Tag: پاک فضائیہ

  • ہمیں اپنے جذبۂ حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے: ایئر چیف مارشل مجاہد انور

    ہمیں اپنے جذبۂ حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے: ایئر چیف مارشل مجاہد انور

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت، قومی جذبے اور حب الوطنی کی حفاظت کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ ہمیں آباؤ اجداد کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جذبۂ حب الوطنی اجاگر کرنا ہوگا۔

    [bs-quote quote=”اس دور کے مثبت پہلوؤں سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایئر چیف”][/bs-quote]

    مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن کا عمل ہمارے لیے بہت زیادہ چیلنجز لے کر آیا ہے، ہمیں ان چیلنجز کا جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے مزید کہا کہ اس دور کے مثبت پہلوؤں سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی اقدار کی حفاظت کرنی ہوگی۔

    ایئر چیف نے کہا کہ ترقی کے لیے اخلاقیات، روا داری، بہتر منصوبہ بندی کی خصوصیات اپنانا ہوں گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید استحکام ملے گا: آرمی چیف


    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین 7 کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں دونوں مسلح افواج اور اقوام کو مزید قریب لائیں گی۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا، آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور چینی ایئر فورس کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

  • شاہین – سیون : پاکستان اورچین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

    شاہین – سیون : پاکستان اورچین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

    پاکستان اورچین کی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں پاکستان کے بیس پر شروع ہوگئی ہیں، مشقوں کو شاہین – سیون کا نام دیا گیا ہے، دونوں ممالک باقاعدگی سے ان مشقوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور چین کی مشترکہ فضائی مشق شاہین – 7 پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر آج سے شروع ہوئی ہے۔ اس مشق میں شریک چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔

    پاکستان ائیر فورس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

    پاک فضائیہ اپنی فضائی اور زمینی عملے کی آپریشنل تربیت کے لئے با قاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقوں کا باقاعدہ انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق ’’شاہین -7 ‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین 6 مشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی معاشی ، دفاعی اور معاشرتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

  • پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی تیسری برسی

    پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی تیسری برسی

    کراچی : پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کو جام شہادت نوش کیے تین برس بیت گئے۔

    پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے، مریم مختیار آج بھی اہل وطن کےدلوں میں زندہ ہیں۔

    مریم مختیار 18مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، مریم کے والد کرنل (ر) مختیار احمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے، ایک فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملک و قوم کیلئے کچھ کر دکھانے کی امنگ ان میں بچپن سے ہی موجزن تھی۔

    پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے 6 مئی 2011 میں پاکستان ایئر فورس کو جوائن کیا اور 24 ستمبر 2014 کو ایئر فورس سے گریجوایشن مکمل کی، مریم مختیار 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شریک تھیں۔

    مریم مختیار نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں فائٹر جیٹ پائلٹ کی تربیت حاصل کی۔

    مریم افواج پاکستان کے نظم و ضبط سے بہت متاثر تھی، مریم کہتی تھی کہ مجھے فوج کی وردی بہت متاثر کرتی تھی، اس لیے میں نے پاکستان ایئر فورس جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی، جو معمول کے کاموں سے کچھ ہٹ کر ہو۔

    فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر 2015 کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں اور پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔

    فائٹر پائلٹ مریم مختار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا، جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔

    مریم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں، ان کو تمغۂ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

  • ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے ژوہائی ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ائیر چیف نے اعلیٰ افسران اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ فخر پاکستان جے ایف17تھنڈر طیارے کا مسحور کن فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ژوہائی ایئر شو چین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور اعلیٰ سطح وفود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ائیر چیف نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے قائم کردہ اسٹال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے دستہ سے ملاقات بھی کی۔

    انہوں نے شو میں شریک پاک فضائیہ کے افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس ائیر شو میں شرکت پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔ ائیر چیف نے وہاں پر اسٹیٹک ڈسپلے پر موجود جے۔ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا اور پائلٹ اور گراؤنڈ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی شو میں عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

    اس موقع کی مناسبت سے ائیر چیف نے دنیا بھر سے شرکت کنندہ فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان سے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف نے اپنے ہم منصب پیپلز لبریشن آرمی (ائیر فورس) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لی آنگ سے بھی ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات نے اپنے ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تربیت اور صلاحیت کو بڑھانے کے پروگرامز میں مزید تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، بعدازاں انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود کئی ممالک کی ائیرفور سزکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

  • ایئرمارشل عاصم ظہیرپاک فضائیہ کےنائب سربراہ مقرر

    ایئرمارشل عاصم ظہیرپاک فضائیہ کےنائب سربراہ مقرر

    کراچی : وفاقی حکومت نے ایئرمارشل عاصم ظہیر کو پاکستان ایئر فورس کا نائب سربراہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے نومبر1984میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

    ایئر مارشل عاصم ظہیرنے کیریئرمیں فائٹراسکواڈرن، آپریشنل ایئربیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔

    عاصم ظہیر چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر(فالکن) کے طورپربھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں۔

    ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف ایڈمنسٹریشن کی خدمات سرانجام دے رہے تھے،عاصم ظہیر کامبیٹ کمانڈراسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسٹاف کالج جرمنی سے فارغ التحصیل ہیں۔

    پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ایئر مارشل عاصم ظہیر کوشاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

    یاد رہے کہ رواں سال 19 مارچ کو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالی تھی، سہیل امان نےایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز لگائے تھے۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

    ریاض : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران آج وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ائیر چیف نے سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے سعودی قیادت کا پاکستان اور اُس کی دفاعی افواج کی اعانت پر شکریہ ادا کیا۔

    دونوں معزز شخصیات نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون، علاقائی استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔

    مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

    قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل (اسٹاف )فیاد بن حامد بن رغاد الروالی چیف آف جنرل اسٹاف، سعودی عرب آرمڈ فورسز کے دفتر میں ان سے بھی ملاقات کی۔

    علاوہ ازیں گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا اور دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی عرب کے دورے کے دوران رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر انھیں چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

    [bs-quote quote=”کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور پیشہ ورانہ امور زیرِ بحث آئے۔

    اس اہم ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا اور دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر  گئے تھے جہاں انھوں نے فضا ئیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈر متحدہ عرب امارات فضائیہ سے ملاقات


    یو اے ای دورے کے دوران ایئر چیف مارشل انور خان کو یو اے ای فضا ئیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کا آپریشنل بیس کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کا آپریشنل بیس کا دورہ

    کراچی : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل بیس کا دورہ کیا، انہوں نے ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لے کر فائٹر طیارہ بھی اڑایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فائٹر طیارہ اڑا کر ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔

    بعد ازاں ائیرچیف نے کومبیٹ کریو سے ملاقات کی اور ان کے جذبے اور پیشہ وا رانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

  • پاک فضائیہ کےسربراہ کےلیےترکی کا اعلیٰ ترین لیجن آف میرٹ ایوارڈ کا اعزاز

    پاک فضائیہ کےسربراہ کےلیےترکی کا اعلیٰ ترین لیجن آف میرٹ ایوارڈ کا اعزاز

    کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کو دورہ ترکی کے دوران اعلیٰ ترین ترکی کے اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کیچیکا کیاز نے کیا۔ اس موقع پر ایئرچیف کو ترک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تقریب کے دوران ترکی کے فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کیچیکا کیاز سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرگفتگو کی گئی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں برسوں پرمحیط قابل رشک تعلقات ہیں۔

    ترک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل حسن کیچیکا کیاز نے دونوں ممالک میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک میں باہمی تعاون، دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل عمان فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل عمان فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    مسقط : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عمان کے دورے کے دوران آج مسقط میں رائل عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

    ان کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل عمان فضائیہ کے کمانڈ ر ائیر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ رائل عمان فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    ائیر چیف نے کمانڈر رائل عمان فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں دونوں عظیم ممالک اور اس کی فضائی افواج کے مابین برادرانہ تعلقات پر فخرہے ۔

    انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیاکہ دو نوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔