Tag: پاک فوج کی خدمات

  • شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پاک فوج کی بے لوث خدمات

    شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پاک فوج کی بے لوث خدمات

    راولپنڈی : پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سےشمالی وزیرستان کےطلباملک کے بہترین اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں، اس بورڈنگ اسکول میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پاک فوج کی بے لوث خدمات کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سےشمالی وزیرستان کےطلباملک کے بہترین اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔

    شمالی وزیرستان کے 90 طلبا علی گڑھ پبلک اسکول میں زیرتعلیم ہیں اور 67 طلبا و طالبات پاک ترک اسکول میں بھی تعلیم حاصل کررہےہیں، اس بورڈنگ اسکول میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔

    اس اسکول میں طلبا کو دینی اور دنیاوی تعلیم کی ساتھ ساتھ نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں بھی مصروف رکھاجاتا ہے اور امام مسجدکی موجودگی میں5وقت کی نمازاورقرآن کی تعلیم کااہتمام کیاجاتا ہے۔

    طلبا کو مفت اورمعیاری کھانے بھی فراہم کیےجاتے ہیں ، اس کے علاوہ قابل اساتذہ سے معیاری تعلیم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ طلبا کیلئے لائبریری اورکمپیوٹراورسائنس لیب کابھی انتظام کیاگیا ہے اور اسکول میں بہترین کھیلوں کےمیدان کے ساتھ مفت اورمعیاری کھیلوں کےسامان کی فراہمی کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔

    طالبعلم کا کہنا ہے کہ میں پاک آرمی کابہت شکرگزارہوں جنہوں نےہمیں تعلیم حاصل کرنےکاموقع فراہم کیاہے، بین الاقوامی سےلےکرقومی مواقعوں کی جب بات آتی ہےتویہ ادارہ میرے لیے بہت مددگارثابت ہوا ہے۔

    ایک اور طالبہ نے کہا کہ میں پاک فوج کی بہت مشکورہوں کہ انہوں نےمجھےتعلیم حاصل کرکےاپنامستقبل روشن کرنےکایہ موقع فراہم کیا ، ایک لڑکی ہونے کی حیثیت سےتعلیم حاصل کرنےکایہ موقع میرے لیےبہت اہم ہے۔/

  • سندھ  کابینہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی

    کراچی : سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی ، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینےکی منظوری دے دی جبکہ سندھ فیکٹریز ایکٹ2015اور سندھ شاپس اینڈاسٹیبلشمنٹ ایکٹ2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترامیم خواتین کی لیبرفورس میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کی گئی ، کابینہ نےترامیم منظور کرکے اسمبلی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نیا خط لکھا تھا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت درکار ہیں ، پاک فوج سندھ میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں سول انتظامیہ کی مدد کرے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا ، دو دن قبل بھی سندھ میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق سندھ حکومت نے خط تحریر کیا تھا۔

  • پنجاب حکومت نے ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں

    پنجاب حکومت نے ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں

    لاہور : پنجاب حکومت نے ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں، پاک فوج کے جوان لاہور سمیت 5اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے پاک فوج کی5کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کےجوان ضلعی انتظامیہ کیساتھ ایس اوپیزپرعمل کرائیں گے ، پاک فوج طلب کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری دی جاچکی ہے، پاک فوج کے جوان لاہور سمیت 5اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لیں اور  انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے، گشت کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کر لی تھی، جس کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے۔

    وزیر اعظم نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہو سکتے ہیں، عوام سے کہتا ہوں ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، اگر عوام تعاون اور احتیاط کریں تو لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

  • کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج، کراچی میں سیلابی پانی آئے تو مدد کو آئےفوج، کراچی کے نالے صاف کرے فوج، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے فوج، مردم شماری کیلئےمیدان میں آئے فوج ۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمہوریت،سیاست کے نام پرکرپٹ مافیا کرےموج، کبھی اقربا پروری ،کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج ، کبھی جعلی کمپنیزاور کبھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعےموج۔

    خیال رہے شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔