Tag: پاک فوج کی جوابی کارروائی

  • اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

    اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی کارروائی میں افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 2 بنکر بھی تباہ ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 شہری شہید ہوئے تھے۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، پاکستان نے 7 سالہ بچے صدام کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 7 سال کا صدام 18 اگست کو بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا، صدام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز شہید ہوگیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

  • ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک

    ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئےایک نوجوان کو شہید اور نو افراد کو زخمی کردیا، پاکستانی پاک فوج کی جوابی کارروائی سے تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی سیکٹرز پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے اور اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید اور خواتین و بچوں سمیت9افراد کو شدید زخمی کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان26سالہ نعمان احمد کو شہید کردیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت9افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور شہری آبادی پر جان بوجھ کر فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے دنا، جوڑا، لیپا، شاردا، دھدنیال کی شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور آرٹلری کا بھاری استعمال کیا، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی سے3بھارتی فوجی ہلاک اور کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایل او سی کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے خاتون اور بچوں سمیت چھ پاکستانیوں کو زخمی کردیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مار گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نےچری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی۔

    بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں، آج چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائر کھول دیے۔

    مزید پڑھیں: وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں پر سچ بولے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون اور چاربچوں سمیت چھ شہری زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں شبنم، کاشان، فیضان، نشا، آصفہ شامل ہیں جن کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے جبکہ ایک زخمی شاہد حسین کا تعلق شفرگاؤں سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ بھارتی فوجی مارے جانےاور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • کیپٹن سمیت 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

    کیپٹن سمیت 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

    نئی دہلی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے جواب میں پاکستان فوجیوں کی فائرنگ سے 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے اسپتال کے بھارتی ڈاکٹر راجیو تریپاٹی کا ٹویٹ سامنے آیا تھا کہ 8 بھارتی فوجیوں کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ ہلاک شدہ فوجیوں میں ایک لاش کیپٹن کی بھی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہے، جن کا تعلق ملٹری اور پیرا ملٹری سے ہے۔

    ڈاکٹر تریپاٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 8 فوجیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

    بعد ازاں راجوڑی میں بھارتی فوجیوں کی اسپتال منتقلی سے متعلق ٹویٹ کرنے والے اس ڈاکٹر کا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے، ڈاکٹر راجیو تریپاٹی نے لکھا کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عرصہ درازسےجنوبی کشمیر ہمارےکنٹرول میں نہیں، سابق بھارتی را چیف کے تہلکہ خیز انشافات

    بھارتی ڈاکٹر راجیو ٹریپاٹی کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فوجی افسران کی دھمکیوں کے بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی جاں بازوں نے مؤثر جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی کیپٹن سمیت 8 فوجی ہلاک ہو گئے تھے، ہلاکتوں کی تصدیق بھارتی ڈاکٹر کے ٹویٹ سے بھی ہو گئی تھی۔

  • بھارت کی ایل اوسی پرفائرنگ، خاتون شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    بھارت کی ایل اوسی پرفائرنگ، خاتون شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    راولپنڈی : بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پر سیز فائرکی خلاف ورزی عمل میں‌ آئی ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، ایک زخمی ہوگئی، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر شدید گولا باری کی گئی ہے۔

    پاک فوج کے مؤثر جواب کے بعد دشمن کا توپ خانہ خاموش ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور کیرالاسیکٹر پر معصوم شہریوں کو اپنی فائرنگ نشانہ بنایا۔


    مزید پڑھیں: بھارت نے 178 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر


    فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا ہے۔