Tag: پاک فضائیہ

  • آئیڈیاز 2022: پاک فضائیہ  کے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    آئیڈیاز 2022: پاک فضائیہ کے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی : پاک فضائیہ کے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے آئیڈیاز 2022 میں کامیابی کے جھنڈےگاڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے کامیابی کے جھنڈےگاڑ دیے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ اسٹال کو انعام سے نوازا گیا ، انعام سب سے زیادہ سجایا گیا اسٹال ہونے پر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پاک فضائیہ کی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے پروجیکٹ نےآئیڈیازمیں مہمانوں اورغیر ملکی معززین سےخوب داد وصول کی۔

    سربراہ پاک فضائیہ کے ازخود اقدامات کی بدولت منصوبہ ریکارڈوقت میں مکمل کیاگیا، منصوبہ تحقیق،جدت کیلئے ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

    پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز میں شامل 64ممالک کے285 وفودبین الاقوامی اہمیت کی عکاسی کرتےہیں، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی کامیابی سنگ میل کیجانب سفرکا آغاز ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا پاک فضائیہ کے قومی سطح کےمنصوبوں کومہمانوں سےمتعارف کرانےکاموقع فراہم کیا، نمائش نےغیرملکی دوطرفہ دفاعی تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

  • آئیڈیاز 2022 : پاک فضائیہ کا پویلین آخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا

    آئیڈیاز 2022 : پاک فضائیہ کا پویلین آخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا

    کراچی : پاک فضائیہ کا پویلین آئیڈیاز 2022 کے آخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا، جے ایف 17 تھنڈر، سپرمشاق اور ٹرینرائیرکرافٹ کی نمائش کی بدولت پویلین نمایاں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کاپویلین آئیڈیاز 2022 کےآخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن آج کراچی ایکسپوسینٹرمیں اختتام پذیرہوگا، نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک سب سے زیادہ سراہا جانے والاپراجیکٹ بن گیا۔

    سربراہ پاک فضائیہ کے ویژن اقدامات کی بدولت پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ، جے ایف17تھنڈر،سپرمشاق ٹرینرائیرکرافٹ کی نمائش کی بدولت پاک فضائیہ کا پویلین نمایاں رہا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک کے وفود ،فوجی حکام کیجانب سےمقامی تیارکردہ طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مایا ناز میراج طیاروں نے کراچی سی ویوپردلکش فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کی ایئربورن ٹیم نے سی130 ہرکولیس سے پیرا ٹروپنگ شو کا بھی مظاہرہ کیا۔

    پاک فضائیہ نے ایئرشو میں روایتی اورمنفردانداز میں قوم کو سلام پیش کیا ، اس موقع پر پنڈال میں پرجوش ہجوم نےپاک فضائیہ کے ایئرکریو کی شاندار کارکردگی پر داد دی۔

  • یومِ دفاع : پاک فضائیہ کا وطن عزیز کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

    یومِ دفاع : پاک فضائیہ کا وطن عزیز کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کےغازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک ترانہ جاری کردیا۔

    ترانے میں وطن عزیز کے ان غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

    نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    دوسری جانب چھ ستمبر 1965 کے تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے مختصر دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی ہے۔

    جس میں پاک فضاؤں کے دفاع کے عظیم فریضے کو ادا کرنے والے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ، دستاویزی فلم میں چھ ستمبر کے دن لڑے جانے والے فضائ معرکے کا احوال بیان کیا گیا۔

  • پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرأت و بہادری پر مختصردستاویزی فلم جاری

    پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرأت و بہادری پر مختصردستاویزی فلم جاری

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرأت و بہادری پر یوم دفاع کی مناسبت سے مختصردستاویزی فلم جاری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مختصردستاویزی فلم میں ائیر فورس کے سپوتوں کی جرأت و بہادری پر روشنی ڈالی گئی ہے اور یکم ستمبر1965 کے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

    خیال رہے پاک فضائیہ نے 6 ستمبرکو بھارت کے فضائی اڈوں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ پر بھر پور انداز میں حملے کیے۔ پٹھان کوٹ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 10 طیارے تباہ کیے اور متعدد کو نقصان پہنچایا۔

    1965ء کی 17 روزہ جنگ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 35 طیاروں کو فضا اور 43 کو زمین پر تباہ کیا جبکہ 32 بھارتی طیاروں کو طیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔ اس طرح مجمو عی طورپر بھارت کے 110 طیارے تباہ ہو ئے۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    اسلام آباد: سیلاب سے متاثر صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فضائیہ کا آپریشن جاری ہے، متاثرین میں کھانا، پانی اور ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں پاک فضائیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ہالا، مٹیاری، تلہار، ماچھی، بولانی، لاشاری، چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سائیں داد، بلو اور جھل مگسی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے، راشن پیکٹ، پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

    ترجما کے مطابق شمالی زون کے پی میں پی اے ایف کے بیسز قوم کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں، پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے 721 مریضوں کو مفت طبی امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

    کراچی: پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثر جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرین میں پکا ہوا کھانا، ادویات اور خیمے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، اتھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کی جارہی ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 3 ہزار 90 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، 7 ہزار 443 پاؤنڈز ادویات، 930 خیمے اور 5 ہزار 153 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے ضلع راجن پور میں 114 مریضوں کا علاج کیا۔

    ترجمان کے مطابق ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے 17 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

  • ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

    ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

    اسلام ٓباد : ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (پاک فضائیہ) تعینات کردیا گیا ہے۔

    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ فائٹر اسکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کر چکے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ اورنگزیب احمد ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف بھی تعینات رہے۔

    پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ایئرآفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ماسٹرزکیا اور نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

    ترجمان کے مطابق ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کو شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

  • پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کو 51 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش

    پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کو 51 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش

    کراچی : پاک فضائیہ نے راشد منہاس شہید کو 51 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دستاویزی فلم جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے راشد منہاس شہید کو 51 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے بہادرسپوت،اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشان حیدرپانےوالےکمسن ترین پائلٹ آفیسرراشدمنہاس شہید سے متعلق دستاویزی فلم جاری کی۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ 17 فروری 1951 کو پیدا ہونے والے راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جس کے بعد انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلئے ماڑی پور(مسرور)میں واقع نمبر2اسکواڈرن میں تعینات کیاگیا۔

    پاک فضائیہ کے مطابق 20اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔

    ترجمان نے کہا کہ اس دن راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹرپائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کےناپاک عزائم کوخاک میں ملا دیا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسٹرکٹرنے ان کے ٹی33 تربیتی طیارےکو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کی لیکن راشد منہاس نے جہاز کا کنٹرول واپس لینے کی بھرپور جدوجہد کی اور ملکی سرحد عبور کرنے سے پہلے جہاز کو زمین بوس کردیا۔

    ترجمان نے کہا کہ بہادر سپوت نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقارپرآنچ تک نہیں آنے دی، راشد منہاس کی عظیم قربانی اورناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزازنشان حیدر عطا کیا۔

  • پاک فضائیہ کے بیڑے میں جدید لڑاکا طیارے جے 10سی کی شمولیت ، فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

    پاک فضائیہ کے بیڑے میں جدید لڑاکا طیارے جے 10سی کی شمولیت ، فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے بیڑے میں جدید لڑاکا طیارہ جے ٹین سی شامل کرلیا گیا، اس موقع پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، جے ٹین سی طیارہ فضا سے زمین اورسمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کامرہ ایئربیس پر پاک فضائیہ میں لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی شمولیت کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، تقریب میں وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت پاکستان میں چین کے سفیر بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد لڑاکا طیاروں میراج ،جے ایف سولہ اور جے ایف سترہ نے فلائی پاسٹ کاشاندارمظاہرہ کیا، شیردل طیاروں نے شاندار فورمیشن سے سبزہلالی پرچم کے رنگ آسمان پربکھیرے۔

    تقریب میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جےٹین سی کی گرجدار آمد سے حاضرین دنگ رہ گئے، جے ٹین سی طیارہ فضا سے زمین اورسمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے ‘ویگرس ڈریگن’ بھی کہا جاتا ہے۔

    جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے اور بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    دوسری جانب پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے فضائی بیڑے میں جے۔10 سی جہازوں کی شمولیت کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردی ہے ، جس میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

    نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے۔

    مزید برآں ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • 1971 کی جنگ کے ہیرو  فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید کو پاک فضائیہ کا زبردست خراج عقیدت پیش

    1971 کی جنگ کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید کو پاک فضائیہ کا زبردست خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید کے جنگی کارناموں پر مبنی دستاویزی فلم جاری کرتےہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے 71 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پاک فضائیہ نے انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو فلائٹ لیفٹیننٹ غلام مرتضیٰ شہید اور جاویداقبال کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کردی۔

    ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے ان جانباز بیٹوں کے ولولہ انگیز اور بےخوف جنگی کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے، جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔