقصان کی وجہ یہ تھی کہ سیاسی قیادت نے ایئر فورس کو پاکستانی فوجی تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔

    مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات نےبھارتی فضائیہ کی کارروائیاں محدود کیں، ھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں،مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی۔

    انہوں نے طیاروں کی تعداد سے متعلق نہیں بتایا البتہ یہ ضرور تسلیم کیا کہ انڈین طیارے گرے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی چیف آف ڈیفنس کا پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی کا اعتراف

    اس سے پہلے انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں ایک انٹرویو میں طیارے گرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصل مسئلہ جیٹ طیاروں کےگرنے کا نہیں تھا بلکہ اہم یہ تھا کہ وہ کیوں گرے۔

    خیال رہے پاکستان نے بھارت کے رافیل سمیت 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور دنیا پاکستان کی عسکری مہارت کی معترف ہوگئی تھی۔

  • پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا، چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

    پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا، چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف چینی ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا۔

    چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دفاعی تعاون، خطے کی صورتحال اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیربابرسدھو نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری خطے میں امن واستحکام کی ضامن ہے۔

    پاک فضائیہ کی مشرقی محاذ پر کارکردگی کو چینی سفیرکی جانب سے سراہا گیا، چینی سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کا مقامی ٹیکنالوجی پر انحصار قابل تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت متاثر کن ہے، پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ اور چین کے درمیان دفاعی اشتراک میں وسعت پر اتفاق کیا گیا۔

    چینی سفیر نے پاک فضائیہ کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا اعادہ کیا، پاک فضائیہ اور چین کے درمیان تحقیق، تربیت اور ٹیکنالوجی میں اشتراک جاری ہے، ملاقات میں رابطے اور مشترکہ مشقیں بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

     

  • ‘پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے، وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5 سال لگیں گے’

    ‘پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے، وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5 سال لگیں گے’

    اسلام آباد : ایئرمارشل (ر) نجیب اختر راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے، وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5سال لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) نجیب اخترراجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے1974میں پوکھراں میں ایٹمی دھماکے کیے، ذوالفقاربھٹو نے اس وقت کہا کہ ہم ہزارسال گھاس کھائیں گے لیکن ایٹمی دھماکے کریں گے۔

    نجیب اختر راجہ کا کہنا تھا کہ 1986 میں عبد القدیر خان پاکستان پہنچ چکےتھے،پروگرام شروع کردیاگیاتھا، بھارت نے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملہ کریں گے، اس وقت پاکستان نے بھی جواب دیا کہ آپ نے ایسا کیا تو ہم بھی جواب دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے جہاز ایسے تھے کہ بھارتی پروگرام تباہ کرنے جاتے تو واپس نہیں آسکتے تھے، اس وقت بھی ہمارے پائلٹ تیار تھے کہ جب بھی کال آئی گی بھارتی ایٹمی پروگرام تباہ کردیں گے اور آج کے ہمارے پائلٹ اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چل رہےہیں۔

    ایئرمارشل (ر) نے مزید کہا کہ جنرل ضیاالحق کے جاں بحق ہونے کےبعد غلام اسحاق خان نے پروگرام جاری رکھا، 1988میں پاک فضائیہ نے ایٹمی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت بنانا شروع کی اور 1995میں پاک فضائیہ نے ایٹمی ہتھیاروں کو لےجانے کی صلاحیت حاصل کرلی تھی، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ سے بہت پہلے ایٹمی ہتھیاروں کی لے جانے کی صلاحیت حاصل کی۔

    بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مئی کا مہینہ ہمیشہ بھارت کے لیے برا رہا ہے، موجودہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے، پاکستان نے بھارت کو فضا سمیت ہر میدان میں شرکت دے دی ہے۔

    نجیب اختر نے کہا کہ رافیل بہت اچھا طیارہ ہے لیکن اس کے چلانے والے اچھے نہیں تھے، بھارت رافیل خرید کرسمجھا کہ اب ابھی نندن والی غلطی نہیں ہوگی لیکن پاکستان نے اپنے پائلٹس کی بہترین تربیت کی ہے، پاک فضائیہ آج جہاں کھڑا ہے وہاں بھارت کو پہنچنے کے لیے مزید 5 سال لگیں گے۔

  • پاک فضائیہ کو تیاری کے حساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے،  ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان

    پاک فضائیہ کو تیاری کے حساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے، ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان

    اسلام آباد : ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔

    عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔

    انھوں نے بتایا کہ رافیل کےبعدبھارت کےپاس 150کلومیٹرکی شوٹنگ رینج ہوگئی، ہم نے جے 10 حاصل کیا اور اس کےمیزائل کی رینج 200 کلومیٹرہے، پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے، فرسٹ شوٹ کی صلاحیت جے10اورجے17دونوں کےپاس ہے.

    ایئرمارشل (ر) کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے، فضائی لڑی میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے گرادیے ہیں۔

  • ‘دشمن کو فائدہ ہوجائے گا’: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب

    ‘دشمن کو فائدہ ہوجائے گا’: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب

    بھارتی ایئرمارشل نے جنگ میں ہونے والے نقصانات اور رافیل کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کا ڈھکا چھپا اعتراف کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اے کے بھارتی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر میں رافیل گرنے کی تصدیق کردوں گا تو فائدہ پاکستان کو ہوگا، انھوں نے جنگ میں رافیل کے تباہ ہونے کا اعتراف کیا تاہم سبکی چھپانے کےلیے اس بات کا درست جواب دینے سے گریز کیا۔

    وہ پریس کانفرنس کے دوران کھل کر بولے بھی نہیں کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے ہیں مگر اس بات کا اعتراف بھی کرلیا۔

    آپریشن سندور بھارتی رافیل طیاروں کےلیے ‘دہکتا تندور’ کیسے بنا؟ آڈیو رپورٹ

    بھارت صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیا تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتاسکتے ہیں جس کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ ہمیں ان کا نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان دعویٰ کررہا ہے کہ اس نے ہمارے رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔

    اس کے جواب میں بھارتی ایئرمارشل نے احمقانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس پر کچھ کہوں گا تو یہ پاکستان کےلیے فائدے کی بات ہوگی، ہم جنگ کی صورتحال میں ہیں اور اس میں نقصانات بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ کے دوران کشیدگی میں بھارت کے 3 رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے ہیں جس کی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا نے بھی کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/live-briefing-of-dg-ispr-pakistan-air-force-and-pakistan-navy-officers/

  • پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل

    پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہوگئے، واقعہ 27 فروری 2019 کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور حمکت عملی کا شاندار مظاہرہ تھا۔

    26فروری کو بھارت نے جبہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کادعویٰ کیا تھا، جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27فروری کو پاک فضائیہ نے صبح 9:45پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز کیا۔

    جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16 مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے انہوں نے 6 اہداف کو لاک کیا غیر فوجی اورکیمپوں سے دور کھلی جگہوں پر بم گرائے، بھارتی فضائیہ نے افراتفری میں اپناہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

    پاک فضائیہ نے بہترین حکمتِ عملی اپناتے ہوئے 2بھارتی طیارے مار گرائے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن پیر شاہ گاؤں آزاد کشمیر میں گرا، اس کو مقامی افراد نے پکڑلیا پھر اسے پاک فوج نے اپنی تحویل میں لیا، بعد ازاں پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی ونگ کمانڈر کو رہا کیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پس پردہ اصل حقائق سامنے آگئے، پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور اس کی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا۔ 27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا تاریخ ساز دفاع کیا۔

    پاکستان نے عالمی میڈیا کو جائے وقوعہ پر لے جا کر بھارتی فضائیہ کا عالمی سطح پر بھانڈا پھوڑا، امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فئیر کے علاوہ بھارت کے دفاعی ماہرین اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا دعویٰ مسترد کیا۔ اس موقع پر بھارت کے سابق جرنیل بھی پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا لیکن جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا۔

    بھارتی حکام  نے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا جو آج تک سچ ثابت نہ ہوسکا۔

    یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے طیارے کے تباہ ہونے اور گرفتاری کے بعد علاقے سے متعلق استفسار اور میڈیکل چیک اپ کے دوران کے تاثرات بیان کئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپر سے مجھےدونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں، مجھے دونوں ملک اور سارے لوگ بھی ایک جیسے ہی لگے۔

  • ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی کی شاندار افتتاحی تقریب، پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی کی شاندار افتتاحی تقریب، پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا صدر آصف زرداری مہمان خصوصی تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی ایونٹ کا میلہ سج گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کا شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری تھے۔ ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تزئن و آرائش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    ٹاس کے بعد دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، جس نے شائقین اور کھلاڑیوں کا لہو گرمایا۔ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے بچوں کا ہاتھ تھام کر گراؤنڈ میں انٹری دی۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔ اسٹیڈیم جے ایف تھنڈر 17، ایف سولہ اور شیر دل کی گھن گھرج سے گونج اٹھا۔

    طیاروں نے آسمان پر سبز ہلالی رنگ بکھیرے۔ میچ سے قبل تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضامیں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افتتاحی تقریب میں 2017 میں چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 1987 کے ورلڈ کپ میں اور آخری بار 1996 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور سری لنکا کے اشتراک سے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-winner-teams/