Tag: پاک فضائیہ

  • یوم فضائیہ آج ملک بھرمیں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    یوم فضائیہ آج ملک بھرمیں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

    ملک بھرمیں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے، انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی قربانیاں فضائیہ کی تاریخ میں نا قابل فراموش ہیں۔

    پاک بھارت انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابلِ فراموش کردار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سات ستمبر کو یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایاجاتا ہے، یوم فضائیہ یاد دلاتا ہے کہ جب بزدل بھارتی افواج نے اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔

    پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے خلاف اپنی کارروائی چھ ستمبر کی شام کو شروع کی اور سات ستمبرکو شام پانچ بجے سے پہلے دشمن کے تریپن طیارے تباہ کرکے ناقابل شکست فضائی برتری حاصل کی۔

    جھپٹ کر پلٹنا ‘پلٹ کرجھپٹنا اورپھر دشمن کو بھاگنے پرمجبورکردینا یہی وہ عزم ہے جسے یومِ فضائیہ کے دن ہمارے شاہین دہراتے ہیں، پاکستانی قوم اپنے جاں بازشاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کے دن تقریبات کا انعقاد کرے گی، سرکاری عمارات پر پرچم لہرائے جاتے ہیں اور شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔

    جنگِ ستمبر میں پاک فضائیہ کے اس ہیرو اسکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پرپانچ انڈین ہنٹرجنگی طیاروں کوایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا جن میں سے چارابتدائی تیس سیکنڈ کے اندر مارگرائے گئے تھے اوریہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ اس مہم میں ایم ایم عالم صاحب ایف 86 سیبرطیارہ اڑا رہے تھے۔

    آج کے دن پاکستان ایئر فورس کے جواں سالہ شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر بھی حاضری دی جاتی ہے اور پھول چڑھائے جاتے ہیں‘ راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کواپنے انسٹریکٹر کی پاک فوج کا طیارہ دشمن سرزمین پرلے جانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے طیارہ پاکستان کے حدود میں گراکر دشمن کا خواب خاک میں ملا دیا تھا۔

  • چھ ستمبرکا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    چھ ستمبرکا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم سب متحد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مسرور بیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین صلاحیتوں کی فورس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، ایم ایم عالم نے 5 بھارتی طیارے گرائے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پلواما واقعے کے بعد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم سب متحد ہیں، انشااللہ کشمیربنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، وزیراعلیٰ سندھ نے نعرہ لگایا۔

    ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

    یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردارقابل تحسین ہے: وزیر اعظم

    پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردارقابل تحسین ہے: وزیر اعظم

    راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ دیا ہے، اس موقع پر انھوں‌ نے فضائی دفاع سےمتعلق پاک فضائیہ کےکردارکی تعریف کی.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ایئر ہیڈ کوارٹرز  پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا.

    وزیراعظم نے یادگار شہدا پرحاضری دی اورپھول چڑھائے، ا نھوں نے پاک فضائیہ کےکردارکی تعریف کی.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اس سال فروری میں ایریل ڈیفنس کا شاندارمظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کردارقابل تحسین ہے.

    مزید پڑھیں: کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے: وزیر اعظم

    ان کا کہنا تھا کہ وطن کامثبت تشخص ہو یا تعمیری سرگرمیاں، پاک فضائیہ آگے آگے رہی. اس دورے میں وزیر خارجہ،وزیر دفاعی پیداوار، مشیر خزانہ، مشیراطلاعات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.

  • سی اے اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری، عید پر پاک فضائیہ کی شہریوں سے اپیل

    سی اے اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری، عید پر پاک فضائیہ کی شہریوں سے اپیل

    کراچی : سی اے اے نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا، پاک فضائیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں مقرر کردہ جگہ پر پھینکیں تاکہ پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو بھی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ائیرپورٹ پر محکمہ فائر اور ایئرسائڈ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے بھی کپتانوں کو کہا گیا ہے کہ رن وے پر طیاروں کی لینڈنگ کے وقت احتیاط کی جائے، اس کے علاوہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طیاروں کو بارش اور تیزہواؤں سے بچانے کیلئے شیلٹرزمیں منتقل کیا جائے۔

    علاوہ ازیں پاک فضائیہ اور سی اے اے کی جانب سے شہریوں کی آگاہی کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے جس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندوں کے ٹکراؤ اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری گئی ہیں۔

    سی اے اے اور پاک فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں آلائشیں مقرر کردہ جگہ پر پھینکیں تاکہ وہاں آنے والے پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے اور سفر محفوظ رہے۔

    آلائشوں پر آنے والے پرندے کسی بھی جہاز کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، شہریوں کی جانب سے پھینکے گئے فضلہ پر منڈلانے والے پرندوں کا جہازوں سے ٹکراوٴ ایک ناقابل تلافی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیس کے اطراف گندگی کے باعث پرندوں کی آمد کے سبب طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاک فضائیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے مختص کردہ جگہوں پر جمع کریں تاکہ پرندے راغب نہ ہوں۔

    لہٰذا شہری اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشیں مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے اور ملک کے قیمتی اثاثے بھی محفوظ رہ سکیں۔

  • پاک فضائیہ کے 14 افسران کے اگلے عہدوں میں ترقی

    پاک فضائیہ کے 14 افسران کے اگلے عہدوں میں ترقی

    اسلام آباد :پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور تیرہ افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی، جن میں ئیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار،ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور تیرہ افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار،ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ،ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی،ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان،ائیر وائس مارشل طارق ضیاء، ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی، ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن، ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف، ائیر وائس مارشل محمد شمس الحق ججا، ائیر وائس مارشل سلمان محبوب اور ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    ائیر مارشل محمد زاہد محمود


    ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل1987 ء میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی قیادت کی۔

    محمد زاہد محمود اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(پرسنیل) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف(پرسنیل) کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیروائس مارشل امتیاز ستار


    ائیروائس مارشل امتیاز ستار نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن ، ایک فلائنگ ونگ اور دو ائیر بیس کی قیادت کی اور ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ


    ائیروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی قیادت کی۔

    محمد قیصر جنجوعہ ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی


    ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور دو ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان


    ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اورکمبیٹ کمانڈرز اسکول کی قیادت کی، کمانڈنٹ کالج آف فلائنگ ٹریننگ ونگ اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(پلانز) بھی تعینات رہے، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل طارق ضیاء


    ائیر وائس مارشل طارق ضیاء نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1990 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹراسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1990 ء میں کمیشن حاصل کیا،اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکو اڈرن،کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن


    ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1990 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹرا سکواڈرن،ایک فلائنگ ونگ اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بصالت سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی


    ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے دو انجینرنگ ونگ کی قیادت کی، جبکہ اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(ٹریننگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن


    ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(ائیرکرافٹ انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف


    ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ اسسٹنٹ چیف آف ایئرا سٹاف(ویپن انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل شمس الحق جج


    ائیر وائس مارشل شمس الحق ججا نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میراج ریبلڈ فیکٹری بھی تعینات رہے، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل سلمان محبوب


    ائیر وائس مارشل سلمان محبوب نے پاکستان ائیر فورس کی ائیر ڈیفنس برانچ میں ستمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے مختلف ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی،اسسٹنٹ چیف آف ایئرا سٹاف(ائیر ڈیفنس) کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

    ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ


    ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ نے پاکستان ائیر فورس کی ائیر ڈیفنس برانچ میں ستمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے دو ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

  • پیرس ایئر شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کی دھوم

    پیرس ایئر شو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کی دھوم

    پیرس : آج لا بورجے میں منعقدہ53ویں پیرس ائیر شو کے اختتامی روز ایوی ایشن کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کا اسٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔

    ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے دن کے آغاز میں ہی نمائش کا وسیع و عریض میدان ہر عمر کے پرجوش تماشائیوں سے بھرگیا۔ دیگر جہازوں اور دفاعی سازو سامان کے درمیان رکھا گیا جے ایف17تھنڈر اس شو میں نمایاں حیثیت اختیار کرگیا۔

    پاک فضائیہ کے عملے نے ایوی ایشن کے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    اسٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ جے ایف17تھنڈر نے شاندار الوداعی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ پیرس کے آسمانوں میں طیارے کے مسحور کن فضائی مظاہرے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔ مظاہرے کے بعد طیارے کی لینڈنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کراس کی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔

    مزید پڑھیں: پیرس ایئر شو میں پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے سحرطاری کردیا

    دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔

  • جے ایف17 تھنڈر طیارے  پیرس ائیر شو میں سحر طاری کرنے کے لیے تیار

    جے ایف17 تھنڈر طیارے پیرس ائیر شو میں سحر طاری کرنے کے لیے تیار

    کراچی :  پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر پیرس ائیر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار ہے، یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جو 17 سے23 جون تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائیر شو کی مشقوں کا آغا ز کر دیا، یہ ائیر شو لا بورج پیرس میں 17 سے23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچا تھا۔

    یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

    خیال رہے جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے پہلی بار 2015ء کے پیرس ائر شو میں پیش کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا اہم سنگ میل، جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے رواں سال مارچ میں پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، ملکی ساختہ میزائل طویل فاصلے تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

    اس سے قبل فروری میں پاکستان فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ کوبھی گرفتار کرلیا تھا۔

  • پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیار کی 27  ویں سالگرہ

    پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیار کی 27 ویں سالگرہ

    کراچی : پاکستان ائیر فورس کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 27 ویں سالگرہ ہے ، مریم کو یہ اعزاز  حاصل ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں، ان کو تمغۂ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 18مئی 1992ءکو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختیار نے ہوش سنبھالتے ہی گھر میں درس و تدریس اورکافی حد تک فوجی ماحول دیکھا کیونکہ والدہ ریحانہ درس وتدریس جبکہ والد مختیاراحمد فوج سے منسلک تھے۔

    مریم نے ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی جبکہ 2011ءکو پاک فضائیہ کے132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔

    مریم افواج پاکستان کے نظم و ضبط سے بہت متاثر تھی، مریم کہتی تھی کہ مجھے فوج کی وردی بہت متاثر کرتی تھی، اس لیے میں نے پاکستان ایئر فورس جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی، جو معمول کے کاموں سے کچھ ہٹ کر ہو۔

    14 مئی 2014ءکا دن مریم کی زندگی کا انتہائی ناقابل فراموش دن تھا، جب وہ پی اے ایف رسالپور کے پریڈ اسکوائر میں موجود تھیں، جی ڈی پائلٹ کورس کی تکمیل کے بعد مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھی، جنہوں نے سن 65 اور 71 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

    پی اے ایف رسالپور سے مریم کو فائٹر کنورشن کے لیے ایم ایم عالم ائیر بیس بھیجا گیا،جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنا شروع کی۔

    مریم افواج پاکستان کے نظم و ضبط سے بہت متاثر تھی، مریم کہتی تھی کہ مجھے فوج کی وردی بہت متاثر کرتی تھی، اس لیے میں نے پاکستان ایئر فورس جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی، جو معمول کے کاموں سے کچھ ہٹ کر ہو۔

    24 نومبر کی صبح کو مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئی ، دوران پرواز لڑاکا جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے انہیں جہاز کے کاک پٹ سے نکلنا لازم ہوگیا، مریم اور ان کا انسٹرکٹر اس کوشش میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے مگر مشکل ترین حالات میں زمین پر انسانی آبادی کو نقصان سے بچاتے ہوئے مریم مختیار نے جام شہادت نوش کیا۔

    مریم مختار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا، جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔

    مریم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ ہیں، ان کو تمغۂ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

  • پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر  طیارے جون میں شامل ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر طیارے جون میں شامل ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی جبکہ پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے جینزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائےگا اور امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ءتک آپریشنل ہوگا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائےگی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر B بھی شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار، جدید ترین آلات سے لیس ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پے اے سی نے 2009ءسے ابتک، 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔

  • پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے: شیخ رشید، پاک فضائیہ کے لیے تیل ترسیل کی سہولت کا افتتاح

    پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے: شیخ رشید، پاک فضائیہ کے لیے تیل ترسیل کی سہولت کا افتتاح

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک فضائیہ کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے وزیر شیخ رشید نے پاکستان ایئر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کیا۔

    وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ریلوے ملک کی ایک اہم دفاعی لائن ہے جو اداروں کی معاونت کرتی رہے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مضبوط ایئر فورس ہی ملک کے دفاع کی ضامن ہے، دشمن کو شکست دینے میں ایئر فورس کا کردار لا زوال ہے۔

    ریلوے وزیر شیخ رشید نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ قوم کو پاکستان ائیر فورس پر فخر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا: شیخ رشید

    خیال رہے پچیس اپریل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 12 نومبر کو گرو نانک کے نام پر اسٹیشن بنایا جا رہا ہے، بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ 18 سو کلو میٹر سمیت ڈبل ٹریک پشاور سے کراچی تک بچھائیں گے، ایم ایل ٹو میں بھی یہی ہوگا ریل ٹریک کی اپ گریڈنگ ہوگی۔