Tag: پاک فضائیہ

  • پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا، بھائی انجم  منہاس

    پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا، بھائی انجم منہاس

    کراچی : نشان حیدرحاصل کرنے والےکم عمرپائلٹ راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس نے کہا کہ پاک فضائیہ میں جانا راشد منہاس کا خواب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا وطن پر جان قربان کرنے والوں میں نمایاں مقام ہے۔

    بیس اگست 1971 ملک و قوم کی سلامتی کے لیے تاریخ کے پنوں میں پاک فضائیہ کے اس نوجوان نے ملکی دفاع کی ایسی داستان رقم کی جس کی گونج آج بھی ہر فرد کو یاد ہے۔

    راشد منہاس وہ بہادر، دلیر، نوجوان ہیرہ ہے جس نے اپنا گھر سُونا کر اس قوم کو زندہ کردیا۔

    راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا راشد ہمیشہ سے ہی پاک فضائیہ میں جانا چاہتے تھے، انہوں نے ملک کے لیے قربان ہو کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاک فضائیہ کے کم عمر نوجوان راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ کر اپنے وطن کی بقا اور سلامتی کے جان قربان کر کہ ایک مثال قائم کردی۔

  • پاک فضائیہ کی بڑی کامیابی : عراق پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا

    پاک فضائیہ کی بڑی کامیابی : عراق پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ، عراق پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیارے خریدے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عراق پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدے  کے لئے تیار ہے، ذرائع نے بتایا کہ عراق پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے والا چوتھا ملک ہو گا، پاکستان ایئرفورس کو جلد جے ایف17طیاروں کاآرڈربھی ملے۔

    اس کے ساتھ پاکستان عراق کو مزید 12 سپرمشاق تھنڈر طیارے بھی فروخت کرے گا، پاکستان نے عراق کو گزشتہ برس بھی 12 سپرمشاق طیارے فراہم کیے تھے۔

    ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے سپرمشاق طیاروں کی حوالگی تقریب میں شرکت کی تھی۔

    یاد رہے پاکستان میانمار اور نائجیریاکو جے ایف17 تھنڈر طیارے فروخت کر چکا ہے جبکہ پاکستان ، آذربائیجان کے درمیان بھی بلاک تھری طیاروں کی ڈیل طے پا چکی ہے۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے لیفٹیننٹ جنرل (اسپیشل فورسز) احمد داؤد سلمان، جنرل سیکریٹری آف ایم او ڈی، عراق اور لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) شہاب جاہد علی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ہوا بازی کی صنعت میں تربیت اور ترقی پر بنیادی توجہ کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا گیا۔

    عراق کے جنرل سیکرٹری اور عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ کی جدت طرازی اور مقامی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

    ملاقات کے دوران، فضائیہ کے سربراہ نے عراقی فضائیہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جس میں عراقی پائلٹوں کے لیے بنیادی سے لے کر حکمت عملی تک کے جامع تربیتی پروگرام پیش کیے گئے۔

    ائیر چیف نے عراقی معززین کو یقین دلایا کہ پی اے ایف عراقی فضائیہ کو اپنی فضائی طاقت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

    ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کو 12 سپر مشاق تربیتی طیاروں کی حالیہ فراہمی کو نوٹ کیا، جس میں مزید 12 طیاروں کی آئندہ ترسیل کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

    کمانڈروں نے تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا جس میں JF-17 پروگرام بھی شامل ہے جس سے مستقبل قریب میں عراق سے ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    اس موقع پر ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کو 12 سپر مشاق تربیتی طیاروں کی حالیہ فراہمی کو نوٹ کیا، جس میں مزید 12 طیاروں کی آئندہ ترسیل کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

    کمانڈروں نے تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا جس میں JF-17 پروگرام بھی شامل ہے جس سے مستقبل قریب میں عراق سے ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

  • ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول، پاک فضائیہ کی ایک اور تزویراتی کامیابی

    ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول، پاک فضائیہ کی ایک اور تزویراتی کامیابی

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کی جانب سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول ایک اور تزویراتی کامیابی ہے، لڑاکا طیاروں کی شمولیت ناقابل تسخیر دفاع یقینی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خود کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے اہم اقدامات جاری ہے۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول ایک اور تزویراتی کامیابی ہے، ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی شمولیت ناقابل تسخیردفاع یقینی بنائے گی۔

    پاک فضائیہ نے خودکومستحکم ،خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی، ایئرچیف مارشل ظہیر بابرسدھو، کی قیادت میں پاک فضائیہ ‘نیکسٹ جنریشن’ ایئر فورس بنی۔

    پاک فضائیہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، حربی آلات ،انسانی وسائل کی شمولیت عمل میں لائی گئی، پاک فضائیہ سائبر،آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،آئی ٹی شعبوں میں مزید مستحکم ہوگئی۔

    پاک فضائیہ نےجے10سی لڑاکاطیارے،بغیرپائلٹ ڈرونز،فورس ملٹی پلائرز جیسی صلاحیتیں حاصل کیں ، پاک فضائیہ میں جدید دفاعی نظام اور ہائپرسونک میزائلوں جیسی صلاحیتوں سے دفاع مزید مستحکم ہوا ہے۔

  • پاک فضائیہ میں جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون کی شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

    پاک فضائیہ میں جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون کی شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

    اسلام آباد : پاک فضائیہ میں جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور پاک فضائیہ میں پہلے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی شمولیت کی تیاریاں عروج پر ہے۔

    ائیر چیف کے اعلان کے مطابق ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کے حصول کی بنیاد رکھی جاچکی ہے، ذرائع نے بتایا کہ پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ جے تھرٹی ون جلد مستقبل قریب میں بیڑے میں شامل ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ چین سے جے تھرٹی ون کے حصول کے لئے تیاریاں کر رہا ہے، پاکستان امریکا کے سوا کسی دوسرے ملک سے اسٹیلتھ فائٹر خریدنے والا پہلا ملک ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جے تھرٹی ون کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا اعلان سن کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں ہیں ، پاکستان اورچین جےایف سیونٹین تھنڈر جیسے شاندار جوائنٹ وینچرکی کامیاب مثال بھی رکھتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جےتھرٹی ون کو تربیت یافتہ پائلٹس مستقبل میں پاکستان میں لینڈنگ کرواتے دکھائی دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کے حصول کے لئے عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جے تھرٹی ون کی پی اےایف میں شمولیت کئی برس پر محیط عمل نہیں ہو گا۔

    پاکستان اور ترکی کا ٹی ایف ایکس پروجیکٹ اپنی طےشدہ ٹائم لائن کےقریب ہے، بھارت کی ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کےحصول کی باتیں ابھی صرف باتوں تک محدود ہیں۔

    امریکاکو خوش کرنے کیلئےبھارت نےروس کو ففتھ جین جیٹ منصوبے پر سرخ جھنڈی دکھائی، بھارت ابھی تک تیجس کو ٹھیک سےنہیں بناپایا تو ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کاتو سوچنا بھی محال ہے۔

    ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن پر برتری کے وژن کی بدولت پاک فضائیہ آگےبڑھناچاہ رہی ہے، ٹی ایف ایکس پروجیکٹ سےپاکستان کو طیارہ سازی کےمیدان میں انمول تجربہ اور صلاحیت ملے گی ،ٹی ایف ایکس پروجیکٹ مستقبل قریب میں مکمل طور پر میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کی بنیاد بنے گا۔

    روس کے ساتھ سخوئی ففٹی سیون پروجیکٹ سے بھی بھارت بھاگ چکا ہے، روس مان بھی جائے تویوکرین جنگ کی بدولت وہ بھارت کوفوری ففتھ جنریشن طیارہ دینےکی پوزیشن میں نہیں ، تیجس کےپہلے ورژن کے فلاپ کے بعد بھارتی وایوسینا شدت سےتیجس ایم کےٹو کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے، بھارت کا ایڈوانسڈ میڈئیم کومبیٹ ائیرکرافٹ ابھی تک صرف ڈرائنگ بورڈ پر ہے۔

  • پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش

    پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش

    دبئی : پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش کی گئی ، جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی اور جدت کی اعلیٰ مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سپر مشاق اورجے ایف17 تھنڈربلاک 3 طیاروں نے دبئی ایئرشو میں شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 طیارےکی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش کی گئی ، طیارہ پاک فضائیہ کی جدت کے حصول،ہوابازی کی صنعت میں بہترین کارکردگی کے عزم کا عکاس ہے۔

    دبئی ایئرشو میں طیارے کی شرکت پاک فضائیہ کاایوی ایشن کے میدان میں اہم سنگ میل ہے ، جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی اور جدت کی اعلیٰ مثال ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ یہ طیارہ جدید ترین ایویانکس،اعلیٰ ترین ہتھیاروں اوربہترین الیکٹرونک جنگی نظام سےلیس ہے اور منفرد خصوصیات،وسیع رینج اوربھرپور جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

    ترجمان کے مطابق دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل سپر مشاق طیارےکی نمائش بھی جاری ہے ، سپر مشاق طیارہ اپنی غیرمعمولی تربیتی صلاحیتوں اور استعداد کے لیئے جانا جاتا ہے۔

    سپر مشاق نےشاندار کارکردگی کی بدولت بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ، پاک فضائیہ کی دبئی ایئرشو میں شرکت بین الاقوامی تعاون کوتقویت دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

  • پاکستان میں خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقیں ‘انڈس شیلڈ 2023’ جاری

    پاکستان میں خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقیں ‘انڈس شیلڈ 2023’ جاری

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقیں ‘انڈس شیلڈ2023’ جاری ہے، جو پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 جاری ہے، پاک فضائیہ جدید فضائی جنگی حکمت عملیوں کو فروغ دیکر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈس شیلڈ بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہیں اور ملک کی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مشق میں دنیا کی صف اول کی فضائی افواج کے پائلٹس سمیت گراؤنڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔

    پاک فضائیہ کے مطابق انڈس شیلڈ فضائی افواج کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئےپلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج شریک ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مشق کے ذریعے تکنیکی ترقی، جدت کے فروغ، فضائی جنگ کی حکمت عملیوں کو جانچنے کے کردارمیں توثیق ہوگی جبکہ عصر حاضر کے فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کی بھی توثیق ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ انڈس شیلڈ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے شریک ممالک کے باہمی شراکت داری کے عزم کا ثبوت ہے، فضائی مشق خطرات کے پیش نظر فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کا احاطہ کرے گی۔

    مشق انڈس شیلڈ کے باعث بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کرائی ، مشق شریک ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق مشق مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے گی، انڈس شیلڈ پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی فضائی مشق کا آغاز

    پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی فضائی مشق کا آغاز

    پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر سہ ملکی فضائی مشق ’’انڈس شیلڈ‘‘ 2023 کا آغاز ہوگیا، تین برادر اسلامی ممالک فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ’’انڈس شیلڈ‘‘ 2023 کی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ہوئی۔ تین برادراسلامی ممالک کی فضائی مشق پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی مشق ہے۔ پاک فضائیہ کا ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس مشق ’’انڈس شیلڈ‘‘ کی میزبانی کررہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ میزبان پاک فضائیہ کےساتھ ترکیہ اورسعودی عرب کی فضائی افواج بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیارےانڈس شیلڈ میں جوہر دکھائیں گے۔

    ترکیہ اور سعودی شاہی فضائیہ کے طیارے بھی انڈس شیلڈ کا حصہ ہیں۔ 2 ہفتے پر محیط مشقوں میں فضائی قوت کی تمام جہتوں پر توجہ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں مشترکہ کارروائیوں، تکنیکی استعداد کار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ انڈس شیلڈ میں لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملہ شریک ہے۔

    پاک فضائیہ نئے چیلنجز کا مقابلہ اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔

  • پاک فضائیہ کی مشق ‘انڈس شیلڈ’ کے انعقاد کی تیاریاں

    پاک فضائیہ کی مشق ‘انڈس شیلڈ’ کے انعقاد کی تیاریاں

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کی مشق انڈس شیلڈ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہے ، ائیرپاور سینٹر آف ایکسیلنس کی مشقیں اکتوبر میں منعقد ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ائیر پاورسینٹرآف ایکسیلنس جلد بین الاقوامی فضائی مشق کا انعقاد کرے گا، ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی مشق "انڈس شیلڈ” میں دوست ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی اور میزبان پاک فضائیہ کےساتھ ترکی اورسعودی عرب کی فضائی افواج بھی حصہ لیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کےفور پوائنٹ فائیو اومنی رول فائٹرز جےٹین سی اور جے ایف17جوہر دکھائیں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور سعودی شاہی فضائیہ کے ایف 15بھی انڈس شیلڈکاحصہ ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انڈس شیلڈ مشقیں اکتوبر کے اوائل میں منعقد کی جائیں گی، ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے تحت مشقوں میں فضائی قوت کی تمام جہتوں پر توجہ دی جائے گی اور مشترکہ کارروائیوں اور تکنیکی استعداد کارسمیت متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

    پاک فضائیہ نےحال ہی میں شاہین 10 اور برائٹ اسٹار 2023 مشقوں میں شرکت کی ہے، پاک فضائیہ کی انڈس شیلڈکی میزبانی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینےکی جانب اہم سنگ میل ہے۔

    انڈس شیلڈ میں لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈعملہ بھی شرکت کرے گا، فضائی بیڑے میں نئے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور بین الاقوامی مشقوں میں شرکت قابل فخر کامیابی ہے۔

    پاک فضائیہ نئے چیلنجز کا مقابلہ اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کوفروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔

    شاہین 10 اور برائٹ اسٹارمشقیں بھی پاک فضائیہ کےآپریشنل تجربات کے فروغ میں انمول موقع ثابت ہوئیں اور پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت،بین الاقوامی اتحاد کےفروغ اور باہمی تعاون میں امن کے قیام کےمشن پر کاربند ہے۔

  • 7 ستمبر، بھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی

    7 ستمبر، بھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی

    7 ستمبر پاکستان کے دفاع کی وہ یاد گار تاریخی دن ہے جب پاکستان پر حملہ آور بھارت کے 31 جنگی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 تک پہنچ گئی۔

    یہی وہ دن تھا جب بھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی، تاہم بھارتی ترجمان کو اعتراف کرنا پڑا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروزپور پر حملہ ناکام رہا ہے، ترجمان نے کہا بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

    اس دن صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔

    ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاک فوج کے کمانڈر انچیف جنرل موسیٰ نے حال ہی ریٹائر ہونے والے افسران اور سپاہیوں کو ڈیوٹی پر حاضرہونے کا حکم دیا۔

    گورنر پنجاب ملک امیر محمد خان نے کہا کہ فتح ہمارا مقدر ہے، عبدالمنعم خان گورنر مشرقی پاکستان نے بھارت کو دھمکی دی ’’مشرقی پاکستان میں جارحیت پر بھارت کو بد ترین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘‘

    پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل اے آر خان نے بحری افواج کے نام پیغام میں کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں، پاکستان نیول شپس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان کو 7 ستمبر شام 6 بجے پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیا گیا۔

    میجر جنرل اختر حسین کو کشمیر میں جوڑیاں سیکٹر میں شان دار بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلال جرأت سے نوازا گیا، صدر ایوب خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل یوتھانٹ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کیے وعدے پورے کیے جائیں، پاکستان نے سکھ برادری کو یقین دہانی کروائی کہ مقدس مقامات کی حرمت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

  • پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت

    پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں، فضائی مشق برائٹ اسٹار 2 ہفتوں تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ اسٹار 2023” کا آغاز ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

    پاک فضائیہ نے کہا کہ برائٹ اسٹار مشق ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے، 1995 کے بعد مختلف ممالک کو مشق میں شرکت کیلئے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، برائٹ سٹار سب سے بڑی اور پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے۔

    مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، مشق حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    ترجمان کے مطابق فضائی مشق برائٹ اسٹار 2 ہفتوں تک جاری رہے گی، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے، اس کے علاوہ پاکستان، امریکا، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت 34 ممالک حصہ لیں گے۔

    فضائی مشق برائٹ اسٹار مستقبل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کو یقینی بنائے گی۔