Tag: پاک فضائیہ کے سربراہ

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ائیر چیف نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے افسر کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ہمارے شہداء کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔

    انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کے زخمی اہلکاروں سمیت زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

    مارشل چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے زخمی اہلکاروں کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کا دفاع کیلئے تیار ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے دوران اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف اور 11جوانوں سمیت 51 شہری شہید ہوئے تھے۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کیلئے  ترک آرمڈ فورسز کے ‘لیجن آف میرٹ’ کا  ایوارڈ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کیلئے ترک آرمڈ فورسز کے ‘لیجن آف میرٹ’ کا ایوارڈ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے ترکی کے 04 روزہ سرکاری دورے کے دوران آج ترکی کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

    ائیر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع جناب ہولوسی ایکار اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں کے دوران پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے طرفین کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی، معزز سربراہان نے دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز نے تمغہ پیش کیا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا پہلا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر ایئر چیف مارشل سہیل امان کو مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ دونوں افواج تمام اہم آپریشنل اور انٹر سروسزمعاملات میں متواتر باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھیں گی۔

    چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

    انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی زیرقیادت مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے پاک بحریہ کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھیں گے۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایئر چیف کو اعزازی سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد دونوں سربراہان میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکااللہ نے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی بطور ایئر چیف قابل قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اُسے جدید ترین آلات سے لیس ایئر فورس بنانے میں ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کردار مثالی رہا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا ایڈمرل محمد ذکااللہ اور پاک بحریہ کے مثالی تعاون کا شکریہ اور پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

    وزیراعظم کی ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔

    وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کی خدمات سمیت اب وقت تک حاصل کئے جانے والے اہداف سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی خاطر ایئر فورس کی استعداد بڑھانے کے لئے فنڈز فراہم کرتی رہے گی۔

    وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اور آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو سراہا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں اور کاوشوں کی تعریف کی۔