Tag: پاک فضائیہ

  • پولش ائیرشو : پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر طیارے نے دھوم مچادی

    پولش ائیرشو : پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر طیارے نے دھوم مچادی

    پولینڈ : پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر طیارے نے پولینڈ میں جاری پولش ائیر شو میں دھوم مچادی، طیارے نے شاندار فضائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے شہر رڈوم میں ہونے والے ایئر شو میں قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17تھنڈر نے ملک کا نام روشن کردیا۔

    انٹرنیشنل ایئرشو میں پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر طیارے نے شاندار فضائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائےجس کی حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

    پولینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل ایئرشو میں ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موجود تھے، اس موقع پر ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی اس شو میں شمولیت دنیا میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ ایئر شو میں پاکستان سمیت 22 ممالک کے جنگی جہازوں نے شرکت کی، انٹرنیشنل ایئر شو پولینڈ فضائیہ کے سو سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا ہے۔

  • پاک فضائیہ کے 3 افسران کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

    پاک فضائیہ کے 3 افسران کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

    اسلام آباد: حکومت نے پاک فضائیہ کے 3 افسران کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

    ایئر مارشل سید نعمان علی

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ایئر وائس مارشل سید نعمان علی، ایئر وائس مارشل ظہیر احمد بابر اور ایئر وائس مارشل جواد سعید کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

    ایئر مارشل سید نعمان علی نے اپریل 1986 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

    ایئر مارشل سید نعمان علی ایک تربیت یافتہ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈر اسکول اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔

    ایئر مارشل سید نعمان علی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر آپریشنز، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو چیف آف ایئر اسٹاف، انسپکٹر جنرل ایئر فورس، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) اور چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف 17 کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔

    ایئر مارشل سید نعمان علی کمبیٹ کمانڈر اسکول، ایئر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایئر وار کالج امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ایئر مارشل ظہیراحمد بابر

    ایئر مارشل ظہیراحمد بابر نے اپریل 1986 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

    اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمان کی۔

    وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ )، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس تعینات رہے۔

    اس کے علاوہ وہ وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ایئر مارشل ظہیراحمد بابر کمبیٹ کمانڈر اسکول، ایئر وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔

    پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ایئر مارشل جواد سعید

    ایئر مارشل جواد سعید نے بھی نومبر 1986 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

    اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فائٹر ونگ، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) بھی تعینات رہے ہیں۔

    ایئر مارشل جواد سعید کمبیٹ کمانڈر اسکول، ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،  دونوں پائلٹ شہید

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    پشاور : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے, تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ایف ٹی سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    https://youtu.be/CXhNASxonfI

    واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ اک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انکوائری بورڈ کی تشکیل کا بھی حکم دے دیا گیا ہے، جو اس واقعہ کی وجوہات کا تعین کرے گا۔

    طیارہ تباہ ہونے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب فہیم اڑا رہے تھے جبکہ ان کے ساتھ ٹرینی ہشام تھے۔ طیارے نے والٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کا توازن بگڑ گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کے تعاون سے فورٹ منرو اسپتال کا منصوبہ اہم سنگ میل ہے، شہباز شریف

    پاک فضائیہ کے تعاون سے فورٹ منرو اسپتال کا منصوبہ اہم سنگ میل ہے، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال فورٹ منرو کا منصوبہ اہم سنگ میل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے بھی خطاب کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی مینجمنٹ شان دارہے، پنجاب حکومت نے پاک فضائیہ کے ساتھ ہمیشہ ہرممکن تعاون کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں قائم پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اچھا کام کر رہا ہے، خیال رہے یہ بیس ارب روپے لاگت سے بنایا گیا جدید اسپتال ہے۔

    نیازی صاحب کی وجہ سے اورنج لائن منصوبہ 22 ماہ تاخیر کا شکار ہوا، شہباز شریف


    انھوں نے کہا کہ ہم نے پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کا سامنا کیا، 2010 کے سیلاب میں بھی پاک فضائیہ نے بھرپورتعاون کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اورنج ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح بھی کردیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کی کامیاب آزمائشی سروس سنگ میل ہے، ہم نے عالمی معیار کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیار کی 26 ویں سالگرہ

    پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیار کی 26 ویں سالگرہ

    کراچی : پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی 26 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، مریم مختیار آج بھی اہل وطن کےدلوں میں زندہ ہیں۔

    مریم مختیار 18مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، مریم کے والد کرنل (ر) مختیار احمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے، ایک فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملک و قوم کیلئے کچھ کر دکھانے کی امنگ ان میں بچپن سے ہی موجزن تھی۔

    m7-2

    مریم مختیار نے 6 مئی 2011 میں پاکستان ایئر فورس کو جوائن کیا اور 24 ستمبر 2014 کو ایئر فورس سے گریجوایشن مکمل کی، مریم مختیار 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شریک تھیں۔

    m1-4

    مریم مختیار نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں فائٹر جیٹ پائلٹ کی تربیت حاصل کی۔

    m2-4

    m3-2

    مریم افواج پاکستان کے نظم و ضبط سے بہت متاثر تھی، مریم کہتی تھی کہ مجھے فوج کی وردی بہت متاثر کرتی تھی، اس لیے میں نے پاکستان ایئر فورس جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی، جو معمول کے کاموں سے کچھ ہٹ کر ہو۔

    m11

    فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر 2015 کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں اور پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔

    m6-4

    m12

    مریم مختار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا، جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔

    m4-5

    مریم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں، انکو تمغۂ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

    پاک فضائیہ کی مریم مختیار کی زندگی پر مختصر ڈاکومنٹری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے، پاک فضائیہ کی موذی مرض میں مبتلا بچوں کو بیسز کی سیر کی دعوت

    ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے، پاک فضائیہ کی موذی مرض میں مبتلا بچوں کو بیسز کی سیر کی دعوت

    لاہور :  پاک فضائیہ نے ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پراس موذی مرض میں مبتلا بچوں کو سرگودھا اور لاہور بیس کی سیر کی دعوت دی، بچوں نے فائٹر پائلٹس اور  زمینی عملےکےساتھ وقت گزارنےکی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے تھیلسیمیا ڈے پرموذی مرض میں مبتلا بچوں کو بیسز پرمدعوکیا، موذی مرض میں مبتلابچوں کوسرگودھااورلاہوربیس کی سیرکی دعوت دی گئی، دورے کا انتظام پاک فضائیہ نے سندس فاؤ نڈیشن کے تعاون سے کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کا پی ایف بیس مصحف آمدپراعلیٰ افسران نے پر تپاک استقبال کیا، بچوں کوہسٹری روم لے جایا گیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو کہ اس بیس کے افراد نے رقم کی تھی۔

    بعد ازاں ان بچوں کو بیس کے ٹارمک پہ لے جایا گیا، بچوں نے وہاں جے ایف17تھنڈر،میراج، ایف7لڑاکا طیارے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

    ترجمان کے مطابق تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کی فضائی محافظوں سے ملاقات کرائی گئی، جہاں انھوں نے ان سے پیشہ ورانہ مہ داریوں اور ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ لڑاکاطیاروں کی پروازنے بچوں کی خوشیوں کودوبالاکر دیا۔

    بچوں کےاسی گروپ نے پی اے ایف بیس لاہورکادورہ بھی کیا، بچوں نے ریڈارزاورائیرڈیفنس کے دوسرےآلات دیکھے جبکہ بچوں میں تحائف اورپی اےایف کی یادگاری اشیابھی تقسیم کی گئیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں سالانہ 5 ہزار تھیلیسمیا کا شکار بچوں کی پیدائش


    معصوم بچوں نے پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹس اور زمینی عملے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی بیماری تھیلیسمیا کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان تھیلیسمیا سینٹر کے مطابق پاکستان میں ہر سال 5 ہزار بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جو تھیلیسمیا کا شکار ہوتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    ایئرمارشل ارشد ملک پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    کراچی : ایئرمارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کردیا گیا، انہیں شاندار عسکری خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک12جولائی1962کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے1978میں 76ویں جی ڈی پی کورس میں شمولیت اختیار کی۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے دسمبر1983میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا، ایئرمارشل ارشد ملک کئی تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑا چکے ہیں، ارشد ملک فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ کی کمان کرچکے ہیں۔

    انہوں نے آپریشنل ائیر بیس، ریجنل ائیر کمانڈ کی ذمہ داری بھی نبھائی، اس کے علاوہ ارشد ملک ڈپٹی اور بعد ازاں چیئرمین پی اے سی کامرہ بھی تعینات رہے، ترجمان کے مطابق ایئرمارشل ارشد ملک کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

    یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

    ریاض: سعودی عرب میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق دار الحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں منعقد تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ملٹری بینڈ نے قومی نغموں پر مشتمل خوبصورت دھنیں بکھیریں۔

    سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے قومی سبز ہلالی پرچم کو فضا میں سر بلند کیا تو پاکستانیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت

    کیمونٹی ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں اور آج کے دن ہم قائد اعظم محمدعلی جناح، علامہ اقبال اور دیگر قومی ہیروز کے ہمراہ ان لاکھوں افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا، تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسرزن کی جانب سے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

    یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

    خیال رہے کہ یوم پوکستان کی مناسبت سے دنیا بھر تقریبات منعقد کیے جارہے ہیں جسے پاکستانی بھرپور جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیےاعزازہے، بطورپاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں 40سال کی سروس میرےلیےاعزازہے، یہ میرے لیے قابل فخرہے کہ میں نےایک بہترین فضائیہ کمان کی۔

    ایئر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے، میں اور میرے افسران نے خود سے کچھ وعدہ کیے، بطور پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

    ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، ہمیں اللہ کی مدد اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے لیس کیاجارہاہے۔

    نئے ایئر چیف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجاہدانورخان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کی نے ایئرچیف کو سلامی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سر براہ نامزد

    ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سر براہ نامزد

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سر براہ نامزد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سر براہ نامزد کر دیا، 23 دسمبر 1962کوجنم لینے والے ائیر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔

    ائیر مارشل مجاہد انور خان پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ، ایف -16کی دو ائیر بیسسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔

    ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر سکول ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

    نئے نامزد سربراہ چیف آف دی ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز ) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ائیر مارشل مجاہد انور خان آج کل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس اسٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے ہیں، ایف- 16 ، ایف -6، ایف ٹی -5 ، ٹی -37 اور ایم ایف آئی-17شامل ہیں۔

    پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا جاچکا ہے۔

    خیال رہے کہ ائیر چیف سہیل امان کی مدت ملازمت 18 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔