Tag: پاک فضائیہ

  • 27فروری کا تاریخ ساز دن ،  پاک فضائیہ کا  سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو

    27فروری کا تاریخ ساز دن ، پاک فضائیہ کا سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو

    کراچی : پاک فضائیہ کی جانب سے آج سی ویو کراچی پرشاندارایئرشوہوگا، ایئر شو میں ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے پرفارم کریں گے جبکہ شیردل ٹیم لہوگرمانےوالےکرتب دکھائے گی۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے ستائیس فروری کایادگاردن شایان شان طریقے سےمنانےکیلئے آج سی ویو کراچی پرشاندارایئرشوہوگا، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو  گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔

    گذشتہ روز پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی تھی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔

    ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا اور ائروبیٹس کے دوران فضاءمیں رنگ بکھیرے دیے تھے۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا تھا ، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یاد رہے 27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے۔

    بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا تھا ۔

  • 27 فروری کا دن ، پاک فضائیہ کا کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان

    27 فروری کا دن ، پاک فضائیہ کا کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : پاک فضائیہ کی جانب سے 27 فروری کو کراچی سی ویو پر ایئر شو منعقد کیا جائے گا، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ اور پاکستان کیلئے درخشاں باب کی مانند ہے ، اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دن کو شایان شان طریقےسے منانے کیلئے سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو منعقدکیاجارہاہے، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔

    ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا۔

    گذشتہ روز پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا تھا ، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری، ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے  27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    شورکوٹ : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا ، تاہم واقعےکی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا ، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور زمین پرجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کامیراج طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واقعےکی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا۔

    مزید پڑھیں : میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    یاد رہے 7 جنوری کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھے۔

    گذشتہ سال بھی پاک فضائیہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گرکرتباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ شہیدہوگیا تھا۔

    اس سے قبل جون 2018 میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

  • ترک مسلح افواج کے کمانڈر کی پاک بحریہ و فضائیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں

    ترک مسلح افواج کے کمانڈر کی پاک بحریہ و فضائیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں

    اسلام آباد: ترکی کے مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاسر گلر پاکستان کے دورے پر ہیں، یہاں انہوں نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قائم مقام نیول چیف وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے ترک کمانڈر کا استقبال کیا۔

    ترک مسلح افواج کے کمانڈر کی آمد پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے بھی تعارف کروایا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ترک کمانڈر نے وائس ایڈمرل فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی امور پر بات چیت کی گئی۔ ترک کمانڈر کو کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    بعد ازاں ترک کمانڈر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

    ترجمان فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے ترک کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جنرل یاسر گلر نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    ایئر چیف نے پاکستان اور ترکی میں موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • پاک فضائیہ کے اہل کاروں کی مہارت سے متاثر ہوا ہوں: صدر عارف علوی

    پاک فضائیہ کے اہل کاروں کی مہارت سے متاثر ہوا ہوں: صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی فضائی سرحدوں کی نگرانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے، میں فضائیہ کے اہل کاروں کی مہارت اور صلاحیت سے متاثر ہوا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت پاک فضائیہ کی سونمیانی فائرنگ رینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ ملکی دفاع، سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتا ہے،ہماری مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا پیشہ ورانہ قابلیت، مہارت اور بہادری میں پاک فضائیہ کا مقابلہ نہیں، کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کے قیام کے منصوبے کو سراہتا ہوں، پاک فضائیہ کے جوان پائلٹس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، خطے کے کئی ممالک پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کے معترف ہو چکے ہیں۔

    تازہ ترین: پاک فضائیہ کا سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کا مظاہرہ

    عارف علوی نے اس موقع پر کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت کا مطالبہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، پوری دنیا نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے رد عمل کو سراہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے سونمیانی میں فائر پاور کا مظاہرہ کیا، فائر پاور کا مقصد پاک فضائیہ کے جدید حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھا جب کہ فائر پاور میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ مہارت دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

    فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کے کمانڈوز نے انسداد دہشت گردی کارروائی کا بھی مظاہرہ کیا، ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے برق رفتاری سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

  • سونمیانی میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج

    سونمیانی میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا سونمیانی میں فائر پاور کا مظاہرہ کیا ، اس دوران تمام لڑاکا طیارے برق رفتاری سے اہداف کو نشانہ بنایا، جےایف سیون ٹین تھنڈرطیارےکی سولوایروبیٹکس بھی تقریب کا حصہ بنے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی کےسونمیانی فائرنگ رینج میں فائرپاورکامظاہرہ کیا گیا ، فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کمانڈوزنے انسداد دہشت گردی کارروائی کاعملی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پاک فضائیہ کےاسپیشل سروسزونگ کمانڈوزنے حصہ لیا۔

    پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے دہشت گردوں سے نمٹنے اور زخمی ہونیوالے ساتھیوں کی طبی امداد سمیت نظم و ضبط کی صلاحیتیں دکھائیں، فائرپاور کا مقصد پاک فضائیہ کے جدید حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ ہے جبکہ فائرپاورمیں پاک فضائیہ کے پائلٹس کوپیشہ ورانہ مہارت دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

    صدرمملکت عارف علوی اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کی تقریب میں شریک ہیں جبکہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

    پاک فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم شیردل نےشاندارفضائی کرتب کامظاہرہ کیا اور جےایف سیون ٹین تھنڈرطیارےکی سولوایروبیٹکس بھی تقریب کا حصہ بنے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا ، جس میں سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں پاک فضائیہ کے نمبر11ملٹی رول اسکواڈرن نے فتح حاصل کرلی، مینٹی نینس ٹرافی نمبر  14 اسکواڈرن  نے حاصل کی تھی، پہلی مرتبہ متعارف بیسٹ آرمامنٹ ٹرافی نمبر دو اسکواڈرن اور نمبر 8 اسکواڈرن کو عطا کی گئی جبکہ مینٹی نینس ٹرافی نمبر14 اسکواڈرن  نے حاصل کی۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انورخان

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل مجاہد انورخان نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں بڑھانے پر جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے، ہم مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہتی ہے، پوری قوم کی طرح کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روزپاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا  تھا، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

  • ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی: ائیر چیف مارشل

    ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی: ائیر چیف مارشل

    ایبٹ آباد: پاکستان ایئر فورس کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر اندرونی اور بیرونی چینلج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔

    ایئر چیف نے کہا مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے قربانیاں دے کر ملک میں امن کو یقینی بنایا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں اختیار کریں۔

    اعلامیے کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے، جن میں سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس شامل ہیں، ایئر چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازت تقسیم کیے۔

    دریں اثنا، ائیر چیف مجاہد انور خان کی پی ایم اے آمد پر کمانڈنٹ میجر جنرل اختر ستی نے استقبال کیا، ایئر چیف مارشل نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان شاہد نے اعزازی شمشیر حاصل کی، کمپنی سینئر انڈر آفیسر قاسم ایوب کو صدارتی گولڈ میڈ ل سے نوازا گیا، سی جے سی ایس اوررسیز گولڈ میڈل فلسطین کے انڈر آفیسر البزور نے حاصل کیا۔

    تقریب میں عسکری حکام اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، جنرل زبیرمحمود حیات

    کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، جنرل زبیرمحمود حیات

    رسالپور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 142ویں ڈی جی پی،88ویں ایروناٹیکل انجینئرنگ کورس، 23ویں اےاینڈ ایس ڈی اور 98 ویں اے ڈی کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات مہمان خصوصی تھے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں موجود تھے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے کیڈٹس مستقبل میں پاک فضائیہ کی قیادت ہیں، قوم کوپاک فضائیہ پر فخر ہے، امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

  • دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا، ونگ کمانڈر نعمان علی

    دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا، ونگ کمانڈر نعمان علی

    اسلام آباد: 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے ہیروز پہلی بار قوم کے سامنے پیش ہوئے، ونگ کمانڈر نعمان علی کا کہنا ہے کہ دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ بھارتی طیارہ ایل او سی پار کرنے اور میرے جہاز سے میزائل نکالنے میں ایک لمحہ بھی نہ لگا۔

    ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں ناکامی کے بعد بزدل دشمن بھاگ گیا، ہم گئے اور ان کے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور وہیں کھڑے رہے، ہم نے دشمن کو بتایا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا چیز ہے۔

    نعمان علی کے مطابق جیسے ہی ان کے ایک فارمیشن نے ایل او سی کو کراس کیا اسی لمحے میں میزائل نے اسے ہٹ کیا، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ نہیں اس لیے اس نے غلطی کردی۔

    نوجوانوں کے لیے پیغام ہے پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی

    اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، آپ سکون سے سوئیں۔

    ستائیس فروری کو بھارت کا جہاز گرانے والے ہیرو حسن صدیقی نے کہا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو جذبات احساسات سب پیچھے رہ گئے، میرے سامنے صرف میرا دشمن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ان کو بتانا چاہتا تھا اگر تم نے میرے ملک کو بری نگاہ سے دیکھا تو سبق سکھاؤں گا، قوم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا وہی حال کریں گے جو 27 فروری کو کیا تھا۔

  • اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

    اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں۔ ہمارے اسلاف کی قربانیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اورحب الوطنی کے جذبوں کوفروغ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا۔ اس سلسلے میں ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران اور ایئر مین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے حالیہ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھلایا کہ اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیاں اور اس ملک کے دفاع کی خاطر شہدا کا خون اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کر کے وطن سے محبت اور اپنائیت کا رشتہ استوار کریں اور لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ سوچ سے بالا تر ہو کر ملک کی اقتصادی، معاشرتی اور تعلیمی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ایک دستے نے ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ کی سرکردگی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    یوم شہدا کے موقع پر ملک بھر میں پاک فضائیہ کے شہدا کی قبروں پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔