Tag: پاک فضائیہ

  • وزیراعظم کل اہمیت کے حامل 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے

    وزیراعظم کل اہمیت کے حامل 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل اقتصادی، دفاعی، تذویراتی اہمیت کے حامل 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق کل پاک فضائیہ کے زیر انتظام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا جائے گا اس پارک سے ادارہ ہوابازی، خلا، آئی ٹی، سائبر شعبوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی، جدت کو پروان چڑھائے گا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنالوجی پارک صنعتی شعبے، تعلیمی اداروں، حکومتی کاوشوں کو منسلک، مشترکہ امور کو وسعت دے گا جہاں کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، فنٹیک، ریڈار، وائرلیس، کمیونیکیشن، سیمولیٹرز پر کام کیا جائیگا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی چھتری تلے کئی اہم ادارے بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، ابھرتے نظام، ٹیکنالوجی کے ادارے شامل ہیں، ٹیکنالوجی پارک، سائبر سیکیورٹی، ایوی ایشن اکیڈمی جیسے ادارے عالمی معیار کے تربیتی مراکز بن سکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے زیر استعمال ترکیہ ساختہ ڈرونز کی مرمت، دیکھ بھال کے مرکز کا بھی افتتاح کرینگے، ترکیہ کے تعاون سے مرکز جاسوس، نگران، لڑاکا ڈرون طیاروں کی مرمت، جانچ، دیکھ بھال میں معاون ہوگا۔

     ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکز کے قیام سے ترکیہ ساختہ اکنجی، ٹی بی 2 سمیت دیگر لڑاکا، نگران ڈرونز کو ہمہ وقت آپریشنل رکھا جاسکے گا۔

  • عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا سیفٹی پیغام

    عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا سیفٹی پیغام

    کراچی: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے سیفٹی پیغام جاری کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے عیدالاضحی کے موقع پر فلائٹ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام الناس کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ غیر متعین جگہوں پر پھینکی جانیوالی آلائشیں پرندوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں، پرندے جہازوں، ،قیمتی کی جانوں کےضیاع کا باعث بنتے ہیں۔

     ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ جانوروں کی باقیات مخصوص  جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دباد دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

    یاد رہے 29 جون کو ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

  • رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار

    رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار

    رسالپور : پاک فضائیہ کے تازہ دم کیڈٹس ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئے، وزیراعظم شہبازشریف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیج لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہین جھپٹنے،پلٹنے اور پلٹ کر جھپٹنے کو تیار ہیں ، پاک فضائیہ کے نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں ہوئی۔

    گریجویشن پریڈ کی پروقارتقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر سیاسی اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی، پاک فضائیہ کےدستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈزآف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

    ایک سوسینتالیس جی ڈی پائلٹس، تیرانوے انجینئرنگ اورایک سو تین ائیر ڈیفنس کیڈٹس سمیت مختلف کورسز کے کیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کرلی۔

    مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ کیڈٹس کو بیج لگائے جبکہ بہترین کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

    پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی مہارت، نظم وضبط عزم وحوصلے کے جوہر دکھائے تو حاضرین داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

  • آج سے 64 سال پہلے پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا، جو وہ نہ بھلا سکا

    آج سے 64 سال پہلے پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا، جو وہ نہ بھلا سکا

    راولپنڈی : بھارتی کینبرا آر پی 57 طیارہ گرانے کے 64 سال مکمل ہوگئے ، 10 اپریل 1959ء کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی کینبرا کو روک کر مار گرایا اور دونوں بھارتی پائلٹس کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 10 اپریل 1959 تاریخ میں سنہرے الفاظ میں درج ہے ، جب پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو سبق سکھایا تھا۔

    بھارتی فضائیہ کے کینبرا سیریل IP-988 کے نمبر 106 سکواڈرن کا کینبراآر پی 57 طیارہ پنجاب میں تصویری جاسوسی کے مشن پر تھا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا تھا۔

    جب اسکواڈرن لیڈر نصیر بٹ اور فلائیٹ لیفٹیننٹ محمد یونس نے دشمن کے طیارے کو روکا اور فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس نے 50 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    پاکستان ایئر فورس کی بھارتی فضائیہ کے خلاف یہ پہلی فضائی فتح تھی، بھارتی سکواڈرن لیڈر جگدیش چندر سین گپتا اور فلائیٹ لیفٹیننٹ ستیندر ناتھ رامپال گرفتار ہوئے۔

    جنہوں نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مشن کی تاریخ کے طور پر 10 اپریل کا انتخاب یہ سوچ کر کیا تھا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹ عید کی نماز میں مصروف ہوں گے۔

    فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ستارہ جرات سے نوازا گیا، یہ تاریخی واقعہ پاک فضائیہ کے فضائی عملے کی بھرپور تاریخ اور قابلیت کا مظہر ہے، جس میں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں انتہائی بہادری اور پیشہ وارانہ کردار ادا کیا۔

  • پاک فضائیہ کے دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں

    پاک فضائیہ کے دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے دستے نے مزاراقبال پرگارڈ ڈیوٹیزسنبھال لیں جبکہ پاک فضائیہ کے تمام بیسز اور تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام بیسز ،تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایاگیا، تقریبات کاآغازپاکستان،عالم اسلام کی یکجہتی،ترقی وخوشحالی کیلئےدعاؤں سےکیاگیا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کےچاق و چوبند دستےنےمزاراقبال پرستلج رینجرزکی جگہ گارڈڈیوٹیزسنبھال لیں ، ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اےایف ایئرمین اکیڈمی،کورنگی کریک نے مزاراقبال پر حاضری دی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ایئروائس مارشل نےسربراہ پاک فضائیہ،ایئرمین اورسویلینزکی جانب سےمزاراقبال پرپھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر بیس کمانڈرپی اےایف بیس لاہورایئرکموڈورتنویراحمدبھی گارڈزکی تعیناتی پرموجود تھے۔

  • پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل

    پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل

    اسلام آباد : پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل ہوگئے، سی 130 ہرکولیس کی پہلی اڑان اسکواڈرن لیڈر محمود چنارا کی قیادت میں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل ہوگئے، 60 سال قبل 16 مارچ 1963 کو پاک فضائیہ کے پہلے سی 130ہرکولیس طیارے نے اڑان بھری تھی۔

    سی130ہرکولیس کی پہلی اڑان اسکواڈرن لیڈرمحمودچناراکی قیادت میں کی گئی ، سی130 ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ طیارہ قابل اعتمادی کی وجہ سے پی اے ایف کا ورک ہارس سمجھا جاتا ہے۔

    پاکستان ایئر فورس نے بدلتے آپریشنل تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے سی 130 بیڑےکوجدیدبنایا ، ہوائی جہاز مختصر اور ناہموار رن ویز سے کام کر سکتا ہے۔

    سی 130 طیارے دور دراز اور مشکل مقامات پراستعمال کےلئےمثالی ٹرانسپورٹ ہیں اور بڑی تعداد میں سامان اور عملے کو تیزی سے لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

    پی اے ایف کا سی 130 بیڑہ سامان کی نقل وحمل، پیراٹروپنگ،پیراڈراپ اورطبی انخلا کے مشن انجام دیتا ہے۔

    پاکستان ایئرفورس کےسی 130بیڑے نے 1965اور1971کی جنگوں کےدوران اہم کرداراداکیا اور 28 مئی 1998 کو جوہری آلات سمیت متعلقہ سامان ٹیسٹ سائٹ تک پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    سی130کاہوائی عملہ آپریشنزالمیزان، راہ راست،راہ نجات اورضرب عضب کےدوران کامیاب مشنزانجام دینےکی تاریخ رکھتا ہے۔

  • پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لیکر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لیکر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ کےشہر ادانہ پہنچ گیا، طیارے میں متاثرہ ترک بھائیوں کیلئے16.5 ٹن امدادی سامان موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ کےشہر ادانہ پہنچ گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ طیارہ پی اے ایف بیس لاہورسے خیمےو دیگر اشیا لیکر ترکیہ ادانہ پہنچا، طیارہ متاثرہ ترک بھائیوں کیلئے16.5 ٹن امدادی سامان لیکر پہنچا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ پاکستانی سفارتخانےسےملکرپھنسےپاکستانیوں کوواپس لانےکی کوشش کر رہی ہے، 8 پاکستانیوں کو آئی ایل78طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی سامان کی بڑی کھیپ ترکیہ روانہ کی تھی، ترکیہ کے فوجی طیارہ کے زریعے امدادی سامان روانہ ہوا ، جس میں سردی سے بچاؤ کے خیمے اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

    مجموعی طور پر 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا گیا ، 12 ٹن امدادی سامان پی آئی اے جہاز سے لاہور سےترکیہ پہلےہی روانہ ہوچکا ہے۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

    مردان : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم حادثےمیں طیارےکے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کےقریب حادثے کا شکار ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی تایم حادثےمیں طیارےکے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننےکے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔

  • پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ  پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا، امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کادوسراسی130طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پردوسراسی 130طیارہ لاہورسےروانہ ہواتھا،امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

    طیارہ زلزلہ متاثرین کیلئے 18634 پاوٴنڈز امدادی سامان لےکرترکیہ پہنچا،پاک فضائیہ پھنسےہوئےپاکستانی طلباکووطن واپس لانےکی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم لے کر ترکیہ کے ادانہ ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔

    اک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ عوام کی جانب سے متاثرہ ترک بھائیوں کیلئےامداد لیکر پہنچا ہے،پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

  • پاک فضائیہ کا سی 130 ہرکولیس طیارہ  ترکیہ پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا سی 130 ہرکولیس طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

    انقرہ : پاکستان فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم لے کر ترکیہ کے ادانہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مصیبت میں گھرے ترک بھائیوں کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاک فضائیہ کا سی130 ہرکولیس طیارہ ترکیہ پہنچ گیا ہے، طیارہ نورخان بیس سے سرچ اینڈ ریسکیوٹیم اور کمبل لیکر ترکیہ کے ادانہ ایئر پورٹ پر پہنچا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ عوام کی جانب سے متاثرہ ترک بھائیوں کیلئےامداد لیکر پہنچا ہے،پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیم صبح 7 بجے پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوئی ، پاکستان ریسکیو 1122 کی ٹیم زلزلہ زدہ ترکی پہنچ گئی ہے ، ترکیہ پہنچنےوالی ریسکیوٹیم 52 ارکان پر مشتمل ہے۔

    ریسکیوٹیم کی سربراہی ڈی جی ریسکیو1122 سروس کر رہے ہیں ، اسی پرواز میں حکومت پاکستان کی جانب سے کارگو ایڈ بھی بھیجی گئی۔

    ٹینٹس اور کمبل کی پیکنگ مکمل ہوتے ہی دوسرا سی 130 طیارہ روانہ ہوگا ، ترکیہ کیلئے پاکستان ائیرفورس دوسرا سی 130 بھی آج ہی لاہور سے روانہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے زلزلے کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک امداد ،ریسکیو ٹیمیں ترکیہ اور شام بھیج رہے ہیں۔