Tag: پاک فضائیہ کی کمانڈ

  • ائیر چیف مارشل  ظہیراحمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    اسلام آباد : ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کو سونپی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئرمارشل ظہیراحمدبابرسدھوکوگارڈآف آنرپیش کیا گیا جبکہ جےایف17تھنڈر طیاروں نےسبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سلامی دی۔

    تقریب میں ایئرمارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سونپی۔

    مجاہد انور خان نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کو بیجز بھی لگائے۔

    خیال رہے ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو پاک فضائیہ کے 23 ویں سربراہ ہیں ، ان کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، انھوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے تعلیم حاصل کی۔

    ظہیر احمد بابر نے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ رہ چکے ہیں۔

    ظہیر احمد بابر اس وقت ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

    ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، انھیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہدانورخان اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے ہیں۔

  • ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    اسلام آباد : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےپاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔

    سہیل امان نے نئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز لگائے۔

    تیئس دسمبر 1962 ء کو جنم لینے والے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دسمبر 1983 ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

    اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ،F-16کی دو ائیر بیسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کامبیٹ کمانڈ سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج فیصل ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔


    مزید پڑھیں : ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سر براہ نامزد


    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز ) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے تھے ، انہوں نے مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے ہیں، ایف- 16 ، ایف -6، ایف ٹی -5 ، ٹی -37 اور ایم ایف آئی-17شامل ہیں۔

    پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء ا امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔